Tag: بھارتی پولیس اہلکار

  • مسلمانوں کو جم میں بالکل نہ آنے دینا! بھارتی پولیس کی دھمکی کی ویڈیو وائرل

    مسلمانوں کو جم میں بالکل نہ آنے دینا! بھارتی پولیس کی دھمکی کی ویڈیو وائرل

    بھارتی پولیس اہلکار کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ یہ کہتا نظر آرہا ہے کہ جم میں مسلمانوں کو بالکل بھی داخل نہ ہونے دیا جائے۔

    ریاست مدھیہ پردیش میں ایک پولیس سب انسپکٹر کی معتصبانہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسے فیلڈ ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا، پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر بھوپال میں ایک جم کے مالک سے مسلمانوں کو داخلے کی اجازت نہ دینے کو کہا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد حکام نے سب انسپکٹر دنیش شرما کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے پولیس لائنز بھیج دیا ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں پولیس اہلکار کو جم کے مالک کو ہدایت دیتے ہوئے سنا گیا، "یہاں کوئی بھی محمدن (مسلم) تربیت یا ٹریننگ لینے نہیں آئے گا۔ میں آپ کو یہ واضح طور پر بتا رہا ہوں۔”

    اطلاعات کے مطابق بھوپال کے ایودھیا نگر کے علاقے میں جم میں مسلم ٹرینرز کی موجودگی پر لوگوں کے ایک گروپ نے اعتراض کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بجرنگ دل کے ارکان نے جم کا دورہ کیا تھا اور اس سینٹر میں مسلم ٹرینرز کی موجودگی پر سوالات اٹھائے تھے۔

  • سر کیا میں آپ کیساتھ فوٹو لے سکتا ہوں؟ گواسکر نے بھارتی اہلکار کو صاف منع کردیا

    سر کیا میں آپ کیساتھ فوٹو لے سکتا ہوں؟ گواسکر نے بھارتی اہلکار کو صاف منع کردیا

    لیجنڈ بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے اپنے ساتھ تصویر کھنچوانے کے خواہشمند پولیس اہلکار کو صاف منع کردیا جس کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی۔

    سنیل گواسکر کو کرکٹ چھوڑے زمانہ ہوچکا ہے مگر بھارت کا عظیم بیٹر ہونے کی وجہ سے اب بھی ان کے کئی مداح موجود ہیں جبکہ وہ میچز کے لیے براڈ کاسٹر کے طور پر بھی فرائض انجام دیتے ہیں اس لیے میڈیا اور مداحوں کی نظروں سے اوجھل نہیں ہوتے۔

    بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پونے میں ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے پہلے ایک پولیس اہلکار نے سنیگل گواسکر کے ساتھ فوٹو لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    مڈ ڈے کے مطابق پولیس اہلکار نے سنیل گواسکر سے کہا کہ سر کیا میں آپ کے ساتھ ایک فوٹو لے سکتا ہوں، گواسکر نے اس اہلکار کو ایک لفظ کے ساتھ جواب دیا کہ ’نہیں‘!

    تاہم اس کے فوراً بعد ہی بھارت کے سابق کپتان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ میرے ساتھ صرف ایک فوٹو نہیں لے سکتے بلکہ آپ دو تین فوٹو لے سکتے ہیں، آپ صرف ایک تصویر کھنچوا کر کیا کریں گے۔

    خیال رہے کہ سنیل گواسکر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے وہ پہلے بیٹر تھے جنھوں نے 10 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا تھا، انھیں بھارت کے عظیم ترین اوپنرز میں شمار کیا جاتا ہے۔

  • جمعہ پڑھنے والوں کو لاتیں مارنے والے بھارتی پولیس اہلکار کا انجام

    جمعہ پڑھنے والوں کو لاتیں مارنے والے بھارتی پولیس اہلکار کا انجام

    دہلی: جمعہ کی نماز پڑھنے والوں کو لاتیں مارنے والے بھارتی پولیس اہلکار کو محکمے نے معطل کر کے اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے اندرلوک ایریا میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران نمازیوں کو لاتیں مارنے والا سب انسپکٹر منوج کمار تومر معطل ہو گیا، دہلی پولیس کے اہلکار نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران شہریوں کو نماز سے روکا اور نمازیوں کو لاتیں بھی ماری تھیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو گئی ہے۔

    دہلی پولیس نے معطلی کا یہ اقدام شہریوں کے شدید احتجاج، سیاسی رہنماؤں کی مذمت اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر غم و غصے کے بعد اٹھایا، بہت سے ایکس صارفین نے واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تومر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

    راجیا سبھا کے ممبر اور کانگریس کے رہنما عمران پرتاپگڑھی کا کہنا ہے کہ دلی پولیس اہلکار کو انسانیت کے بنیادی حقوق کا ہی علم نہیں، اس پولیس اہلکار کے دل میں ایسی کیا نفرت بھری ہوئی تھی؟ دلی پولیس اس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرے اور اسے ادارے سے بے دخل کیا جائے۔

    دہلی پولیس نے سڑک پر نماز پڑھنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    خیال رہے کہ دلی کی مقامی مسجد میں جمعے کی نماز جاری تھی جب کہ نمازی روڈ کے کونے پر باجماعت بماز ادا کر رہے تھے، اس دوران دہلی پولیس کے اہلکار نے نمازیوں کو دھکے دینا اور لاتیں مارنا شروع کر دیں، اہلکار نمازیوں کو نماز پڑھنے سے روک رہا تھا۔