Tag: بھارتی ٹیم

  • چیمپئنزٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ چیئرمین پی سی بی نے کیا کہا؟

    چیمپئنزٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ چیئرمین پی سی بی نے کیا کہا؟

    پاکستان کرکٹ بوڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنزٹرانی پاکستان میں ہوگی، ٹیمیں یہاں کھیلنے کے لیے آئیں گی۔

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے پڑوسی ملک کی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کے حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے کی بات قبل از وقت ہے، قومی ٹیم کو اس سال بہت سارے ایونٹس میں شرکت کرنی ہے۔

    محسن نقوی نے کہا کہا یہ سال قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بہت مصروف ہے، قومی ٹیم کے کوچز 15 اپریل تک فائنل ہوجائیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ عثمان قومی ٹیم کیلئے بالکل اہل ہے، سلیکشن کمیٹی نام فائنل کرے گی۔ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

  • راجکوٹ ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی

    راجکوٹ ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی

    بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف راجکوٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کپتان روہت شرما، رویندر جڈیجا اور ڈیبیو کرنے والے سرفراز خان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بھارت پہلی اننگز میں مضبوط پوزیشن میں آگئی ہے۔ میزبان نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنا لیے ہیں۔

    بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک مرحلے پر صرف 33 رنز پر اس کی تین وکٹیں گرچکی تھیں اور ٹیم مشکلات کا شکار تھی۔ ایسے میں کپتان روہت اور آل راؤنڈر جڈیجا نے سنچری بناتے ہوئے 204 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو منجدھار سے نکالا۔

    کپتان جو کافی دنوں سے آف کلر نظر آرہے تھے انھوں نے 131 رنز بنا کر فارم میں واپسی کی جبکہ رویندرا جڈیجا 110 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

    تاہم ڈیبیو کرنے والے سرفراز خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ انھوں نے اپنے ڈیبیو پر صرف 48 بالز پر ففٹی اسکور کی جبکہ وہ ہارد پانڈیا کے ساتھ اس ریکارڈ میں شراکت دار ہوگئے ہیں۔

    سرفراز خان 66 بالز پر 62 رنز کی دلیرانہ اننگز کھلینے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جبکہ اسپن بولنگ کے خلاف ان کی بیٹنگ قابل دید تھی۔

    انگلینڈ کی جانب سے مارک وڈ نے 69 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ پہلے ٹیسٹ کے ہیرو ٹام ہارٹلے 81 رنز دے کر ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

  • ’صفر‘ پر چھ وکٹیں گنوانے والی بھارتی ٹیم پر روی شاستری کا انوکھا طنز

    ’صفر‘ پر چھ وکٹیں گنوانے والی بھارتی ٹیم پر روی شاستری کا انوکھا طنز

    کسی رن کے اضافے کے بغیر چھ وکٹیں گنوانے والی بھارتی ٹیم پر سابق کرکٹر روی شاستری نے نہایت انوکھے انداز میں طنز کیا ہے۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم بہتر پوزیشن میں تھی اور ایک مرحلے پر 4 وکٹوں کے نقصان پر اس نے 153 رنز بنائے تھے۔ مگر قسمت کی کرنی کہ اسی 153 کے اسکور پر ’صفر‘ رنز کے اضافے کے ساتھ پوری بھارتی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

    اس دوران روی شاستری کمنٹری باکس میں موجود تھے وہ نہ صرف اس طرح بھارتی ٹیم کے آؤٹ ہونے پر کافی حیران تھے بلکہ انھوں نے اپنی ٹیم پر معنی خیز طنز بھی کرڈالا۔

    انھوں نے کہا کہ ’اگر کوئی شخص میچ دیکھ رہا تھا اور وہ چند لمحوں کے لیے اٹھ کر رفع حاجت کے سلسلے میں گیا ہوگا لیکن واپس آنے پر اسے پتا چلا ہوگا کہ پوری بھارتی ٹیم آؤٹ ہوچکی ہے!‘

