Tag: بھارتی پائلٹ ابھی نندن

  • آئیڈیاز 2022: بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کا ٹکڑا نمائش کے لیے پیش

    آئیڈیاز 2022: بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کا ٹکڑا نمائش کے لیے پیش

    کراچی : بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کا ٹکڑا نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی اسلحے کی نمائش آئیڈیاز میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کا ٹکڑا رکھ دیا گیا۔

    ٹکڑا حاصل کرنے والے ایئرکموڈور نے کہا کہ یہ ٹکڑا دشمنوں کیلئے پیغام ہے۔

    نمائش میں الخالد ٹینک،جے ایف سیونٹین تھنڈر،اینٹی کروز میزائل سمیت جدیداسلحہ بھی توجہ کامرکز ہے جبکہ پاک فضائیہ کی جانب سے جےایف سیونٹین تھنڈر کا نیا ماڈل بھی سامنے لایا گیا۔

    دوست ملک ترکیہ کے سب میرین کے اسٹال پر مندوبین کی کافی رش نظر آیا۔

    آئیڈیاز نمائش میں پاکستانی دفاعی کمپنیاں اپنے جدید سامان حرب اور مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں، نمائش میں ساٹھ فیصد بین الاقوامی اور چالیس فیصد مقامی دفاعی مصنوعات تیار کرنے والے ادارے موجود ہیں۔

    کشمیرکے نام سے بھی ایک علیحدہ ہال بنایا گیا ہے، گیارواں آئیڈیازاٹھارہ نومبرتک جاری رہےگا، یہ خطےمیں دفاعی ساز وسامان کی نمائش کا سب سے بڑافورم بن گیا ہے۔

  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے2سال مکمل،  بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان منظرعام پر آگیا

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے2سال مکمل، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان منظرعام پر آگیا

    اسلام آباد : بھارتی پائلٹ  ابھی نندن کا کہنا ہے کہ کشمیرکےساتھ کیاہورہاہے،اس پرہمیں تھوڑااطمینان سےسوچنا ہے، میرے خیال میں امن ہونا چاہئے، چاہتا ہوں امن رہے، اورہم امن سے رہ سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت اسٹینڈ آف کے 2 سال مکمل ہونے پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کااہم بیان منظرعام پر آگیا تاہم ابھی نندن کایہ بیان ابھی تک منظرعام پرنہیں آیا تھا۔

    بھارتی پائلٹ  ابھی نندن نے اپنے طیارےکے تباہ ہونے کے بعد ، علاقے سے متعلق استفسار اور میڈیکل چیک اپ کےدوران کے تاثرات بیان کئے، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ پیراشوٹ سے نیچے آتے میں نے دونوں ملک دیکھے، اوپرسےمجھےدونوں ملک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا ، گرا تو مجھے پتہ بھی نہیں تھا میں پاکستان میں ہوں یا بھارت میں ، مجھےدونوں ملک اور سارےلوگ بھی ایک جیسےہی لگے۔

    بھارتی پائلٹ نے بتایا کہ مجھےکافی گہری چوٹ لگی تھی اورمیں ہل نہیں پارہاتھا، میں نےکوشش کی یہ جاننےکی کہ کون سےملک میں ہوں،ا مجھے جب لگا کہ میں اپنے ملک میں نہیں تومیں نےبھاگنےکی کوشش کی تو میرےپیچھےلوگ آئےاوران کاجوش کافی اونچا تھا ،وہ لوگ چاہتے تھے کہ وہ مجھے پکڑ لیں تاہم اسی وقت پاکستان آرمی کے 2جوان آئے، جوانوں نے مجھے پکڑا اور بچایا۔

    ابھی نندن کا کہنا تھا کہ ایک پاکستانی آرمی کے کپتان تھے وہ آئے، انہوں نے بچایا اور اپنے یونٹ تک لے گئے، جہاں مجھے فرسٹ ایڈ دیا گیا،اس کے بعد مجھے اسپتال لے جایا گیا جہاں میری جانچ ہوئی، کافی خاطر داری کے ساتھ میں تب سے یہاں پر ہی ہوں۔

    کشمیر کے حوالے سے بھارتی پائلٹ نے کہا کہ کشمیرکےساتھ کیا ہورہا ہے وہ نہ آپ کو پتہ ہے نہ مجھے ، ہمیں تھوڑا اطمینان سے سوچنا ہے، پاکستان کی فوج عمدہ پیشہ ورانہ صلاحیت کی حامل ہے ، میں نے پاک فوج کوپیشہ ورانہ اور نڈر پایا، مجھے صرف یہ پتہ ہے کہ امن ہونا چاہیے۔

    ابھی نندن کا مزید کہنا تھا کہ لڑائی تب ہوتی ہے جب امن نہیں ہوتا، میرے خیال میں امن ہوناچاہئے،ا میں چاہتا ہوں امن رہے،اور ہم امن سے رہ سکیں۔

  • پاک فضائیہ کے  میوزم میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا مجسمہ نصب

    پاک فضائیہ کے میوزم میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا مجسمہ نصب

