Tag: بھارتی وزیر

  • پاکستان کے خلاف فضائی کارروائی، بھارتی وزیر نے حکومت کا جھوٹ بے نقاب کردیا

    پاکستان کے خلاف فضائی کارروائی، بھارتی وزیر نے حکومت کا جھوٹ بے نقاب کردیا

     نئی دہلی: بھارتی وزیر سرندرا جیت سنگھ اہلووالیہ نے حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی فضائی کارروائی کے نتیجے میں کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرندرا جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کی سرجیکل اسٹرائیک سے پاکستان کا کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، ہلاکتوں کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے فضائیہ کارروائی کے نتیجے میں 300 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا مگر اس کے ثبوت اور شواہد فراہم نہیں کیے گئے۔ بھارتی وزیر نے بی جے پی کے ترجمان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    مزید پڑھیں: برطانوی صحافیوں نے بھی پاکستانی طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ثابت کر دیا

    دوسری جانب بھارت کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پرزور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اگر پاکستان کے خلاف کی جانے والی فضائی کارروائی کامیاب رہی تو حکومت اُسے کے ثبوت فراہم کرے، ویڈیوز اور تصاویر جاری کیے بغیر کامیابی کا دعویٰ جھوٹ اور سیاست کے لیے ہے۔

    یاد رہے کہ 25 اور 26 فروری کی درمیانی شب بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور وہ جہاز کا ایونیشن گرا کر فرار ہوگئے تھے، بھارت نے کارروائی کے نتیجے میں کیمپ تباہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ حقیقت میں فیول ٹینک کے دھماکے سے درخت تباہ ہوئے تھے۔

    ایک روز بعد بھارتی فضائیہ نے پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے جبکہ ایک پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتار بھی کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ابھی نندن کی واپسی، ثانیہ مرزا بھارتی رنگ میں‌ رنگ گئیں

    وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ ہم خطے میں امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو رہا کرررہے ہیں جس کے بعد اُسے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

  • جب بھارتی وزیر نے موچی سے اپنی چپل مرمت کروائی

    جب بھارتی وزیر نے موچی سے اپنی چپل مرمت کروائی

    نئی دہلی: بھارتی وزیر سمرتی ایرانی اس وقت مشکل کا شکار ہوگئیں جب ایک تقریب کے لیے جاتے ہوئے ان کی چپل ٹوٹ گئی اور انہیں مجبوراً سڑک کنارے بیٹھے ایک موچی سے اپنی چپل کی مرمت کروانی پڑی۔

    سابق بھارتی اداکارہ اور وزیر سمرتی ایرانی نئی دہلی سے تامل ناڈو کے ایک شہر پہنچیں جہاں انہیں ایک تقریب میں شرکت کرنی تھی۔ لیکن آدھے راستے میں ان کی چپل ٹوٹ گئی۔ مجبوراً انہیں سڑک کنارے بیٹھے ایک موچی سے اپنی چپل کی مرمت کروانی پڑی۔

    irani-1

    موچی نے ان کی چپل مرمت کرنے کا معاوضہ صرف 10 روپے طلب کیا لیکن سمرتی نے کمال سخاوت سے اسے 100 روپے عنایت کیے۔

    irani-2

    موقع پر موجود افراد نے واقعہ کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی جہاں یہ وائرل ہوگئی اور اسے متعدد بار دیکھا گیا۔

    واضح رہے کہ سمرتی ایرانی انڈین ڈراموں کی مشہور اداکارہ ہیں تاہم سنہ 2014 کے عام انتخابات میں انہوں نے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا جہاں سے فتح یاب ہو کر وہ راجیہ سبھا کی رکن منتخب ہوئیں۔ بعد ازاں انہیں یونین منسٹر مقرر کردیا گیا۔

  • بھارتی وزیر نے سیاحوں کومکمل لباس پہننے کی ہدایت کردی

    بھارتی وزیر نے سیاحوں کومکمل لباس پہننے کی ہدایت کردی

    نئی دہلی : انڈیا کے مرکزی وزیر ثقافت اورسیاحت کا کہنا ہے کہ بیرونی ممالک سے آنے والی خواتین سیاحوں کو اپنے تحفظ کے لیے چھوٹے کپڑے اور اسکرٹ پہننے سے گریز کرنا چاہئیے۔

