Tag: بھارتی وفد

  • بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور اور ساتھی سکھوں کو دیکھ کر پارکنگ میں چھپ گئے

    بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور اور ساتھی سکھوں کو دیکھ کر پارکنگ میں چھپ گئے

    واشنگٹن: بھارتی وفد کو دنیا بھر کے سامنے ایک بار پھر سے شرمندگی اٹھانا پڑی، سکھوں کو دیکھ کر ششی تھرورو دیگر پارکنگ میں چھپ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ششی تھرور کی سربراہی میں بھارتی وفد کو واشنگٹن میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، ششی تھرور کی سربراہی میں بھارتی سفارتی وفد کوبھارتی شہریوں نے گھیرلیا احتجاج کرنیوالے سکھوں کو دیکھ کر ششی تھرور اور دیگر پارکنگ میں چھپ گئے۔

    ششی تھرورکی سربراہی میں بھارتی سفارتی وفد پریس کلب میں میڈیا کا سامنا بھی نہ کرسکا، احتجاج کرنے والے سکھوں سے بچنے کیلئے بھارتی وفد نے پولیس کی مدد طلب کرلی۔

    اس سے قبل امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں سکھوں نے پاکستان کی حمایت میں نہ صرف بھارتی ترنگا روندا بلکہ وفد کا راستہ بھی روک لیا۔

    پاکستان خالصتان اتحاد بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دے رہا ہے، پاکستان کی حمایت میں سکھ فار جسٹس نے واشنگٹن میں بھارتی وفد کا سامنا کیا، خالصتان ریفرنڈم کے کارکنان نے پریس کلب میں ششی تھرور کے قافلے کو روکا، انہوں نے ’ٹوٹے ہندوستان‘ کے نعرے بلند کیے۔

    اس بارے میں رہنما سکھ فار جسٹس گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ سکھ فار جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ہر عالمی فورم پر بھارتی وفد کے مذموم ایجنڈے کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/sikhs-washington-indian-delegation-05-06-2025/

  • پارلیمانی سفارت کاری، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو تاریخی شکست

    پارلیمانی سفارت کاری، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو تاریخی شکست

    اسلام آباد: پارلیمانی سفارت کاری کے میدان میں پاکستان کو شان دار فتح حاصل ہوئی ہے، بھارتی وفد کی بھرپور کوشش کے باوجود پاکستانی امیدوار نے کامیابی حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر رضا ربانی 3 سال کے لیے انٹر پارلیمانی یونین کی مجلس عاملہ کے ممبر منتخب قرار دے دیے گئے ہیں، بھارتی وفد نے بھرپور کوشش کی کہ وہ مجلس عاملہ کے رکن منتخب نہ ہو سکیں۔

    پاکستان نے مجلس عاملہ کے رکن کے انتخاب کے لیے گروپ میں خفیہ الیکشن کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد ہار یقینی دیکھتے ہوئے بھارت نے اپنے امیدوار کا نام واپس لے کر شکست مان لی۔

    انٹر پارلیمانی یونین کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی امیدوار کی دست برداری پر رضا ربانی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسد قیصر پارلیمانی سفارت کاری سے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے سرگرم

    قبل ازیں بلغراد، سربیا میں دنیا کی 188 پارلیمانوں پر مشتمل انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے شرکت کی، ایشیا پیسیفک گروپ کے اجلاس کی صدارت بھی اسد قیصر نے کی۔

    اعلامیے کے مطابق ایشیا پیسیفک ممالک نے رضا ربانی کو 3 سال کے لیے مرکزی مجلس عاملہ کا رکن جب کہ سینٹر جاوید عباسی کو ڈرافٹنگ کمیٹی کا رکن منتخب کیا ہے۔ سینیٹر شیری رحمان بھی کمیٹی برائے پائیدار ترقی، مالیات اور تجارت کی رکن منتخب ہوئیں۔

  • کرتارپورراہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب، ،بھارتی وفد اور 40 بھارتی صحافی پاکستان آئیں گے

    کرتارپورراہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب، ،بھارتی وفد اور 40 بھارتی صحافی پاکستان آئیں گے

    اسلام آباد : کرتارپور کوریڈور سنگ بنیاد کی تقریب میں بھارتی وفد اور 40صحافی کوریج کے لئے پاکستان آئیں گے، پاکستان آنےوالےبھارتی صحافیوں کےاعزازمیں آج وزیراعلیٰ پنجاب عشائیہ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کل باضابطہ طور پر کھول دیا جائے گا ، کرتارپور کوریڈور سنگ بنیاد کی تقریب میں بھارتی وفد پاکستان آئے گا۔