    روی شاستری کے اس تبصرے پر ساتھی کمنٹیٹر بھی خوب محضوض ہوئے اور ہنستے رہے جبکہ ایک کمنٹیٹر نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ شاید وہ شخص پانی پینے کے لیے گیا ہو۔

    واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں میزبان اپنی پہلی اننگز میں صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ محمد سراج نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے محض 15 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    دوسری اننگز میں بہتر پوزیشن میں ہونے کے باوجود بھارتی ٹیم 153 پر پویلین لوٹ گئی۔ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ بغیر کسی رن کے اضافے کے 6 وکٹیں لگاتار گری ہوں۔

  • روہت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی ٹیم کا حصہ ہونگے یا نہیں؟

    روہت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی ٹیم کا حصہ ہونگے یا نہیں؟

    بھارتی کپتان روہت شرما اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے ٹی ٹوئنٹی مستقبل کے حوالے سے چہ مگوئیاں جاری ہے۔

    آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں صرف چھ ماہ باقی ہیں۔ اس وقت بھارت میں یہ بحث جاری ہے کہ آیا دونوں سینئر بیٹر ایونٹ میں شرکت کریں گے یا بی سی سی آئی نے نوجوان پلیئرز کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق، روہت شرما اور دہلی میں بی سی سی آئی کی میٹنگ ہوئی ہے جس میں بیتڑ کے ٹی ٹوئنٹی مستقبل پر بات چیت ہوئی ہے۔

    لندن سے زوم کال کے ذریعے ہونے والی میٹنگ میں مبینہ طور پر روہت سلیکٹرز سے پوچھا ہے کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا حصہ بنیں؟

    اس دوران میٹنگ میں موجود سیکریٹری جے شاہ، نائب صدر راجیو شکلا، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ و دیگر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ روہت شرما کو ہی آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی قیادت کرنی چاہیے۔

    بھارتی حکام یہ بھی چاہتے ہیں کہ روہت جنوبی افریقہ کے دورے میں بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سنبھالیں۔ تاہم روہت تعطیلات کے بعد دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے واپس آئیں گے۔

  • آشیش نہرا نے بھارتی ٹیم کے کوچ بننے سے انکار کر دیا

    آشیش نہرا نے بھارتی ٹیم کے کوچ بننے سے انکار کر دیا

    بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر آشیش نہرا نے بھارتی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کوچ بننے سے انکار کر دیا۔

    بھارت کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے آشیش نہرا سے رابطہ کیا تھا۔

    انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے کوچ راہول ڈریوڈ کا معاہدہ ختم ہونے کے قریب ہے جس کے بعد بھارت کے سابق فاسٹ بولر آشیش نہرا سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ نے آشیش نہرا کے انکار کے بعد راہول ڈریوڈ کو تینوں فارمیٹس میں ہیڈ کوچ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کی بی سی سی آئی نے سابق بھارتی کپتان کو ٹیم کے تینوں فارمیٹس میں بطور ہیڈ کوچ اپنا کام جاری رکھنے کے لیے معاہدے میں توسیع کی پیشکش بھی کی ہے۔

  • ’’پانچ آئی سی سی فائنلز ہارنے والی بھارتی ٹیم کو ناکامی کا خوف ہے‘‘

    ’’پانچ آئی سی سی فائنلز ہارنے والی بھارتی ٹیم کو ناکامی کا خوف ہے‘‘

    ورلڈکپ میں بھارت کی شکست کے بعد انڈین شائقین کے ساتھ وہاں کے صحافی بھی اسے ہضم نہیں کرپارہے اور طرح طرح سے مایوسی کا اظہار کررہے ہیں۔

    معروف اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے آسٹریلیا کے ہاتھوں ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست پر اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انڈین کرکٹ ٹیم لگاتار 5 آئی سی سی ایونٹ کا فائنلز ہار چکی ہے۔

    انھوں نے ٹیم کی کوتاہیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ ناکامی کا خوف ہے یا نفسیاتی وجوہات کی بنا پر ایسا ہورہا ہے۔