    مرکزی وزیر ثقافت اور سیاحت مہیش شرما کا کہنا ہے کہ خواتین کو رات کے وقت تنہا باہر نہیں نکلنا چاہیے۔
    انہوں نے کہا کہ جب بھی بیرونی ممالک کے سیاح انڈیا پہنچتے ہیں تو انہیں اس بارے میں بعض خصوصی مشورے بھی دیئے جاتے ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق مہیش شرما نے کہا کہ ’جب سیاح ایئر پورٹ پر پہنچتے ہیں تو انہیں کیا کریں اور کیا نہ کریں اس کے لیے ایک پمفلٹ دیا جاتا ہے، اس پر اس طرح کی ہدایات درج ہوتی ہیں کہ اگر آپ کسی چھوٹے شہر میں ہوں تو تنہا نہ پھریں اور اسکرٹ نہ پہنیں۔ جس ٹیکسی میں سفر کریں اس کی تصویر لے کر اپنے دوستوں کو بھیج دیں۔‘

    انہوں نے کہا کہ انڈیا ایک ثقافتی ملک ہے اور ’مندروں میں جانے کے لیے ہمارا ایک مختلف ڈریس کوڈ ہوتا ہے۔ تو برائے مہربانی لباس زیب تن کرتے وقت اس کا خیال رکھیں۔

    وزیر ثقافت نے یہ باتیں آگرہ شہر میں خواتین اور سیاحوں کے تحفظ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہیں۔
    آگرہ شہر تاج محل اور فتح پور سیکری میں مغلیہ دور کی تعمیرات دیکھنے کے لیے آنے والے سیاحوں کا جمگھٹا رہتا ہے جہاں بیرونی ممالک کے بھی سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں مہیش شرما نے کہا کہ وہ سیاحوں سے یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ وہ کیا پہنیں اور کیا نہیں لیکن اپنے تحفظ کے مقصد سے انھیں احتیاط برتنی چاہیے۔

    بھارتی میڈیا میں مرکزی وزیر کے اس بیان کے کافی تذکرے ہیں اور مختلف ویب سائٹوں پر اس پر نکتہ چینی سے پر خبریں بھی شائع ہو رہی ہیں۔

     

  • بھارتی وزیر کے بیان پر حکومت کی خاموشی شرمناک ہے، شیریں مزاری

    بھارتی وزیر کے بیان پر حکومت کی خاموشی شرمناک ہے، شیریں مزاری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے بھارتی اشتعال انگیز ی کے جواب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیانات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کا بیان قابل تعریف ہے۔

    حکومت آرمی چیف کے بیان کا انتظار کرنے کی بجائے اپنے اندر جرات پیدا کرتی تو اچھا ہوتا، ترجمان عمران خان شیریں مزاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر کے بیانات پر حکومت پاکستان کی خاموشی شرمناک ہے۔

    آرمی چیف کی جانب سے دیئے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے شیری مزاری نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے جبکہ ان کا دلیرانہ بیان قابل تعریف ہے۔

    شیریں مزاری نے مزید کہا کہ بھارتی وزیرکی دھمکی کا جواب حکومت کو دینا چاہئے تھا۔

  • بھارتی وزیر نے کھلے عام دہشتگردی کی حمایت کی،سرتاج عزیز

    بھارتی وزیر نے کھلے عام دہشتگردی کی حمایت کی،سرتاج عزیز

    اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے  کہا ہے کہ  بھارت نے کھلے عام دہشت گردی کی حمایت کی ہے، تفصیلات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر دفاع منوہرپاریکر کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت پہلا ملک ہے جس کے وزیر نے کھلے عام دہشت گردی کی حمایت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک  کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے بیان دہشت  گردی میں ملوث ہونے کے خدشات کی تصدیق کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر دفاع  منوہرپاریکر نے کہا ہے کہ اب غیر ریاستی عناصر کو دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

    یعنی جو کام بھارتی فوج کر رہی تھی۔ اب وہ کام ریٹائرڈ فوجی، پولیس اہلکاروں اور ہندو شدت پسندوں سے لیا جائے گا۔ اور دہشت گردی کا جواب بھی دہشت گردی سے دیا جائے گا۔

