Tag: بھارتی ٹیم

  • بھارتی ٹیم پاکستان کا مقابلہ کرنے کے بجائے فرار!

    بھارتی ٹیم پاکستان کا مقابلہ کرنے کے بجائے فرار!

    (18 اگست 2025): کھیل کا میدان اور مدمقابل پاکستان اور بھارت تو مزا ہی الگ ہے لیکن اس بار بھارتی ٹیم پاکستان کا مقابلہ کرنے کے بجائے فرار ہو گئی۔

    پاکستان اور بھارت دو روایتی حریف ممالک ہیں۔ یہ کسی بھی کھیل کے میدان میں مدمقابل ہوں تو شائقین کا جوش وخروش بڑھ جاتا ہے۔ تاہم اس بار انڈین ٹیم پاکستان کے مقابلے پر نہیں آئی اور میچ کھیلنے کے بجائے فرار ہونے میں عافیت جانی۔

    یہ واقعہ حال میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں کھیلے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ ناروے کپ 2025 میں رونما ہوا۔ لیاری سے تعلق رکھنے والے انڈر 15 بوائز نے یہ ٹورنامنٹ جیت کر پہلی بار یورپ میں گولڈ میڈل جیتا اور سنہری ٹرافی وطن لے کر آئے۔

    فٹبال انڈر 15 کے ہیڈ کوچ عبدالراشد اور لیاری بوائز کی پوری ٹیم اے آر وائی پوڈکاسٹ میں مہمان بنے ایاز سموں کے، جہاں ہیڈ کوچ نے یہ انکشاف کیا اور بتایا کہ بھارت اور ہم الگ الگ لیول کے ٹورنامنٹ کھیل رہے تھے۔ تاہم ان کے ہیڈ کوچ نے ہمارے ساتھ دوستانہ میچ کھیلنے کی درخواست کی اور ہم نے رضامندی ظاہر کر دی۔

    تاہم جب ہم فائنل جیت گئے تو جشن منانے کے بعد بھارتی ٹیم کے منتظر رہے کہ وہ آئیں تو میچ کھیلیں، لیکن انڈین ٹیم ہمارے مقابلے پر آنے کے بجائے وہاں سے فرار ہو گئی اور اس کے بعد انہیں نہیں دیکھا۔

    ہیڈ کوچ نے شکوہ کیا کہ بھارتی ٹیم سیون اے سائیڈ ٹورنامنٹ جیتی تو ان کے وزیراعظم نے پوری ٹیم کو بلایا جب کہ ہمارے بچے تو مکمل 11 کھلاڑیوں کی ٹیم کا میچ کھیلے اور جذبہ وجنون کے ساتھ ٹورنامنٹ جیتا لیکن ان بچوں کو وہ پذیرائی نہیں ملی۔ کچھ نہیں تو ایک بار وزیراعظم شہباز شریف ان بچوں کو بلا کر ان کے ساتھ چائے ہی پی لیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پاکستان یورپ سے گولڈ میڈلز جیت کر آئے اور ٹرافی بھی وطن لائے۔

     

  • بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کھیلنے کی اجازت مل گئی

    بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کھیلنے کی اجازت مل گئی

    (25 جولائی 2025): ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ ایشیا کپ کے انعقاد میں تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں، ذرائع کا کہنا ہے بھارتی بورڈ کو حکومت کی طرف سے ایشیا کپ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔

    کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیا کپ سے متعلق تمام معاملات حل ہوگئے ہیں اور شیڈول آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں جاری کیا جا سکتا ہے، اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے شیڈول پر وقت مانگا تھا۔

    ایشیا کپ میں کل آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی اور ٹورنامنٹ کی مجوزہ ونڈو 10 سے 28 ستمبر کے درمیان رکھی گئی ہے، مجوزہ شیڈول میں معمولی رد و بدل کا امکان ہے جبکہ میچز متحدہ عرب امارات کے دو شہروں دبئی اور ابوظہبی میں رکھے گئے ہیں۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے شیڈول کے حوالے سے ابتدائی اعلان آج کسی بھی وقت متوقع ہے۔

