Tag: بھارتی پائلٹ کی رہائی

  • وزیراعظم عمران خان کا نام نوبل امن انعام کیلئے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    وزیراعظم عمران خان کا نام نوبل امن انعام کیلئے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    اسلام آباد : بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے پر پاکستان میں وزیراعظم عمران خان ہیرو اور بھارت میں مودی زیروبن گئے، پاکستان میں نوبل پیس پرائزفار عمران خان اور بھارت میں گو بیک مودی کے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کے بعد پاکستان میں نوبل پرائز فارعمران خان کاہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈبن گیا جبکہ دنیا بھر کے اخبارات اور نیوز چینلز نے بھی پاکستان کے فیصلے کو ہیڈلائنز کا حصہ بنایا۔

    پاکستانیوں نے لکھا عمران خان نے بہترین فیصلہ کرکے دنیا کے دل جیت لیے۔

    فلم اسٹار وینا ملک نے کہا دنیا بھر کے مودی عمران خان کی طرح بنیں۔

    ایک صارف نے لکھا میں میں اپنے آپ کو دنیا کا خوش قسمت انسان سمجھتی ہوں کیونکہ میں ایک پاکستانی اور عمران خان وزیراعظم ہیں۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے وزیراعظم عمران خان پر فخر ہے. انہوں نے ظاہر کیا کہ وہ پوری دنیا میں امن کے سفیر ہے اور امن کے نوبل انعام کے حقدار ہے۔

    دوسری جانب بھارت میں مودی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت میں گو بیک مودی، ویلکم بیک ابھی کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    بھارتی سیاستدان، صحافی اورعوام نےعمران خان کا شکریہ ادا کیا جبکہ بھارتی عوا م نےفوج کو سیاسی مقاصدکیلئےاستعمال کرنےپرمودی کاپتلا بناکرخوب جوتے لگائے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت اس سےزیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے، کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔

  • بھارتی اخبار نے وزیراعظم عمران خان کا اقدام ڈپلومیٹک ریوس سوئنگ قرار دےدیا

    بھارتی اخبار نے وزیراعظم عمران خان کا اقدام ڈپلومیٹک ریوس سوئنگ قرار دےدیا

    نئی دہلی : بھارتی اخبار نے وزیر اعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اقدام کو ڈپلومیٹک ریوس سوئنگ قرار دیتے ہوئے کہا ریوس سونگ نے بھارت اوربی جے پی کو آؤٹ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار بھی وزیراعظم عمران خان کا متعرف ہوگیا اور وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سفارتی کامیابی قرار دے دیا ۔

    بھارتی اخبار نے کہا عمران خان کے ڈپلومیٹک ریوس سونگ نے بھارت اوربی جے پی کو آؤٹ کر دیا اور سفارتی محاذ پر بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے۔

    عمران خان نے سفارتی محاذ پر بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے

    آرٹیکل کے مطابق بھارت کوعمران خان کی جیسی سفارتی کامیابی کیلئے کافی وقت درکار ہوگا، اب پائلٹ کے رہائی کے اعلان کو مودی سرکار اپنی کامیابی کیسے قرار دے سکتی ہے؟ جبکہ بالاکوٹ آپریشن پر بھی کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔

    بھارتی اخبار کا کہنا تھا عمران خان سیا ست میں بھی ایسے ہی ورسٹائل نکلے جیسے کرکٹ میں تھے، پاکستانی وزیر اعظم نے امن کے لئے بھارتی فوجی کو رہا کیا ہے اب نئی بھارتی حکومت کو عمران خان کی صورت میں انتہائی منجھے شخص کا سامنا ہے، وزیراعظم پاکستان نے موقع دیکھا اور اس کا پورا پورا فائدہ اٹھایا۔

    نئی بھارتی حکومت کو عمران خان کی صورت میں انتہائی منجھے شخص کا سامنا ہے

    آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ اجیت دوول کی جنگ پر مبنی پالیسی نے مودی سرکار کو ناکامی سے دوچارکردیا، مودی سرکار کو اڑی کی طرح کے ایک اور واقعے کی ضرورت تھی، مودی سرکار نے پلواما واقعے کو الیکشن میں جیت کیلئے استعمال کیا لیکن وزیراعظم عمران خان کی بھارتی پائلٹ کی غیرمشروط واپسی کااعلان کر کےسب کوحیران کردیا۔

    اخبار نے دعویٰ کیا وزیر اعظم پاکستان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کااعلان کیا اور بھارت کو مذاکرات کی بھی پیشکش کی ہے لیکن بھارتی انتخابات سے پہلے مذاکرات کے شروع نہیں ہوں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت اس سےزیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے، کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔

    انھوں نے کہا تھا پاکستان امن چاہتا ہے، چاہتے ہیں خطہ ترقی کرے اور غربت کا خاتمہ ہو، اس قسم کی کشیدگی نہ پاکستان کوفائدہ دیتی ہے نہ بھارت کوفائدہ دیتی ہے۔

  • نوجوت سنگھ سدھو کا بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کا خیر مقدم

    نوجوت سنگھ سدھو کا بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کا خیر مقدم

    نئی دہلی: بھارت کے سابق کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کی طرف سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق انڈین کرکٹر اور وزیرِ اعظم عمران خان کی شخصیت کو پسند کرنے والے بھارتی سیاست دان سدھو نے وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا عندیہ دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔

    [bs-quote quote=”عمران خان کا خیر سگالی کا اقدام ایک ارب لوگوں کی خوشی کا سبب بنا ہے۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سدھو”][/bs-quote]

    نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو سراہتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ہر بہترین عمل لوگوں کے دلوں میں اپنا راستہ خود بناتا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا خیر سگالی کا اقدام ایک ارب لوگوں کی خوشی کا سبب بنا ہے۔

    نوجوت سنگھ سدھو نے لکھا کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم کے اعلان سے پوری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    سدھو نے یہ بھی کہا کہ میں بھارتی پارئلٹ کے والدین اور چاہنے والوں کی خوشی محسوس کر سکتا ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم عمران خان کا امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے، انھوں نے کہا کہ بھارت اس سے زیادہ کشیدگی کو آگے نہ بڑھائے اور کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کم زوری نہ سمجھا جائے۔