Tag: بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

  • بھارت کی گیڈر بھبکیوں میں نہیں آئیں گے، چوہدری نثار

    بھارت کی گیڈر بھبکیوں میں نہیں آئیں گے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے کہا بی جے پی کا پاکستان کے ٹکڑے کرنا کا دعویٰ دیوانے کا خواب ہے۔

    وزیرداخلہ چودھری نثار اپنے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کے بیان پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 10 ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا دعویٰ دیوانے کا خواب ہے ایسی گیڈر بھبکیوں سے نہ تو پہلے مرعوب ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حکومت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں اُن کی نسل کشی کی جارہی ہے،بھارت کو مذہبی بنیادوں پر کوئی اور نہیں بی جے پی کی اپنی پالیسیاں کر رہی ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنما کس منہ سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگا رہے ہیں حالانکہ خود بھارت میں ریاستی سرپرستی میں مخالفین پر تشدد کیا جاتا ہے اور ان کے منہ کالے جاتے ہیں مسلمانوں،دلتوں، عیسائیوں اور دیگراقلیتوں پرزندگی کا دائرہ تنگ کیا جاتا ہے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج ریاستی مشینری کابہیمانہ استعمال کرتے ہوئے مظلوم اور نہتے کشمیریوں کی خون کی ہولی کھیل رہے ہیں جس پر عالمی سطح پر صدائے احتجاج بلند ہورہا ہے اب بھارت منافرت بھرے بیانات اور الزام تراشی کر کے دنیا کی توجہ کشمیر سے نہیں ہٹا سکتا۔

  • بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، خواجہ آصف کا ٹویٹ

    بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، خواجہ آصف کا ٹویٹ

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان پر الزام لگا کر کشمیر کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا، بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے۔

    بھارتی وزیرداخلہ کی ہرزہ سرائی کے ردعمل کے طور پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں جو بوئے گی اسے وہی کاٹنا پڑے گا، بھارت فوج وہاں کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان پر الزام لگا کر کشمیر کے اندر جاری تحریک کو دبایا جاسکتا اور نہ ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔

    آج صبح مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے قصبے اوڑی میں قائم بھارتی فوجی مرکز پر مبینہ حریت پسندوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 17فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    حملے کے بعد بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دہتے ہوئے کہا کہ اسے عالمی سطح پر تنہا کردینا چاہئے۔