Tag: بھارتی ویب سیریز

  • فواد خان اور صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز کا ٹیزر جاری

    فواد خان اور صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز کا ٹیزر جاری

    پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز ‘برزخ’ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فواد خان اور صنم سعید نے ایک مشترکہ پوسٹ میں مختصر ٹیزر شیئر کی ہے جس میں سیریز کے چند کرداروں کی مختصر جھلک دکھائی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fawad A Khan (@fawadkhan81)

    ٹیزر میں اداکارہ صنم سعید اور فواد خان سمیت دیگر کرداروں کو آئینے کے سامنے اپنی آنکھوں میں سرمہ ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اگرچہ یہ معلوم نہیں ہے کہ برزخ میں سورما کی کیا اہمیت ہے، لیکن قدیم زمانے میں سورما کسی بھی قسم کی بری نظر سے تحفظ کے لیے طویل عرصے سے استعمال ہوتا رہا ہے۔

    اپنے انسٹاگرام پروفائل پر انہوں نے لکھا کہ ’آنکھیں رازوں سے جڑی ہوئی ہیں، جب سب مرجھا جائے گا، کیا محبت برقرار رہے گی؟۔

    واضح رہے کہ ویب سیریز ‘برزخ’ کو پاکستانی ہدایتکار عاصم عباس نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو نے پروڈیوس کیا ہے۔

    ویب سیریز ‘برزخ’ کی عکس بندی شہر قائد اور پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ میں کی گئی ہے، اس کے علاوہ سیریز کی کاسٹ پاکستانی اداکاروں پر مبنی ہے۔

    کاسٹ میں فواد خان، صنم سعید، فائزہ گیلانی، ایمان سلیمان، خوشحال خان، انیقا ذوالفقار علی، سلمان شاہد اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

  • عائزہ خان کے خاص لُک پر ہیرامنڈی کی معروف اداکارہ کا ردعمل

    عائزہ خان کے خاص لُک پر ہیرامنڈی کی معروف اداکارہ کا ردعمل

    بھارتی ویب سیریز ہیرامنڈی کی اداکارہ سنجید شیخ نے پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کے خاص لُک کی تعریف کی ہے۔

    گزشتہ دنوں پاکستان کی اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں وہ بھرے ہوئے کام اور خوب گھیر والی زرد پشواس پہنی نظر آئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    اس لُک میں عائزہ خان ماتھے پر ٹیکا، کانوں میں بڑے بندے اور گلے میں چوکر پہنی نظر آئیں اور کامدانی شیفون دوپٹے کو سر پر اوڑھا۔

    اس پوسٹ کے ساتھ عائزہ خان نے ہیرامنڈی کا گانا ’ایک بار دیکھ لیجیے‘ لگایا جس میں وہ ببو جان اور ملکہ جان جیسی ادائیں دیتی نظر آرہی ہیں۔

    پاکستانی اداکارہ کی اس خوبصورت ویڈیو کو ہیرامنڈی میں حسن کے جلوے بکھیرنے والی اداکارہ سنجیدہ شیخ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی جس میں وہ اس گانے پر ادائیں دے رہی ہیں۔

    اس اسٹوری پر سنجیدہ شیخ نے عائزہ خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’اُف خوبصورت عائزہ‘ اور اس کے ساتھ ہارٹ ایموجیز بھی بنائے۔

    سنجیدہ شیخ کی جانب سے عائزہ خان کی کُھل کر تعریف کرنا سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