    کراچی : پاک فضائیہ نے پی ایف میوزم میں بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کا مجسمہ نصب کردیا ، پاک فضائیہ کے شاہنیوں نے ابھی نندن کا جہاز گراکر اسے گرفتار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارت کے تباہ طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کا مجسمہ پی اے ایف میوزیم کراچی میں نصب کردیا گیا جبکہ ابھی نندن کے نام سے گیلری قائم کی گئی، جس کا افتتاح ایئر چیف نے 6 نومبر کو کیا تھا۔

    پی اے ایف میوزیم میں ابھی نندن گیلری ہر خاص و عام کے لیے کھول دی ہے، اس حصے میں ابھی نندن کا باوردی مجسمہ، اس کے زیر استعمال نقشے، گھڑی اور یونیفارم کے کچھ حصے اور دیگر سامان کے علاوہ تباہ شدہ جہاز کی باقیات بھی رکھی گئی ہیں۔

    ابھی نندن کے مجسمے میں ایک پاکستانی فوجی نے انھیں اپنی تحویل میں لیا ہوا ہے جبکہ چائے کا ایک کپ ساتھ ہی رکھا گیا ہے۔

    یاد ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 27 فروری کو ابھی نندن کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں گرایا تھا، جس کے بعد اُسے زندہ گرفتار کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا

    بعد ازاں پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی پائلٹ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا، جس میں اُس نے خود کو ونگ کمانڈر اور اپنا بیچ نمبر بھی بتایا تھا، ابھی نندن نے پاک فوج کے پروفیشنل ازم کی تعریف کرتے ہوئے اپنی فوج کر مشورہ دیا تھا کہ وہ بھی اسی نظم و ضبط کے تحت چلیں۔

    وزیر اعظم پاکستان نے 28 فروری کو بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اُسے یکم مارچ کو لاہور واہگہ بارڈر سیکٹر سے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا، پاکستان کے اس اقدام کو دنیا بھرمیں سراہا گیا تھا۔

  • بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاک فوج کی تعریف مہنگی پڑگئی

    بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاک فوج کی تعریف مہنگی پڑگئی

    نئی دہلی : پاک فضائیہ کے منہ توڑجواب پر بھارتی بوکھلاہٹ چھ روز بعد بھی برقرار ہے ، بھارتی پائلٹ ابھی نندن اپنی فوج کی نظروں سےگرگیا، بھارتی ائیر چیف بی ایس دھنوا نے ابھی نندن کی پروازمیڈیکل سےمشروط کردی جبکہ بالا کوٹ میں جانی نقصان کی تعدادبھی نہ بتاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ائیر چیف بی ایس دھنوا نے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابھی نندن کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیے، بھارتی صحافی نے سوال کیا کیاابھی نندن دوبارہ طیارہ اڑاسکےگا ، جس پر بھارتی ائیر چیف نے کہا کہ ابھی نندن کی پرواز کا فیصلہ میڈیکل فٹنس سے مشروط ہے جبکہ پاکستانی فوج کے ابھی نندن سے برتاؤ کا سوال بھی نظرانداز کردیا۔

    پاکستانی حدود بالاکوٹ میں بڑی کارروائی، دہشت گردوں کے مبینہ کیمپ تباہ اور کئی سودہشت گرد مارنے کے دعویدار نقصان سےبھی لاعلم نکلے صحافی نے سوال کیا بالاکوٹ میں کتنی اموات ہوئیں، جس پر بھارتی ایئرچیف تعداد نہ بتاسکے اور نہیں پتہ کتنے لوگ مرے، لاشیں گنناہمارا کام نہیں۔

    بی ایس دھنوا نے پاک فضائیہ کی بالادستی تسلیم کرلی

    بی ایس دھنوا بھی پاک فضائیہ کی بالادستی تسلیم کئےبغیرنہ رہ سکے اور کہا ہم نے کارروائی کیلئے دستیاب وسائل استعمال کئے۔

    پریس کانفرنس کے دوران جب صحافیوں نے لڑاکا طیارے مگ 21 بائسن کی صلاحیت سے متعلق سوالات کیے تو بھارتی فضائیہ چیف نے کہا کہ مگ 21 بائسن قابل صلاحیت لڑاکا طیارہ ہے، جسے اپ گریڈ کیا گیا ہے جس میں عمدہ راڈار سسٹم، فضا سے فضا میں ہدف کے نشانہ بنانے کی صلاحیت سمیت جدید ہتھیاروں سے لیس ہے۔

    بھارتی ایئرچیف نے بتایا کہ رافیل طیارے اس سال ستمبر میں ملنا شروع ہوں، بھارتی ائیر فورس کو مزید بہتر اورجدید بنانے کے لیے روسی ایوی ایشن کو 36رافیل طیارے فراہم کرنے کا آرڈردے دیا ہے۔

    مزید پڑھیں :بھارتی وزارتِ خارجہ نے اپنے طیارے کے نقصان کا اعتراف کرلیا

    یاد رہے 27 پاکستانی ایئر فور س نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے تھے، ان میں سے ایک مقبوضہ کشمیر میں گرا جبکہ ایک پاکستان کی جانب آزاد کشمیر میں گرا تھا۔

    بعد ازاں رویش کمار نے اعتراف کیا تھا کہ پاکستان نے ایئر فورس نے ان کی تین ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا، اس دوران پاکستان اور بھارتی فضائیہ کا ٹکراؤ ہوا ، جس میں ان کا ایک مگ 21 طیارہ تباہ ہوگیا۔