Tag: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر

  • جے شنکر نے ٹرمپ کے پاک بھارت ثالثی کے دعووں کو مسترد کردیا

    جے شنکر نے ٹرمپ کے پاک بھارت ثالثی کے دعووں کو مسترد کردیا

    نئی دہلی : بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ٹرمپ کے پاک بھارت ثالثی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بھی مودی سرکار کی ڈھٹائی برقرار ہے، ایک ٹی وی انٹرویو میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا بھارت کا واضح مؤقف ہے، انیس سے ستر کی دہائی سے لے کر آج تک، یعنی پچاس برس سے زائد عرصے سے بھارت کے اندر ایک قومی اتفاقِ رائے موجود ہے اور اس کو مینٹین کرنے کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔

    بھارتی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں کی جائے گی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طرزِ حکمرانی اور خارجہ پالیسی اختیار کرنے کا انداز ماضی کے تمام صدور سے نمایاں طور پر مختلف ہے، روایتی طور پر امریکہ کی سفارت کاری ہمیشہ بند کمروں کے مذاکرات، محتاط بیانات اور طویل المدتی حکمتِ عملی کے ذریعے چلتی رہی، لیکن ٹرمپ نے اس روایت کو یکسر بدل ڈالا۔

    بھارتی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے خارجہ پالیسی کو عوامی سطح پر نہ صرف موضوعِ بحث بنایا بلکہ اسے اپنی سیاسی حکمتِ عملی کا اہم ہتھیار بھی بنایا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ اکثر سوشل میڈیاکے ذریعے عالمی رہنماؤں کو براہِ راست مخاطب کرتے، تجارتی معاہدوں پر کھلے عام تنقید کرتے اور کبھی کبھار سخت بیانات کے ذریعے عالمی سیاست میں ہلچل پیدا کر دیتے۔

    بھارتی وزیر نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ رویہ بھارت سے تعلقات تک محدود نہیں رہا بلکہ چین، یورپ، مشرقِ وسطیٰ، شمالی کوریا اور حتیٰ کہ اپنے اتحادی نیٹو ممالک کے ساتھ تعلقات میں بھی اسی طرزِ عمل کا مظاہرہ ہوا، اس انداز نے امریکی پالیسی کو نہ صرف غیر متوقع بنایا بلکہ کئی مواقع پر عالمی سفارت کاری کو مشکل بھی کر دیا ہے۔

  • بیرسٹر سیف کی بھارتی وزیر خارجہ  کو پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت

    بیرسٹر سیف کی بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت

    اسلام آباد : مشیر خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ جے شنکر کو خوش آمدید کہتے ہیں، وہ آئین اور پاکستان کو مضبوط بنانے کیئے ہمارے احتجاج میں شامل ہوجائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت بھارت کو یہ دکھانے کی کوشش کر رہی ہے کہ پاکستان میں احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مشیر خیبر پختونخوا کی جانب سےتکلیف دہ حرکت کوئی اورہونہیں سکتی، وہ جے شنکر کو ساتھ لیکر جائیں اور دکھائیں کہ 9 مئی کو انہوں نے کیا کیا تھا۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جو حالات خراب کرتی ہے، بھارتی میڈیا اسے سراہتا ہے، پی ٹی آئی کے جو بھی ارادے ہیں اللہ کرے وہ سب کے سامنے آئیں۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے حالات خراب کرنےمیں ملوث ہوتا ہے، بھارت کو پاکستان کااستحکام پسند نہیں، ہر وقت سازشیں کرتا رہتا ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک کے اداروں، سالمیت کیخلاف فسادبرپاکیاہے، فساد میں شامل ہونےکیلئے اب دعوت دی جارہی ہے،جے شنکر کو 9 مئی کے کارنامے بھی دکھائیں ، پی ٹی آئی کی جانب سے ملک دشمنی کی شاید یہ آخری حد ہے، جسے یہ چھورہے ہیں۔