Tag: بھارتی پولیس

  • ’ تمہیں قتل بھی کردیں تو کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا‘ : مسلم نوجوان کے چشم کشا انکشافات

    ’ تمہیں قتل بھی کردیں تو کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا‘ : مسلم نوجوان کے چشم کشا انکشافات

    نئی دہلی: بھارت میں مسلم کش فسادات کے دوران پولیس کے ہاتھوں بدترین تشدد کا نشانہ بننے والے مسلم نوجوان نے بھارتی پولیس کے حوالے سے چشم کشا انکشافات کردیے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوثر علی نامی بھارتی مسلمان شہری نے انکشاف کیا کہ بھارتی پولیس تشدد کرکے مجھے مارنا چاہتی تھی، ایک اہلکار کہہ رہا تھا اگر ہم تمہیں مار بھی دیں تو کوئی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوثر علی پیشے کے اعتبار سے ایک پینٹر ہے، جو دہلی میں مسلم کش فسادات کی زد میں آیا، اس دوران اس نے پولیس سے مدد کی درخواست کی لیکن انہوں نے اس پر تشدد کرنا شروع کردیا۔

    مسلم نوجوان نے بتایا کہ دہلی پولیس سے مدد مانگنا میری سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئی، اور مجھے مسلمان سمجھ کر بری طرح پیٹا گیا، اس دوران میری موت بھی واقع ہوسکتی تھی۔ مسلسل تشدد کے دروان اہلکار دھمکاتے بھی رہے۔

    نئی دہلی : پولیس تشدد سے زخمی ہونے والا فیضان دم توڑ گیا

    کوثر علی کا کہنا تھا کہ پولیس نے میرے سر پر یکے بعد دیگرے کئے پتھر مارے جس سے سر پھٹ گیا، اور جسم کے مختلف جگہوں کی ہڈیاں ٹوٹیں۔ خیال رہے کہ اسی طرح کئی مسلمان جوانوں کو بھارتی پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں پرخوف کی فضا برقرار ہے، ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کردی، نئی دہلی میں مسلم کش فسادات میں اموات کی تعداد 47 سے زائد ہوگئی۔

  • بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کے قتل عام سے شدت پسندی جنم لےگی،وزیراعظم

    بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کے قتل عام سے شدت پسندی جنم لےگی،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کے قتل عام سے شدت پسندی جنم لےگی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آر ایس ایس کے غنڈے بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کے قتل عام سےشدت پسندی جنم لےگی، بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا مقصد 20 کروڑ مسلمانوں کو کشمیریوں کی طرح مشتعل کرنا ہے۔

    عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں بار بار نشاندہی کر رہا ہوں عالمی برادری مداخلت کرے ، ایسا نہ ہوا تو ناصرف خطے بلکہ دنیا بھر کے لیے اس کے بھیانک نتائج ہوں گے۔

    بھارت میں مسلمانوں پر حملے1938 میں یہودیوں پر حملے جیسے ہیں،عمران خان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پر حملے 1938 میں یہودیوں پر حملے جیسے ہیں۔

  • بھارتی پولیس کی ایک اور گھٹیا حرکت، ویڈیو وائرل

    بھارتی پولیس کی ایک اور گھٹیا حرکت، ویڈیو وائرل

    لکھنؤ: بھارت میں پولیس اہلکار عادی چور بن گئے، سرعام خاتون سے کمبل چھیننے کے بعد دودھ چور اہلکار کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والی خاتون کا کمبل چوری کرنے والے پولیس اہلکار کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مقامی سپراسٹور سے دودھ چرانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار نوائیڈا شہر میں واقع سپر اسٹور کے باہر رکھے گئے دودھ کے پیکٹ چوری کرکے لے جارہا ہے۔یہ واقعہ 19 جنوری کی علی الصبح پیش آیا اور خفیہ کیمرے نے اس واردات کو ریکارڈ کر لیا۔

    پولیس اہلکار دودھ کے چوری شدہ پیکٹ پولیس وین میں بیٹھے ساتھی اہلکار کے حوالے کرتا ہے جو پیکٹس کو گاڑی میں رکھتا ہے جس کے بعد وہ اطمینان کے ساتھ روانہ ہو جاتے ہیں.

    حال ہی میں ریاست کے صدر مقام لکھنؤ اور نوائیڈا میں پولیس نظام میں اصلاحات کی گئی ہیں، نظام کی تبدیلی کے باوجود اہلکاروں کی عادت نہیں بدلی اور قانون کے رکھوالے خود قانون شکنی کرتے نظر آتے ہیں۔

