Tag: بھارتی وزیر خارجہ

  • بھارتی قیادت پاکستان سے متعلق جنون چھوڑ کر گفتگو کا معیار بہتر بنائے، پاکستان

    بھارتی قیادت پاکستان سے متعلق جنون چھوڑ کر گفتگو کا معیار بہتر بنائے، پاکستان

    پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیر خارجہ کے غیرذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کرتے ہیں، بھارت اپنی دہشتگردی کو نہیں چھپا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات کو مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اعلیٰ سفارت کاروں کی گفتگو امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے والی ہونی چاہیے، وزیر خارجہ کو اپنے عہدے کے وقار کے مطابق گفتگو کرنی چاہیے۔

    ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت کئی برسوں سے جھوٹے بیانیے کے ذریعے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت پاکستان مخالف بیانات سے اپنی سرحد پار دہشتگردی کو نہیں چھپا سکتا۔

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر پر پردہ نہیں ڈال سکتا، بھارت دہشتگردی، تخریب کاری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت حالیہ جارحیت کو جواز دینے کیلئے جھوٹے بیانیے گھڑ رہا ہے، پاکستان پُرامن بقائے باہمی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے

    دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے پُرعزم اور مکمل صلاحیت رکھتا ہے، بھارتی جارحیت کا گزشتہ ماہ بھرپور جواب دیا گیا، بھارت کا بیانیہ ناکام فوجی مہم کے بعد مایوسی کا عکاس ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی قیادت پاکستان سے متعلق جنون چھوڑ کر گفتگو کا معیار بہتر بنائے، تاریخ فیصلہ زور سے بولنے والوں کا نہیں بلکہ دانشمندانہ اقدام کرنے والوں کا کرے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/indian-fm-jaishankar-congratulates-pakistan-on-sco-chairmanship/

  • بھارتی وزیر خارجہ نے  بالآخر جنگ بندی میں امریکی کردار کا اعتراف کرلیا

    بھارتی وزیر خارجہ نے بالآخر جنگ بندی میں امریکی کردار کا اعتراف کرلیا

    نئی دہلی : بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے بالآخر جنگ بندی میں امریکی کردار کا اعتراف کرلیا اور کہا ان سے امریکی وزیر خارجہ اور بھارتی وزیراعظم سے امریکی نائب صدر نے رابطہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت مسلسل جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار کرتا رہا مگر بالآخر بھارت کوسچ بولنا پڑگیا۔

    بھارتی حکومت اورسیکرٹری خارجہ کی جانب سے بارہا جنگ بندی میں امریکی کردارکی تردید کی جاتی رہی تاہم اب بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے جنگ بندی میں امریکی کردار کا اعتراف کرلیا۔

    جے شنکرنے انکشاف کیا امریکی نائب صدراورسیکرٹری آف اسٹیٹ روبیو بھارتی حکومت سےرابطےمیں تھے، امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ روبیو کا مجھ سے رابطہ ہوا۔

    بھارتی وزیر خارجہ نے تسلیم کیا کہ کشیدگی کے دوران ان سے امریکی وزیرخارجہ اور بھارتی وزیراعظم سے امریکی نائب صدر نے رابطہ کیا۔

    مزید پڑھیں : پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کا کوئی کردارنہیں ہے، مودی سرکار کا نیا موقف

    انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب دو قومیں تنازعہ کے دہانے پر ہوں تو ممالک کا تشویش کا اظہار کرنا اور ثالثی کی کوشش کرنا معمول کی بات ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کا حتمی فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست کیا گیا، قرارداد کی دو طرفہ نوعیت پر زور دیا گیا۔

    یہ اعتراف بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری کے پہلے کے ریمارکس کے برعکس ہے، جنہوں نے ایک پارلیمانی کمیٹی کو بتایا تھا کہ جنگ بندی مکمل طور پر دو طرفہ تھی اور واضح طور پر امریکہ کی طرف سے کسی بھی رسمی شمولیت سے انکار کیا تھا۔

