Tag: بھارتی پروازیں

  • بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے سلسلے میں اہم خبر

    بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے سلسلے میں اہم خبر

    کراچی: بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو ایک ماہ مکمل ہو گیا، پاکستان نے فضائی حدود بھارت کی جانب سے دریا کا پانی بند کرنے کے بعد بند کر دی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بھارتی پروازوں کے لیے مزید بندش کا فیصلہ کل کیا جائے گا، بھارت کے لیے پاکستانی فضائی کی بندش کو ایک ماہ ہو گیا ہے۔

    فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو اب تک 8 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے، بوئنگ 777 اور ایئر بس طیاروں کی 150 پروازوں کو یومیہ 2 سے 4 گھنٹے کے اضافی سفر کا سامنا ہے۔


    پاکستان نے کتنے بھارتی طیارے تباہ کیے؟ بھارتی سیکریٹری خارجہ کا جواب دینے سے انکار


    بھارتی ایئر لائنز کو 1 ماہ میں ایندھن کی مد میں 5 ارب روپے کے اضافی اخراجات کرنے پڑے، طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کو اسٹاپ اوور کی مد میں 3 ارب کے الگ اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    سب سے زیادہ متاثرہ ایئر لائن ’ایئر انڈیا‘ وفاقی حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ بھی کر چکی ہے، ایئر لائن نے ایک اندازہ لگایا ہے کہ اگر بندش برقرار رہتی ہے تو اسے ہر سال 50 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو سکتا ہے، ایئر لائن نے اپنے نقصانات کے تناسب سے ’’سبسڈی ماڈل‘‘ مانگا ہے۔

  • 18 دنوں میں کتنی ہزار بھارتی پروازیں متاثر ہوئیں؟

    18 دنوں میں کتنی ہزار بھارتی پروازیں متاثر ہوئیں؟

    کراچی: پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث گزشتہ 18 روز کے دوران 2 ہزار بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ایئر لائنز کو گزشتہ اٹھارہ روز میں 400 کروڑ بھارتی روپے سے زائد نقصان ہو چکا ہے، بھارتی ایئر لائنز کو لمبے روٹس کے باعث فیول اور دیگر آپریشنل اخراجات کی وجہ سے مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔


    بھارت کے درجنوں ایئرپورٹ جنگ بندی کے باوجود تاحال بند


    انڈیگو ایئر کی تاشقند اور الماتی کے لیے پروازیں تاحال بند ہیں، بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنے سے دگنے اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا جانے والی بھاتی پروازوں کے عملے کو یورپ میں تبدیل کرنا پڑ رہا ہے۔


    بھارتی سیکریٹری خارجہ کو ہم وطنوں‌ نے غدار قرار دے دیا


    ادھر کراچی ایئرپورٹ ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی ایئر لائن نے بھی پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا ہے، سعودی ایئرلائن کی جدہ سے پرواز ایس وی 704 کراچی کے لیے روانہ ہو گئی ہے، ترجمان نے کہا کہ طیارہ کراچی سے حج پرواز ایس وی 3705 کے طور پر جدہ کے لیے روانہ ہوگا۔

  • اشتعال انگیزی کا نتیجہ، بھارتی پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہونے لگیں

    اشتعال انگیزی کا نتیجہ، بھارتی پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہونے لگیں

    پڑوسی ملک بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اعلان کے ذریعے اشتعال انگیزی کے نتیجے میں بھارتی پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہونے لگی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اعلان کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کو کرارا جواب دیا گیا اور پاکستانی فضائی حدود بند کر دی گئیں، جس کی وجہ سے بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا ہے، اور تاحال سنبھل نہیں سکا ہے۔

    طویل فاصلوں سے دہلی امرتسر آمد کی 33 پروازوں میں 2 سے 9 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، نجی ایئر کی دہلی الماتے کی پروازیں 6 ای 801، 6 ای 802 آج تیسرے روز بھی منسوخ کی گئیں، بھارتی نائب صدر کو روم سے دہلی واپس لے جانے والی خصوصی پرواز کو بھی طویل مسافت طے کرنی پڑی۔


    پی آئی اے کی پرواز بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرے گی


    نیویارک، ٹورنٹو، ویانا، لندن سے دہلی کی 8 پروازوں میں 3 سے 9 گھنٹے تاخیر ہوئی، دمام، فرینکفرٹ، برمنگھم، پیرس، میلان سے دبئی کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں، ایمسٹرڈم، کوپن ہیگن، واشنگٹن، شکاگو سے دہلی کی پروازوں میں غیر معمولی تاخیر ہوئی۔

    تبلیسی، پیرس، جدہ، دوحہ، تاشقند سے دہلی کی پروازوں میں بھی 2 سے 7 گھنٹے تاخیر ہوئی، جب کہ طویل روٹ سے لندن اور دبئی سے امرتسر کی پروازوں میں بھی 2 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے۔