    وکرانت گپتا کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ اگر ہمیں اب بھی ورلڈ کپ فائنل میں شکست کا سامنا رہا ہے، اور یہ کہ بھارت نے 2013 کے بعد سے تمام 5 آئی سی سی فائنلز (ہر گیم یک طرفہ) شکست کھائی ہے، تو یقینی طورکمی موجود ہے۔

    انھوں نے مزید لکھا کہ ’ان شکستوں کی کوئی نفسیاتی وجہ بھی ہونی چاہیے، کیا یہ میچ کی تیاری کے دوران یا میچ والے دن ناکامی کا خوف ہے‘۔

    وکرانت نے کہا کہ ’ اس بار یہ ورلڈ کپ جیتنے کا بہترین موقع تھا، جو آپ کے اپنے گھر کے پچھواڑے میں کھیلا جا رہا تھا۔ اب انتظار مزید طویل اور تکلیف دہ ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد بھارتی شائقین کے سامنے آسٹریلیا نے میزبان کو فائنل میں باآسانی ہزیمت سے دوچار کیا تھا۔ بھارتی بولرز اور بیٹرز آسٹریلین ٹیم کے سامنے کافی بے بس نظر آئے تھے۔

  • بھارت کے کن کھلاڑیوں نے ہوم گراؤنڈ پر اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلا؟

    بھارت کے کن کھلاڑیوں نے ہوم گراؤنڈ پر اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلا؟

    آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں فائنل میں بھارتی ٹیم کو شکست ہوئی ہے، بھارتی ٹیم کے پانچ لیجنڈ کھلاڑیوں کے لئے یہ بھارت میں آخری ورلڈ کپ مانا جا رہا ہے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ 2011 کے بعد ایک بار پھر ٹیم بھارت فائنل میں پہنچی تھی، لیکن آسٹریلیا نے جیت اپنے نام کرلیا۔

    بھارتی ٹیم آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں لگاتار 10  میچ جیت کر فائنل میں پہنچی تھی، سیمی فائنل میں نیوزی لیند کو شکست دیا لیکن آسٹریلیا نے ٹائٹل جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

    اسی کے ساتھ کپتان روہت شرما بھارت میں آخری ورلڈ کپ کھیلتے ہوئے ٹرافی اٹھانے کا خواب پورا نہیں کر سکے، ان کا نام سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی کے ساتھ درج ہوگیا ہے، جن کا خواب بھی 2003 کے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا نے ہراکر توڑ دیا تھا۔

    تاہم اب بھارت کے کچھ ایسے اہم کھلاڑی ہیں جنہیں بھارتی شائقین نے ہوم گراؤنڈ میں  آخری بار کھیلتے ہوئے دیکھا، اب انہیں بھارت میں اپنے مداحوں کے سامنے آئی سی سی کے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا۔

    اگر کپتان روہت شرما، سابق کپتان ویرات کوہلی، رویندر جڈیجہ، محمد سمیع اور سوریہ کمار یادو کی عمر کو دیکھیں تو وہ 2031 کا ورلڈ کپ بھارت میں نہیں کھیل سکیں گے۔

    8 سال بعد آئی سی سی ورلڈ کپ کا انعقاد بھارت میں ہونا ہے جو بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر منعقد کیا جائے گا، ٹیم بھارت کے کپتان روہت شرما کی عمر 36 سال ہے اور ان کے لئے ون ڈے میں اتنے لمبے عرصے تک کھیلنا تقریباً ناممکن ہے۔

    ویرات کوہلی اسی ماہ 35 سال کے ہوئے ہیں اور ان کے لئے بھی بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کھیلنا بھی ممکن نہیں ہے۔

    محمد سمیع اور سوریہ کمار یادو کی عمر 33 سال ہے، رویندر جڈیجہ کی عمر 34 سال ہے، ان 5 کھلاڑیوں کے لئے بھارت میں ہونے والے اگلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں کھیلنا مشکل ہے۔