    مصری نے تبصرہ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشیدگی میں کمی میں کوئی سرکاری کردار ادا نہیں کیا۔

    بھارتی حکام کے متضاد بیانات نے جنوبی ایشیائی معاملات میں امریکی اثر و رسوخ کی حد پر خاص طور پر اعلیٰ فوجی کشیدگی کے لمحات میں تازہ بحث کو جنم دیا ہے۔

    تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جہاں بھارت اپنی سفارت کاری کو خود انحصاری کے طور پر پیش کرنے کو ترجیح دیتا ہے، واشنگٹن کی شمولیت عوامی سطح پر تسلیم کیے جانے سے کہیں زیادہ نازک ہو سکتی ہے۔

    جے شنکر کا بیان پاکستان اور امریکی صدر کے اس دعوے کو اہمیت دیتا ہے کہ واشنگٹن نے حالیہ تنازع کے دوران مزید کشیدگی کو روکنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

  • قیام امن کیلیے بھارت کو پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، امریکا

    قیام امن کیلیے بھارت کو پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، امریکا

    واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے جس میں جنوبی ایشیا میں خطے اور خصوصاً پاک بھارت تنازع سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    امریکی وزیر خارجہ نے بھارت کو پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھنے کیلئے بھارت کو پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا کہ گفتگو کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے پہلگام واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل مارکو روبیو  نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی بات کی، دونوں رہنماؤں نے پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کو جواب دہ ٹھہرانے کےعزم کا اعادہ کیا۔

    ٹیمی بروس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں میں براہ راست رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ مارکو روبیو  نے جنوبی ایشیا میں امن و  سلامتی برقرار رکھنے کے پاکستان کے عزم کو بھی سراہا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، دونوں شخصیات کے مابین خطے کی موجودہ صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے امر ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا انتخاب کیا جو پاکستان کے 240 ملین لوگوں کے لیے لائف لائن ہے۔

  • لندن میں بھارتی وزیر خارجہ کی آمد پر  سکھوں کا شدید احتجاج، بھارتی پرچم پھاڑ ڈالا

    لندن میں بھارتی وزیر خارجہ کی آمد پر سکھوں کا شدید احتجاج، بھارتی پرچم پھاڑ ڈالا

    لندن : بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر سکھوں نے شدید احتجاج کیا ،ایک سکھ رہنما کا جے شنکر کی گاڑی کی طرف بھاگنے اور بھارتی پرچم پھاڑ کر شدید غصے کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں پچھلی کئی دہائیوں سے سکھوں کو ان کی بنیادی مذہبی، سیاسی اور سماجی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

    حال ہی میں سکھ رہنماوٴں نے بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی برطانیہ آمد کے دوران شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    لندن 6 مارچ کی شب کو سکھوں نے جے شنکر کو آڑے ہاتھوں لیا، اس دوران ایک سکھ رہنما جے شنکر کی گاڑی کی طرف بھاگا اور بھارتی پرچم پھاڑ کر شدید غصے کا اظہار کیا۔

    سکھوں نے مودی اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    تحریک خالصتان کے حامی مظاہرین نے جے شنکر کی برطانوی وزیراعظم اور فارن سیکٹری سے ملاقات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    برطانیہ میں جے شنکر کی موجودگی کے دوران سکھوں نے مودی کی پالیسیوں اور بھارتی حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔

    اس سے قبل جے شنکر کو واشنگٹن دورے کے دوران بھی سکھ رہنماوٴں کی جانب سے ذلت امیز رویے کا نشانہ بنایا گیا۔

    احتجاج میں شریک سکھ رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ جے شنکر بھارت کے عالمی جاسوسی نیٹ ورک کو چلا رہا ہے۔

    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے سکھوں کے خلاف شرانگیز اقدامات پر عالمی سطح پر پابندیاں عائد کی جائیں۔