  • اکشے کمار کی اسٹیڈیم میں موجودگی بھارتی ٹیم کی شکست کی وجہ بن گئی ؟

    اکشے کمار کی اسٹیڈیم میں موجودگی بھارتی ٹیم کی شکست کی وجہ بن گئی ؟

    لارڈز کے میدان میں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں موجود تھے لیکن شبھمن گل الیون کو شکست ہوئی۔

    شائقین کرکٹ بھارتی اداکار اکشے کمار کی میدان میں موجودگی اور بھارتی ٹیم کی شکست کی فہرست سامنے لے آئے جس میں بتایا گیا ہے کہ اکشے کی موجودگی میں بھارتی ٹیم ہمیشہ شکست سے دوچار ہوئی ہے۔

    ورلڈ کپ 2023 کے ورلڈ کپ فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، اکشے کمار میدان میں بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھے۔ کیا اکشے کی موجودگی کی وجہ سے بھارت ٹیم کینگروز کے ہاتھوں ورلڈ کپ فائنل ہار گئی؟۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں یہاں بھی اکشے کمار کی موجودگی بھارتی ٹیم کی شکست کی وجہ بن گئی۔

    اکشے کمار نے بھارت کے جتنے میچز میں شرکت کی بھارت نے وہ سبھی نہیں ہارے کچھ میچز جیتے بھی ہیں لیکن یہ شائقین کی جانب سے اکشے کی فہرست تیار کی گئی ہے جس میں ان کی موجودگی کو بھارت کی شکست سے جوڑا گیا ہے۔

  • ہیڈ کوچ بنا تو بھارت کو صدیوں تک ناقابل شکست بنادوں گا، یوگراج سنگھ کا دعویٰ

    ہیڈ کوچ بنا تو بھارت کو صدیوں تک ناقابل شکست بنادوں گا، یوگراج سنگھ کا دعویٰ

    یوگراج سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر انھیں بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تو وہ بلیو شرٹس کو ایک عرصے تک کیلئے ناقابل شکست بنادیں گے۔

    سابق بھارتی کرکٹر یوگراج سنگھ جو کہ سابق سپراسٹار کرکٹر یوراج سنگھ کے والد بھی ہیں ان سے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران سوال پوچھا گیا کہ اگر انھیں ہندوستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا جاتا ہے تو وہ کیا کریں گے، اس پر ان کا جواب کافی دلچسپ تھا۔

    سابق بھارتی کرکٹر تروور کوہلی کے ساتھ ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو میں یوگراج سنگھ نے بھارتی ٹیم کے دو سینئر کھلاڑیوں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو برقرار رکھنے اور ان کی حمایت پر بھی زور دیا۔

    ایک سال میں پاکستان ٹیم کو بہتر بنا دوں گا، یوگراج سنگھ

    یوگراج سنگھ نے کہا کہ اگر آپ مجھے موجودہ بھارتی ٹیم کا کوچ بناتے ہیں تو میں انہی کھلاڑیوں کو ایک ایسی ٹیم میں تبدیل کردوں گا جو کہ کافی عرصے تک ناقابل شکست رہے گی۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو کون سامنے لائے گا؟ کیونکہ لوگ ہمیشہ انھیں ٹیم سے باہر کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں، ان کا اشارہ روہت شرما یا کوہلی کو ڈراپ کرنے کی طرف تھا۔

    یوگراج سنگھ نے کہا کہ وہ مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور میں اپنے بچوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں ان کے ساتھ ہوں، میں انھیں کہوں گا کہ رانجی ٹرافی کھیلیں یا روہت شرما کو 20 کلومیٹر تک دوڑائوں گا۔

    https://urdu.arynews.tv/give-me-6-months-make-arjun-tendulkar-worlds-greatest-batter/

  • چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا

    چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا

    بھارت روہت شرما کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیت گیا تاہم اسی کے ساتھ بھارتی کپتان نے ایک بدترین ریکارڈ بھی اپنی ٹیم کے نام کر دیا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ریکارڈ تیسری بار چیپمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی بلیو شرٹس نے ایک بدترین ریکارڈ بھی اپنے ساتھ نتھی کر لیا ہے۔

    گزشتہ روز جب دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں روہت شرما نیوزی لینڈ کیخلاف فائنل میچ کا ٹاس ہارے تو یہ بھارت نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 15 میچوں میں ٹاس ہارا جب کہ روہت شرما کی قیادت میں مسلسل 12 واں میچ تھا جس میں وہ نیتجہ سے قطع نظر ٹاس نہ جیت سکے۔

    روہت شرما نے فائنل میچ کا ٹاس ہارنے کے بعد بطور کپتان مسلسل 12 بار ٹاس ہارنے کا ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز اور سابق کپتان برائن لارا کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ برائن لارا نے اکتوبر 1998 سے مئی 1999 تک مسلسل 12 مرتبہ ٹاس ہارا تھا۔

    تاہم یہ بدترین ریکارڈ بھارتی ٹیم کے نام ہوگیا۔ بھارت کی ٹیم کے ساتھ ٹاس میں شکست کا آغاز ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-rohit-sharma-on-his-retirement/

  • ہائبرڈ ماڈل پر سارے بورڈز راضی تھے، اب شور مچانے کا کیا فائدہ؟ باسط علی

    ہائبرڈ ماڈل پر سارے بورڈز راضی تھے، اب شور مچانے کا کیا فائدہ؟ باسط علی

    باسط علی نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ سے پہلے ہائبرڈ ماڈل ہوا سب بورڈز نے ایگری کیا، ہارنے کے بعد بات کررہے ہیں پہلے شور مچانا چاہیے تھا۔

    اے آر وائی کے پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم اگر پاکستان آتی تو یہاں کی پچز پر 400 رنز اسکور کرتی، ہم نے اپنے ملک میں اسپین پچز کیوں نہیں بنائیں؟

    انھوں نے کہا کہ ہمارے کوچنگ اسٹاف کو نہیں پتہ یہاں پر اسپن پچز بنانی چاہیے، ٹورنامنٹ سے پہلے بھارت کی جو سوچ تھی وہ آج ثابت ہوئی کہ 5 اسپنر رکھے۔

    باسط علی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی جیت میں بہت سی چیزیں شامل ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کی سوچ بہت اہم ہے۔

    نیوزی لینڈ کی طرف سے فاسٹ بولرز نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بھارت کی طر ف سے اسپینئرز نے 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم میں بہت کانفیڈنس ہے، بھارتی ٹیم میں کھلاڑیوں کو اپنے کردار کا اندازہ ہے، کھلاڑیوں کو پتہ ہے کہ ہمیں کیسے پرفارم کرنا ہے، کامیابی یہی ہے کہ کسی ایک یا دو پر انحصار نہیں کرتے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ بطور ٹیم کھیلیں تو کامیابی ضرور ملتی ہے، میرٹ اور کنڈیشن کے مطابق وہ ٹیم بناتے ہیں، اس لیے وہ کامیاب ہیں، وہ دباؤ کے باوجود میچ نکال لیتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-ind-vs-nz-match/

  • بھارتی ٹیم پاکستان کےخلاف بھی بنگلادیش کی طرح کھیلے گی، سابق پاکستانی کرکٹر

    بھارتی ٹیم پاکستان کےخلاف بھی بنگلادیش کی طرح کھیلے گی، سابق پاکستانی کرکٹر

    پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کےخلاف میچ بھی بنگلادیش کی طرح کھیلے گی، بھارتی ٹیم بہت مضبوط ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں سب میچ ونر کھلاڑی ہیں، بھارت نے بڑے ایونٹس کےلیے اپنی ٹیم کی تیاری کی ہے، ہماری ٹیم کی بولنگ اور بیٹنگ اس وقت اچھی نہیں ہے، قومی ٹیم کی فارم اچھی نہیں تو کسی کو اس وقت جیت کی فکر نہیں۔