    بھارتی وفدمیں نوجوت سنگھ سدھو،شرومنی گردوارہ بندھک کمیٹی ممبران آئیں گے، ممبران میں گوبھندلنگوال،ہرسمرت اور دیگرشامل ہیں، بھارتی وفد واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان آئے گا اور 3دن قیام کرے گا۔

    دوسری جانب کرتارپورراہداری کےسنگ بنیاد کی تقریب کی کوریج کیلئے بھارت سے 40صحافی بھی پاکستان آئیں گے ،صحافی زمینی راستے سے واہگہ باڈر کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے، پاکستان آمد پر بھارتی صحافیوں کی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے لاہور میں ملاقات ہو گی۔

    پاکستان میں کرتار پور بارڈر کے سنگ بنیاد کی تعمیر میں شریک ہونے والے بھارتی صحافیوں کے اعزاز میں آج وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار عشائیہ دیں گے، لاہور کے شاہی قلعے میں منعقد ہونے والے عشائیے کی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بھی شریک ہونے کا امکان ہے۔

    کرتار پور تقریب کی کووریج کے بعد بھارتی صحافی اسلام آباد آئیں گے، جہاں ان کی وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوگی۔

    اس سے قبل نئی دہلی میں تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتارپوربارڈر سے متعلق کہا تھا کہ کرتارپورپاکستان اور بھارت کے عوام کو جوڑے گا اور عوامی رابطے بہتر مستقبل کی طرف لے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : کرتارپوربارڈر پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان پل کا کام کرے گا، بھارتی وزیراعظم

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کل 28 نومبر کو کرتارپور نارووال میں راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے، راہداری سے بھارت سے آنے والے سکھ باآسانی مذہبی رسومات ادا کرسکیں گے۔

    یاد رہے بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر گرونانک کے جنم دن پر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا تھا جبکہ بھارت کی کابینہ نے کرتارپور بارڈر تک کوریڈورکی تعمیر کی منظوری بھی دی تھی۔

    جس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کرتارپور بارڈر کھلنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے، بھارتی کابینہ نے کرتارپوربارڈر پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی، یہ درست سمت میں قدم ہے، توقع ہے ایسے اقدامات سے سرحد کی دونوں جانب متوازن آوازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کو باباگرونانک کے 550 جنم دن پر کرتارپور کھولنے کا مطلع کرچکے ہیں

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سدھو نے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے کرتارپوربورڈرکھولنے کی درخواست کی تھی۔

    جس پر انٹرویو میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا پاکستان جلد سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور بارڈر کھول دے گا، جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیر گردوارہ دربار صاحب کے درشن کر سکیں گے۔

  • وزیراعظم نوازشریف سےبھارتی اسٹیل ٹائیکون کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سےبھارتی اسٹیل ٹائیکون کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال نے ملاقات کی ہے۔‘ ملاقات کی تفصیلات خفیہ رکھی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال سمیت بھارت کا تین رکنی وفد خصوصی طیارے سے کابل سے اسلام آباد پہنچا تھا۔

    بھارتی وفد میں سجن جندال، سوکیت سنگال،وریندرببرسنگھ شامل تھے۔ تین رکنی وفد گزشتہ رات 10بجے اسلام آباد سے مری گیا تھا۔

    ذرائع کےمطابق غیراعلانیہ دورے پرآنےوالابھارتی وفد 3 گاڑیوں میں مری روانہ ہوا۔ بھارتی وفد نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کی۔

    خیال رہےکہ کلبھوشن اوراحسان اللہ احسان کے’’را‘‘سے متعلق انکشافات کے بعدجندال کی آمدسوالیہ نشان ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے کلبھوشن یادیوکوبھارت کابیٹاقراردیا تھا۔


    کلبھوشن کو بچانے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے، سشما سوراج


    خیال رہے کہ رواں ماہ راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کلبھوشن کو سزا کے فیصلے کے نتائج پرغورکرلے، دونوں ملکوں کے تعلقات پرکیا اثر پڑے گا اس کا بھی جائزہ لے۔

    یاد رہےکہ سجن جندال وزیراعظم نوازشریف کی نواسی کی شادی میں  بھی شریک ہوئے تھے جبکہ نریندرمودی کو رائے ونڈ لانے میں بھی سجن جندال کا اہم کردار بتایا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں