Tag: بھارتی پروپیگنڈا

  • بھارتی پروپیگنڈا ناکام، آئی ایم ایف پاکستان کے اقدامات سے مطمئن

    بھارتی پروپیگنڈا ناکام، آئی ایم ایف پاکستان کے اقدامات سے مطمئن

    بھارتی پروپیگنڈا کے باوجود آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقدامات سے اطمینان کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اضافی فنڈنگ کیلئے پاکستان نے تمام اہداف پورے کرلئے ہیں۔

    عالمی مالیاتی فنڈ کی ترجمان جولی کوزیک نے بتایا کہ بورڈ نے پاکستان کیلئے فنڈنگ سے اتفاق کیا، کیونکہ پاکستان نے مطلوبہ اصلاحات پر پیشرفت کی اورتمام شرائط کو پورا کیا تھا۔

    جولی کوزیک کا یہ ردعمل بھارتی صحافی کے سوال کے جواب میں تھا ، بھارتی صحافی نے الزام لگایا کہ پاکستان سرحد پار دہشت گردی کیلئے اس فنڈنگ کو استعمال کرسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : آئی ایم ایف ترجمان کے ہاتھوں بھارتی صحافی کو شرمندگی کا سامنا

    ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف ایک باقاعدہ عمل کی پیروی کرتا ہے، بورڈ چیک کرتا ہے کہ ممالک اپنے اہداف کو پورا کر رہے ہیں، پروگرام میں مطلوبہ حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔

    جولی کوزیک نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے پرامن حل کی امید رکھتے ہیں۔

  • دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

    دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

    دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، بھارتی اقدام صرف اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اعلان کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرے گا،بھارتی اقدام صرف اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال کا تاثر دینا چاہا، بھارت کی اس کوشش کے نتیجے میں مظفر آباد کے علاقے ڈومیل سے 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا۔

    ذرائع نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد مغربی دریاؤں کی نگرانی وزارت آبی وسائل اور واپڈا کر رہے ہیں، بھارت کے پاس دریا کا بہاؤ روکنے یا اس میں تبدیلی کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کی پانی کی ضروریات کو خطرہ لاحق نہیں ہے، بھارت کے پاس اس وقت مغربی دریاؤں پر محض 0.624 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی گنجائش ہے، اس کے مقابلے میں صرف پاکستان کے منگلا ریزروائر میں 7.35 ملین ایکڑ گنجائش ہے، لہٰذا پاکستان کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے کوئی خاص یا مستقل رکاوٹ متوقع نہیں ہے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ ان بھارتی سرگرمیوں کا مقصد بنیادی طور پر ایک بیانیہ بنانے کی کوشش ہے، وزارت آبی وسائل اور واپڈا، صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور بروقت اپ ڈیٹ جاری کر رہے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق اس وقت پاکستان کو آبی سلامتی اور پانی کے لحاظ سے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں فاسٹ ٹریک بنیادوں پر بڑے آبی ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہے۔

  • بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف  کوئی شواہد نہیں، سابق رکن بھارتی پارلیمنٹ

    بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف کوئی شواہد نہیں، سابق رکن بھارتی پارلیمنٹ

    پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کے اندر سے سوالات اٹھنے لگے ہیں، بھارت کے سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا پاکستان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں۔

    سابق رکن بھارتی پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان نے سوال اٹھایا کہ بھارتی ایجنسیاں کس طرح حملے کا پتہ لگانے میں ناکام رہیں؟ بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف کوئی شواہد نہیں، بھارت اتنا معصوم نہیں، کینیڈا میں 3 سکھوں کو قتل کرایا

    سمرنجیت سنگھ مان نے کہا کہ امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کو مارنے کی کوشش کی، بارڈر بند کرنے سے بھارتی پنجاب کی زراعت و معیشت متاثر ہوگی۔

    سابق رکن بھارتی پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ بھارتی صدر کو چاہیے کہ حکومت کو برطرف کریں، بھارتی صدر ملک میں نئے انتخابات، پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیں۔

    دریں اثنا دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت سے اٹھنے والی آوازیں مودی کے جھوٹے الزامات کی واضح دلیل ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pahalgam-attack-shahid-afridi-critisize-to-india/

  • پاکستان نے کرتارپور راہداری کے غلط استعمال سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا

    پاکستان نے کرتارپور راہداری کے غلط استعمال سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان نے کرتارپور راہداری کے غلط استعمال سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کی جانب سے کھولے جانے والے کرتارپور کوریڈور سے متعلق پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کرتارپور کو کاروباری ملاقاتوں کے لیے استعمال کرنے کا بھارتی پروپیگنڈا بد نیتی ہے، یہ بھارت کی جانب سے من گھڑت اور دانستہ منفی مہم کا حصہ ہے۔

    ترجمان نے بتایا اس پروپیگنڈے کا مقصد کرتارپور راہداری کے تاریخی اقدام کو نقصان پہنچانا ہے، امن کی راہداری بدنام کرنے کے لیے بھارت کی دانستہ کوششیں نئی بات نہیں ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو اوّلین ترجیح دیتا ہے، پاکستان میں ہر کمیونٹی کے مذہبی، مقدس مقامات کا تقدس یقینی بنایا گیا، پاکستان نے ابھی بیساکھی میلے میں 2 ہزار سے زائد یاتریوں کی میزبانی کی۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان میں زائرین کو مقدس مذہبی مقامات پر خراج عقیدت پیش کرنے کی سہولت دی گئی، دنیا بھر کی سکھ برادری مذہبی ہم آہنگی کے لیے پاکستانی کاوشوں کو سراہتی ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت غلط بیانی کی بجائے مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات پر توجہ دے۔

  • پاکستان نے کرتارپورراہداری سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

    پاکستان نے کرتارپورراہداری سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

    اسلام آباد : پاکستان نےکرتارپورراہداری سےمتعلق بھارتی پروپیگنڈامستردکردیا اور کہا بھارتی گھناؤنا پروپیگنڈا کرتارپور راہداری کو متنازع بنانے کیلئے ہے، بھارت کو مشورہ ہے، اپنےملک میں اقلیتوں کےحقوق پرتوجہ دے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ کرتارپورراہداری پربھارتی بے بنیاد پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں، بھارتی پروپیگنڈا خود سکھوں کی پربندھک کمیٹی بھی مستردکرچکی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی گھناؤنا پروپیگنڈا کرتارپورراہداری کو متنازع بنانے کیلئے ہے، بھارتی گھناؤناپروپیگنڈاسکھ برادری کے مفاد کے برخلاف ہے، بھارت ایسےاقدامات سےاقلیتوں کیساتھ سلوک سےتوجہ ہٹاناچاہتاہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پربندھک کمیٹی گردوارہ صاحبان مذہبی رسومات کیلئےذمہ دارہے، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ متروکہ وقف املاک کے زیر انتظام قائم کی گئی، پی ایم یوکا کام پربندھک کمیٹی کوسہولتیں فراہم کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پربندھک کمیٹی سےاختیارات کی پی ایم یومنتقلی حقائق کےمنافی ہے، ایسےبیانات سے ہندو توا پر عمل پیرا بی جے پی حکومت مذہبی منافرت چاہتی ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ سکھ برادری گردوارہ کھولنے پر پاکستانی کاوشوں کی معترف ہے، بھارت کومشورہ ہے، اپنے ملک میں اقلیتوں کے حقوق پر توجہ دے۔