  • ورلڈکپ فائنل: آسٹریلیا ہماری ٹیم سے ڈرا ہوا ہوگا، سابق بھارتی کرکٹر کی بڑھک

    ورلڈکپ فائنل: آسٹریلیا ہماری ٹیم سے ڈرا ہوا ہوگا، سابق بھارتی کرکٹر کی بڑھک

    بھارت کے سابق نامور کرکٹر نے آئی سی سی ورلڈکپ فائنل سے قبل بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ اس میچ میں آسٹریلین ٹیم بھارت سے ڈری ہوئی ہوگی۔

    سابق جارج مزاج اوپنر ویریندر سہواگ نے کہا کہ حتمی مقابلے میں بلیو شرٹس کو پانچ بار کی چیمپئن سائیڈ پر فوقیت حاصل ہوگی۔ ساتھ ہی کرکٹر کا یہ بھی ماننا ہے کہ فائنل ون سائیڈڈ نہیں ہوگا بلکہ اس میں مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

    انھوں نے کہا کہ یقینی طور پر بھارت کو ایڈوانٹج حاصل ہوگا۔ فائنل میں آسٹریلیا بھارت کا مقابلہ کرنے سے تھوڑا ڈرے گا۔

    سہواگ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے بھارت ہی وہ واحد ٹیم تھی جس کا آسٹریلیا فائنل میں سامنا نہیں کرنا چاہتا تھا۔ میرا نہیں خیال کہ اس میچ میں پچ کوئی بڑا فرق ڈالے گی۔

    2011 میں ورلڈکپ فاتح بھارتی ٹیم کا حصہ رہنے والے سابق کرکٹر نے کہا کہ فائنل ایک سخت مقابلہ ہوگا اور یہ یک طرفہ میچ نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ روہت شرما اور ان کی ٹیم ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں لگاتار 10 میچز جیت کر پہنچے ہیں۔ آسٹریلیا کو اپنے پہلے دو میچز میں پے در پے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا،

    تاہم اس کے بعد کینگروز نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور مسلسل آٹھ فتوحات حاصل کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی جہاں کل 19 نومبر کو اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

  • ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

    ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

    آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    گزشتہ ماہ پونے میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران باؤلنگ کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا کے بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی تھی جس سے وہ اب تک چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے۔

    نٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے مطابق ہاردک پانڈیا کی جگہ پر اسدھ کرشنا کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    پراسدھ کرشنا کی منظوری آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دی، پراسدھ کرشنا اتوار کو ساؤتھ افریقا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے ۔

  • ایشیا کپ فائنل: ٹرافی کے ساتھ بھارتی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

    ایشیا کپ فائنل: ٹرافی کے ساتھ بھارتی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

    ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کو شرمناک شکست سے دورچار کرنے والی بھارتی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ انعام کے طور پر اچھی خاصی رقم بھی ملے گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی ایونٹ کے فاتح کا تاج اپنے سر سجانے پر بھارت کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے 2 لاکھ ڈالرز (5 کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار روپے) سے زائد کی رقم بطور انعام دی جائے گی۔

    عبرتناک شکست کا داغ اپنے دامن پر لگانے والی سری لنکن ٹیم کے حصے میں ایک لاکھ ڈالرز (2 کروڑ 96 لاکھ 42 ہزار روپے) سے زائد کی رقم آئے گی۔

    اس کے علاوہ 4 ٹیموں کو بھی ایونٹ میں حصہ لینے پر ایشین کرکٹ کونسل مشاہرہ ادا کرے گا۔ تیسرے نمبر پر موجود بنگال ٹائیگرز62 ہزار 500 ڈالرز (1 کروڑ 85 لاکھ 26 ہزار روپے) کے حقدار ٹھہریں گے۔

    ورلڈ نمبر ٹو اور ایشیا کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پانے والی پاکستان ٹیم کے حصے میں 31 ہزار 250 ڈالرز (92 لاکھ 63 ہزار روپے)آئیں گے۔

    گروپ اسٹیج تک رہنے والی افغانستان اور نیپال کو بھی ان کی اشک شوئی کے لیے 12 ہزار 500 ڈالرز کی رقم دی جائے گی۔