    کامران اکمل نے کہا کہ ہم اپنی ٹیم کےلیے اسپنر تیار ہی نہیں کرسکے ہیں، ہمارے کمبی نیشن میں اوپنرز ہیں اور نہ اسپنرز ہیں، ہماری ٹیم کی بولنگ فیلڈنگ کے مطابق نہیں ہوتی۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ ہماری ٹیم کو آخری اوورز میں پریشانی کا سامنا ہوتا ہے، اس وقت کپتان اور کوچ کو نہیں پتا اوپنر کون ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کپتان اور کوچ کو نہیں پتا کہ آخری اوورز کس کو کرانے ہیں، پاک بھارت میچ میں پریشر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر ہوتا ہے، ہماری ٹیم میں 10 اوورز کے بعد سارے پارٹ ٹائم بالرز ہی ہیں۔

    سابق کرکٹر یاسر حمید کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کی جیت کا امکان زیادہ ہے، بھارتی ٹیم کی تیاری پوری ہے ہماری اس وقت تیاری نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ماضی کی طرح تیز کرکٹ کھیلنی پڑے گی، فخر زمان اور صائم ایوب کے ان فٹ ہونے سے نقصان ہوا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-team-body-language-vikrant-gupta/

  • بھارتی ٹیم آج کا میچ بھول کر آئندہ مقابلے کی تیاری کررہی ہے، باسط علی

    بھارتی ٹیم آج کا میچ بھول کر آئندہ مقابلے کی تیاری کررہی ہے، باسط علی

    پاکستان کے سابق کرکٹر اور موجودہ تجزیہ کار باسط علی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم آج کا میچ بھول کر آئندہ میچ کی تیاری کررہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرا میں اظہار خیال کرتے ہوئے باسط علی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم نے پارٹنرشپ کے ذریعے بنگلادیش کے خلاف میچ جیتا، چیمپئنزٹرافی میں بھارتی ٹیم نے آج کے میچ میں پچ کا جائزہ لیا ہے۔

    باسط علی نے کہا کہ فخر زمان کے باہر ہونے پر امام الحق کی ہی سلیکشن بنتی تھی، فخر اگر رنز نہیں لے سکتا تھا تو بابراعظم کو ہٹنگ کرنی چاہیے تھی۔

    جیتنے کی بھوک ہونی چاہیے، پہلا پنچ ماریں پھر23فروری کو دیکھیں گے، باسط علی

    فخر زمان فٹ نہیں تھے تو بابراعظم کو ہٹنگ کرنی چاہیے تھی، 2022 ورلڈ کپ میں بھی ہم آسٹریلیا سے میچ ہار گئے تھے، ورلڈ نمبرون رینکنگ کا کیا فائدہ جس سے ٹیم میچ نہ جیت سکے۔

    باسط علی نے کہا کہ شرجیل خان ٹی ٹوینٹی کا آٹومیٹک چوائس تھا جسے سائڈلائن کیا گیا، میٹنگ میں پہلے کہا گیا شرجیل خان چوائس ہیں پھر کہا سست ہیں، شرجیل کی طرح ایک اور اوپنر کو بھی پیچھے کردیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/basit-alis-reply-to-shami-for-inzamams-disrespect/

  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم میں اختلافات؟

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم میں اختلافات؟

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کے اندر جب کہ ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اختلافات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہونے میں دو روز باقی ہیں۔ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلے گی اور اپنی مہم کا آغاز جمعرات 20 فروری کو دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی۔

    تاہم میگا ایونٹ سے قبل جہاں بھارتی ٹیم کو اپنے اہم کھلاڑیوں کی انجری کا سامنا رہا۔ وہیں اب ٹیم کے اندر اختلافات اور ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی میں تلخ کلامی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہیں۔