  • بھارتی وزیرخارجہ کی ایس سی او سمٹ کی صدارت پر پاکستان کو مبارک باد

    بھارتی وزیرخارجہ کی ایس سی او سمٹ کی صدارت پر پاکستان کو مبارک باد

    اسلام آباد : بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ایس سی او سمٹ کی صدارت پر پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا اگردوستی میں کمی اور اچھی ہمسائیگی کہیں ناپید ہے تو وجوہات اور اسباب پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے ایس سی او سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی اوسربراہان کونسل کی صدارت پرپاکستان کو مبارک باد دیتا ہوں، دو بڑے تنازعات چل رہے ہیں، ہر ایک کے اپنے عالمی اثرات ہیں۔

    بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا نے ترقی پذیر ممالک میں بہت سے لوگوں کوبری طرح تباہ کردیا، ایس سی اوکو ان چیلنجوں کا جواب دینا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ ایس سی او کا چارٹرواضح تھا کہ دہشت گردی، علیحدگی پسندی اورانتہا پسندی کا مقابلہ کیا جائے اور ہماری کوششیں تب ہی آگے بڑھیں گی جب چارٹرسے ہماری وابستگی مضبوط رہے گی۔

    بھارتی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگرسرحدوں کے آر پار دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی ہو تو تجارت اوردیگر شعبوں میں تعاون کی حوصلہ افزائی کا امکان کم ہوتا ہے اور اگر دوستی میں کمی اور اچھی ہمسائیگی کہیں ناپید ہے تو وجوہات اور اسباب پرغور کرنے کی ضرورت ہے۔

  • بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او سمٹ میں  شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے

    بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او سمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے

    اسلام آباد : بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بھارت پاکستان میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایس سی اوسمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان جائیں گے اور 15 ،16 اکتوبر کو سمٹ میں شرکت کریں گے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

    بھارتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں دو طرفہ ملاقاتوں سے متعلق تفصیلات کچھ دنوں میں بتائی جائیں گی۔

    یاد رہے پاکستان نے بھارت کو ایس سی او سربراہان سمٹ میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھیجا تھا تاہم بھارت نے اپنا وفد پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اجلاس میں بھارت آن لائن شریک ہوگا۔

    رجمان دفترخارجہ نے بتایا تھا کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دعوت نامی بھجوایا گیا ہے تاہم ہمیں کچھ ممالک سے اجلاس میں شرکت کی تصدیق موصول ہوئی ہے، وقت آنے پر آگاہ کیا جائے گا کہ کس کس ملک نے تصدیق کی ہے۔

  • بھارت نے بد اخلاقی کی حد کر دی، جے شنکر کا پاکستان کے ساتھ بات چیت کے دور کے خاتمے کا اعلان

    بھارت نے بد اخلاقی کی حد کر دی، جے شنکر کا پاکستان کے ساتھ بات چیت کے دور کے خاتمے کا اعلان

    نئی دہلی: بھارت نے پاکستان کی دعوت کے جواب میں بد اخلاقی کی حد کر دی، وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان کے ساتھ بلا تعطل بات چیت کے دور کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو باضابطہ مدعو کیا تو ایک دن بعد ہندوستان کے وزیر خارجہ نے یہ اعلان کیا کہ پاکستان کے ساتھ بلا تعطل مذاکرات کا دور ختم ہو چکا ہے، آپ جو کچھ کرتے ہیں اس کے نتائج تو برآمد ہوں گے۔

    جمعہ کو دہلی میں ایک کتاب کی رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا اب سوال یہ ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کس قسم کے تعلقات استوار کر سکتے ہیں، کیا ہندوستان چیزوں کی موجودہ رفتار سے جاری رکھنے پر راضی ہے؟ شاید ہاں شاید نہیں، میں بس یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سوئے ہوئے نہیں ہیں، چاہے معاملات منفی سمت میں جائیں یا پھر مثبت سمت میں، بھارت جواب دے گا۔

    مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اب آرٹیکل تھری سیونٹی نے ختم کر دیا ہے۔