  • ششی تھرورکی اہلیہ سنندا پشکر کی لاش ششی تھرور کے حوالے کر دی گئی

    ششی تھرورکی اہلیہ سنندا پشکر کی لاش ششی تھرور کے حوالے کر دی گئی

    بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد وزیرکے حوالے کردی گئی، ان کی آخری رسومات آج شام ادا کی جائیں گی, پوسٹمارٹم کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے جسم پر زخموں کے نشان تھے اور موت غیر طبعی اور اچانک ہے۔

    کہا جاتا ہے کہ عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے، بھارتی وزیرششی تھرور کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب پاکستانی صحافی کے ساتھ ان کے افئیر کے قصے ٹوئٹر کے ذریعے عام ہوگئے اور ان کے اس افئیر کا بھانڈا پھوڑنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اہلیہ سنندا پُشکر تھیں۔

    شوہرکی بے وفائی کا صدمہ نہ جھیل پائیں یا معاملہ کچھ اور تھا، سنندا پشکر ہوٹل کے ایک کمرے میں پراسرار حالات میں مردہ پائیں گئیں، پاکستانی صحافی مہر تارڑ نے اپنے بلاگ میں کہا کہ بھارتی وزیر سے ملاقات ایک دورے میں ہوئی تھی اور انہوں نے صرف ان کا انٹرویو کیا تھا اس زیادہ اور کچھ نہیں۔

    ایک تو اہلیہ کی موت دوسرے پولیس پوچھ گچھ کی پوچھ گچھ کا خوف، ششی تھرور اسپتال پہنچ گئے، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو دل کو قابو میں پایا ، نہ دھڑکنیں بے ترتیب تھیں نہ سانس اکھڑ رہا تھا ، اس لئے فورا ہی فارغ کر دیا۔

  • نئی دہلی:ششی تھرور کی طبیعت بہتر، اسپتال سے ڈسچارج

    نئی دہلی:ششی تھرور کی طبیعت بہتر، اسپتال سے ڈسچارج

    بھارتی وزیر ششی تھرور کو پاکستانی صحافی سے دوستی مہنگی پڑ گئی، ایک جانب ان کی اہلیہ ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئیں تو دوسری جانب وہ دل کی بیماری کا بہانہ کرکے اسپتال پہنچے لیکن ڈاکٹروں نے چند منٹ میں ہی فارغ کردیا۔

    کہا جاتا ہے کہ عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے، بھارتی وزیرششی تھرور کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا، جب پاکستانی صحافی کے ساتھ ان کے افئیر کے قصے ٹوئٹر کے ذریعے عام ہوئے اور ان کے اس افئیر کا بھانڈا پھوڑنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اہلیہ سنندا پُشکرتھیں۔

    شوہر کی بے وفائی کا صدمہ نہ جھیل پائیں یا معاملہ کچھ  اور تھا، سنندا پشکرہوٹل کے ایک کمرے میں پراسرار حالات میں مردہ پائیں گئیں، پاکستانی صحافی مہر تارڑ نے اپنے بلاگ میں کہا کہ بھارتی وزیر سے ملاقات ایک دورے میں ہوئی تھی اور انہوں نے صرف ان کا انٹرویو کیا تھا اس زیادہ اور کچھ نہیں۔

    ششی تھرور ایک تو اہلیہ کی موت کے صدمہ سے اور دوسرے پولیس کی پوچھ گچھ کا خوف سے اسپتال پہنچ گئے، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو دل کو قابو میں پایا ، اس لئے فورا ہی فارغ کر دیا۔
           

  • بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ پراسرار  طور پر مردہ پائی گئیں

    بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں

    بھارت کے انسانی وسائل کے وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سونندا پُشکر دہلی کے ایک ہوٹل میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں ہیں سونندا کی موت مبینہ طور پر خودکشی کا واقعہ ہے۔ 

    سونندا پشکر نے اپنے شوہر ششی تھرور پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے پاکستانی صحافی مہر تارڑ کے ساتھ تعلقات ہیں سونندا نے یہ الزام عائد کیا تھا ششی تھرور کے عاشقانہ ٹویٹس کو بنیاد بنا کر، جس  کے بعد ششی تھرور نے اعلان کیا کہ ان کا ٹوئٹر اکاونٹ ہیک ہوگیا ہے۔ 

    لیکن سونندا تھرورکی جانب سے کہا گیا تھا کہ ٹویٹس انہوں  نے خود کیے ہیں، مہر تارڑ  نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ  سونندا کی موت کی خبر سن کر سکتے میں آ گئی ہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کہیں۔