    گزشتہ روز بھارتی ٹیم جب چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی پہنچی تو بی سی سی آئی کی ہدایت کے مطابق تمام کھلاڑیوں نے ایک ہی بس میں سفر کرنا تھا۔ تاہم وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول نے باقی ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کیا اور الگ گاڑی میں ٹیم ہوٹل پہنچے۔

    بھارتی ٹیم جب ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچی تو وہاں پہلے سے موجود بلیو شرٹس ٹیم کے شائقین کے ایل راہول کو ٹیم کے ساتھ نہ دیکھ کر حیران رہ گئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹر کچھ دیر بعد الگ گاڑی سے ہوٹل پہنچے۔

    یہ منظر دیکھ کر شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں میں اختلافات نظر آ رہے ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سلیکٹرز کے درمیان شریاس ائیر اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے دوسرے وکٹ کیپر کے معاملے پر تلخ کلامی کا انکشاف ہوا ہے۔

    یہ بھانڈا بھارتی میڈیا نے پھوڑا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اجیت اگرکار کی سربراہی میں قائم بھارتی سلیکشن پینل اور ہیڈ کوچ کی سوچ میں مطابقت نہیں پائی جاتی۔

    رپورٹ کے مطابق شریاس ائیر کو برقرار رکھے جانے اور وکٹ کیپنگ کے آپشنز پر ان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش، 23 فروری کو روایتی حریف پاکستان اور 27 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/video-champions-trophy-2025-another-indian-cricketer-injured/

  • بھارتی ٹیم میں کون ڈریسنگ روم کی خبریں ’لیک‘ کرتا رہا؟ سابق کرکٹر کا ہوشربا انکشاف

    بھارتی ٹیم میں کون ڈریسنگ روم کی خبریں ’لیک‘ کرتا رہا؟ سابق کرکٹر کا ہوشربا انکشاف

    سابق بھارتی بلے باز روبن اتھاپا نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈکپ میں شکست کے بعد بھارتی ڈریسنگ روم سے خبریں ہیڈ کوچ لیک کیا کرتے تھے۔

    ماضی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے رابن اتھاپا نے 2007 کے ورلڈ کپ سے بھارت کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے پر کھل کر بات کی ہے، انھوں نے اس وقت کے ہیڈ کوچ گریگ چیپل پر اپنا ایجنڈا چلانے کا بھی الزام لگایا۔

    رابن نے انکشاف کیا کہ اس ورلڈ کپ کے دوران ٹیم میں کیا کچھ غلط ہوا اور کہا کہ آسٹریلیا کے سابق بلے باز ’ڈریسنگ روم کی معلومات لیک‘ کرتے رہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران اتھپا نے کہا کہ اس وقت ہماری ٹیم کا ماحول بہت خراب تھا، گریگ چیپل ایک ایجنڈا چلا رہے تھے۔ وہ آسٹریلوی ذہنیت کے ساتھ کوچنگ کر رہے تھے، چیپل کہا کرتے تھے ہم آسٹریلیا میں اس طرح کام کرتے ہیں۔

    انھوں نے کبھی ہندوستانی ثقافت کا احترام نہیں کیا اور اس ٹیم کا ماحول بہت خراب تھا، جب چیزیں گریک چیپل کے منصوبوں کے مطابق نہیں ہوتی تھیں تو انھیں معلومات کو لیک کرنے کی بری عادت بھی تھی۔

    خیال رہے کہ گریگ چیپل جب تک بھارتی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ موجود رہے ان کا دور تنازعات سے بھرا رہا، یہ بات مشہور ہے کہ انھوں نے اس وقت کے بھارتی کپتان ساروو گنگولی کو ٹیم سے نکال دیا تھا، دونوں کے درمیان دراڑ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں تھی۔

    2007 کے ون ڈے ورلڈ کپ سے بھارتی ٹیم کا باہر ہونا ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا تھا کیونکہ اس کے بعد چیپل نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