  • بھارتی وزیر خارجہ بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

    بھارتی وزیر خارجہ بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

    کوالالمپور: وزیر خارجہ ایس جے شنکر  نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق اور وطن سے محروم رکھا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دورہ ملائیشیا پر بھارتی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے روس، یوکرین اور اسرائیل، حماس جنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعہ میں جو بھی صحیح یا غلط ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق اور وطن سے محروم رکھا گیا ہے۔

    بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’’7 اکتوبر کو جو ہوا وہ دہشت گردانہ حملہ تھا، کوئی بھی معصوم شہریوں کی موت کو برداشت نہیں کرے گا، لیکن اسرائیل جوابی کارروائی کا جواز پیش کرتا ہے جو کہ سراسر غلط ہے، جوابی کارروائی صرف بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق کی جانی چاہیے‘‘۔

    جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کے حل کے لیے دو ملکی حل کی حمایت کی ہے، ہمارا موقف ہے کہ فلسطینیوں کے لیے ایک الگ خود مختار ملک ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کر چکی ہے، جس کی وجہ سے اسرائیل امریکا سے ناراض ہے۔

    تاہم اس سے پہلے بھارت نے ہمیشہ اسرائیل کی حمایت کی ہے، حملے کے فوراً بعد وزیرِ اعظم مودی نے اسرائیل کی کھل کر حمایت کی تھی اور کہا کہ بھارت اس کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کی تھی، سلامتی کونسل میں ہونے والی ووٹنگ میں امریکہ نے حصہ نہیں لیا جبکہ دیگر 14 کونسل ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

    ادھر فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے باوجود اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں اب تک 13 ہزار 750 بچے شہید ہوچکے ہیں۔

  • سارک سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل

    سارک سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل

    اسلام آباد: سارک سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سارک میں ایک ہی رکن ملک ہے جو تنظیم کو آگے نہیں بڑھنے دے رہا، بھارتی ہٹ دھرمی سارک تنظیم کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ بھارت نے 2016 میں پاکستان میں سارک کا اجلاس رکوانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی، بھارت واحد ملک ہے جو علاقائی تعاون کی راہ میں رکاوٹ ہے، اور وہ سارک اور علاقائی رابطوں کو مفلوج کر رہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 16 ویں سارک سربراہی کانفرنس کی راہ میں بھارت رکاوٹ ہے، 2016 کے بعد سے سارک سربراہ کانفرنس منعقد نہیں ہو سکی، بھارت سارک اجلاس میں رکاوٹوں کو ختم کرے، جب وزیر خارجہ تعینات ہوں گے تو مستقبل کے منصوبے پر بہتر انداز میں بات کر سکیں گے۔

    انھوں نے کہا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں، وادی میں سیاحت کا پروان چڑھنا کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے منسلک ہے، پاک بھارت تنازع یا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کسی دوست ملک کی ثالثی کا خیر مقدم کریں گے، اگر بھارت انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا تدارک کر کے مسئلہ کشمیر حل کرے تو بات شروع کی جا سکتی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، ماہ صیام میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، غزہ کے لوگوں کو امدادی سامان نہ پہنچنا بھی ایک مسئلہ ہے، ہم نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کو حل کریں۔

  • بھارتی وزیر خارجہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج

    بھارتی وزیر خارجہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج

    نیویارک‌: بھارتی وزیر خارجہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے سامنے کشمیریوں نے احتجاج کیا، سردار ظریف خان نے کہا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل سے بھارتی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج کیا گیا، کشمیری مظاہرین نے نیویارک میں بارش کے باوجود بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    صدر آزاد کشمیر کے خصوصی مشیر سردار ظریف خان نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی، سردار ظریف خان نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنی منظور قراردادوں پرعملدارآمد کرائے۔

    صدر آزاد کشمیر کے خصوصی مشیر کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل سے بھارت سرکار کا مکروہ چہرہ بےنقاب ہوگیا ہے،  قابض بھارتی فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں دباسکتی۔