Tag: بھارتی ویزا

  • پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر شعیب بشیر بھارت میں شیڈول ٹیسٹ سے باہر

    پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر شعیب بشیر بھارت میں شیڈول ٹیسٹ سے باہر

    پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر شعیب بشیر کو بھارتی ویزا نہیں مل سکا، ویزا میں تاخیری کے باعث وہ بھارت اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق نگلینڈ کے باؤلر شعیب بشیر کی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارت آمد ویزا مسائل کے باعث تاخیر کا شکار ہے، سمر سیٹ کے آف اسپنر ابوظہبی میں کیمپ کے بعد انگلینڈ واپس آگئے، وہ اب دوربارہ سے بھارت کے ویزے کے لیے اپلائی کریں گے۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ اسپنر جلد ہی ٹیم میں شامل ہو جائیں گے، آج یہ خبر آئے گی کہ اس کا ویزا منظور ہو گیا ہے، پھر ہم اسے اس سیریز میں اپنے ساتھ شامل کرلیں گے۔

    دوسری جانب انگلش کپتان بین اسٹوکس نے شعیب بشیر کے ساتھ بھارتی رویے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا ایک نوجوان پلیئر کے ساتھ ایسا رویہ دیکھنا کافی مایوس کن ہے۔

    واضح رہے کہ شعیب بشیر پہلے کھلاڑی نہیں جن کے ساتھ ایسا ہوا ہے، فروری 2023 میں ویزے کے مسائل نے آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی بھارت آمد میں تاخیر کی۔

    ستمبر 2023 میں ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو خط لکھا تھا جس میں کہا تھا کہ بھارت میں 50 اوور کے ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کے ویزے جاری کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔

  • ذکا اشرف نے بھارت جانے سے قبل پاکستانی شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی!

    ذکا اشرف نے بھارت جانے سے قبل پاکستانی شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی!

    پی سی بی کے سربراہ ذکا اشرف نے روایتی حریفوں کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے بھارت جانے سے قبل پاکستانی شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    ذکا اشرف نے جے شاہ سے اپنی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی شائقین کو جلد بھارتی ویزوں کے اِجرا کی نوید ملے گی۔ پڑوسی ملک میں ورلڈ کپ دیکھنے کے خواہشمند شائقین کرکٹ کو جلد بھارتی ویزے جاری کیے جائیں گے۔

    ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے اس معاملے پر میری گفتگو ہوئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ قومی شائقین کو بھارت میں عالمی کپ کے میچز دیکھنے کے لیے ویزے جلد جاری ہوں گے۔ کرکٹ امن کا پیغام ہے اور پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے۔

    سربراہ پی سی بی ذکا اشرف کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بھارت جانے کے لیے پہلے ہی ویزا مل گیا تھا تاہم صحافیوں کے ویزوں کا انتظار تھا۔

    ذکا اشرف نے گرین شرٹس کی پرفارمنس کے حوالے سے کہا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی خوش آئند ہے، آگے بڑے میچز ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ مقابلے ہوں گے تو اس سے امن ہوگا۔

    اپنی دی گئی تجویز پر ان کا کہنا تھا کہ جناح گاندھی کرکٹ ٹرافی کی تجویز بہت پرانی ہے، اس معاملے پر دوبارہ سے گفتگو کی جائے گی۔

  • پاکستانی صحافیوں کو ویزا نہ دینے پر بھارتی جرنلسٹ مودی حکومت پر برہم

    پاکستانی صحافیوں کو ویزا نہ دینے پر بھارتی جرنلسٹ مودی حکومت پر برہم

    بھارت کے نامور صحافی راج دیپ سردیسائی نے مودی حکومت کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کو ویزا نہ دینے کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔

    راج دیپ کی جانب سے اس عمل پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ جب پاکستان کی ٹیم بھارت میں عالمی کپ کھیلنے کے لیے موجود ہے تو ایسا کوئی جواز نہیں بنت کہ پڑوسی ملک کے صحافیوں کو ویزا دینےسے انکار کیا جائے۔

    بھارتی جرنلسٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ اچھے میزبانوں والا رویہ اپنائیں، صحافی کیوں سیاسی دنگل کاشکار ہوں؟ لگے ہاتوں بھارتی صحافی نے پاکستان سے بھی درخواست کی کہ میں مستقبل میں اسلام آباد سے بھی ایسی ہی توقع رکھوں گا۔

    خیال رہے کہ پاکستانی صحافیوں کے ویزوں کا معاملہ اب تک حل نہیں ہوسکا ہے، پی سی بی کے سربراہ ذکا اشرف نے پاکستانیوں کو کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارتی ویزے جاری نہ ہونے پر سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے رابطہ کیا تھا۔

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے پاکستانی ایمبیسی کے ذریعے بھارتی وزارت داخلہ سے رابطہ کرنےکی درخواست کی ہے تاکہ معاملہ حل کیا جاسکے۔

  • پاکستانی شائقین کو بھارتی ویزا دلوانے کے لیے آئی سی سی سے رابطے کا فیصلہ

    پاکستانی شائقین کو بھارتی ویزا دلوانے کے لیے آئی سی سی سے رابطے کا فیصلہ

    بھارت میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ کے حوالے سے پاکستانی شائقین کا جوش و خروش بھی عروج پر ہے اور بہت سے مداح پڑوسی ملک کے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

    تاہم ابھی تک بھارتی حکام کی جانب سے پاکستانی شائقین کے لیے ویزوں کا اجرا نہیں کیا گیا۔ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کو ورلڈکپ 2023 کے لیے ویزے جاری نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے بات کریں گے۔

    جلیل عباسی جیلانی کا وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ آئی سی سی رولز کے مطابق یہ لازمی ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے دیے جائیں۔ ملکی شائقین کو ورلڈکپ دیکھنے کے لیے ویزے ملنے چاہئیں۔

    پاکستانی مداحوں کو تاحال بھارتی ویزے نہ ملنے پر انھوں نے پرزور انداز میں کہا کہ پاکستانی فینز کے ویزا دلوانے کے لیے آئی سی سی کے سامنے معاملے اُٹھائیں گے۔

    گزشتہ دنوں بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ آنے والے چاچا بشیر کو پاکستانی پرچم لہرانے سے روک دیا تھا۔

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے آغاز میں محض چند دن ہی رہ گئے ہیں اور بھارت میں دیگر ممالک سے شائقین کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