  • ملزم کی گرفتاری کے لیے بھارتی پولیس کا حیران کن اقدام

    ملزم کی گرفتاری کے لیے بھارتی پولیس کا حیران کن اقدام

    نئی دہلی : بھارتی پولیس اہلکار ملزم کو پکڑنے کے لیے اس وقت ایک انوکھا قدم اٹھایا جب اس کی پستول میں گولی پھنسنے پر منہ سے فائرنگ ’ٹھائیں ٹھائیں‘ کی آوازیں نکالنا شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر پولیس اہلکار جرائم پیشہ عناصر اور ڈاکوں کے خلاف مختلف آپریشن کرتی رہتی ہے لیکن اگر دوران آپریشن پولیس اہلکار کی پستول جام ہوجائے تو ملزمان پر دباؤ کیسے بنانا ہے بھارتی پولیس اہلکار نے تجربے سے بتا دیا۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دو روز قبل بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر سانبھل میں پولیس چیک پوسٹ پر پر تعینات اہلکاروں نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں موقع سے فرار ہونے کے لیے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوتا رہا تاہم کچھ دیر بعد پولیس ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ ایک ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر کھیتوں میں چھپ گیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس پارٹی نے روپوش ہونے والے ملزم کے خلاف آپریشن کیا تاہم آپریشن کے دوران سب انسپکٹر منوج کمار کی پستول جام ہوگئی جس کے بعد اہلکار نے پکڑو، پکڑو مارو، مارو کا شور مچاتے ہوئے منہ سے فائرنگ ’ٹھائیں ٹھائیں‘ شروع کردی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سب انسپکٹر کی ’ٹھائیں، ٹھائیں، مارو مارو‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سانبھل کے ایڈیشنل ایس پی نے واقع پر رد عمل دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس آپریشن کے دوران ملزمان پر دباؤ بنانے کے لیے ایسے حربوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

    ایڈیشنل پولیس ایس پی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے دوران پستول میں گولی پھنسا معمولی اور فنی معاملہ ہے، لیکن پولیس ٹریننگ کے دوران اہلکاروں کو پھنسی ہوئی نکالنے کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم کے سر پر 25 ہزار روپے کا انعام تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مارچ 2017 سے اب تک اتر پردیش پولیس 1500 انکاؤنٹر کرچکی ہے جس میں 56 ملزمان ہلاک اور 700 زخمی ہوئے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر: معروف حریت رہنما ایک بار پھرگرفتار

    مقبوضہ کشمیر: معروف حریت رہنما ایک بار پھرگرفتار

    سری نگر:بھارتی پولیس نے حریت رہنما سیدعلی گیلانی، یاسین ملک اور میر واعظ کو گرفتارکرلیا ہے‘ یاسین ملک کو بھارتی پولیس نے گزشتہ سال متعدد بار حراست میں لیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے سیدعلی گیلانی، یاسین ملک اور میر واعظ کو گرفتارکرلیا ہے، حریت رہنما سری نگر کے علاقے حیدر پورہ میں احتجاج کررہے تھے ، اس موقع پر بھارتی پولیس نے نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتارکرلیا.

    حریت رہنماؤں کی گرفتاری

    واضح رہے کہ گذشتہ سال حریت رہنما یاسین ملک کی گرفتارکیا گیا تھا اور ان کی ناسازی طعبیت کی وجہ سے پاکستانی دفترخارجہ نے حریت رہنما یاسین ملک کو بہتر طبی سہولت فراہم نہ کرنے پر دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے شدید مذمت بھی کی تھی۔

    یاد رہے بھارتی سیکورٹی کی جانب سے یہ کارروائی پہلی بار عمل میں نہیں آئی، اپنے تئیں سیکولر بھارت اس قسم کی تنگ نظری کا ثبوت باربار دیتا رہا ہے، پاکستان کے یوم آزادی پرحریت رہنماؤں کے ریفرنڈم مارچ پربھارتی فوج تلما اٹھی تھی، بھارت کی سرکار نے طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے بھارت فوجیوں نے حریت رہنماؤں کوتحویل میں لے لیا تھا.

    گزشتہ سال  معروف حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےخبردار کیا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر پر امن طور پر جاری ہے لیکن کشمیریوں کو آزادی نہ دی گئی تو تحریک مسلح شکل اختیار کر سکتی ہے۔

  • بھارتی پولیس کی خدا کی خوشنودی کیلئے جنس کی زبردستی تبدیلی پر تحقیقات

    بھارتی پولیس کی خدا کی خوشنودی کیلئے جنس کی زبردستی تبدیلی پر تحقیقات

    نئی دہلی: بھارتی پولیس ملک کے معروف خود ساختہ مذہبی رہنما کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے آشرم میں 400 مردوں کو ’خدا کی خوشنودی‘ کیلئے اپنے مخصوص جسمانی اعضاء کو کاٹنے پر راغب کرنے کی تحقیقات کررہی ہیں۔

    بندوستان کی سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرمیت رام رحیم جو کہ اپنے شہانہ لباس اور زیوارات پہلنے کیلئے معروف ہیں، کیخلاف دھمکانیں، درد ناک جسمانی تکلیف پہنچانے اور مبینہ طور پر 400 مردوں کو اپنے مخصوص عضاء کو کاٹنے کیلئے راغب کرنے کیخلاف تحقیات کی جارہی ہے۔

    ہندوستان کے علاقے ہریانہ میں قائم ڈیرا سچا سودا ورگنائزیشن کے سربراہ گرو رحیم کو پہلے سے ہی ایک مقدمے کا سامنا ہے جس میں ان پر یہ الزام ہے کہ 2002 میں انہوں نے ایک صحافی کو قتل اور اپنی خواتین مُریدوں کا جنسی استحصال کیا تھا۔

    واقع میں متاثر ہونے والے ہنس راج چوہان نے گرو پر مقدمہ دائر کرتے ہو ئے الزام لگایا کہ آشرم میں اس کا درد ناک آپریشن کیا گیا۔

    چوہان کے وکیل نیوکرن سنگھ نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ گرو نے ان لوگوں کو بتایا تھا کہ جو اپنے جنسی اعضاء کو کاٹے گا صرف وہ ہی خدا سے مل سکے گا۔ وکیل نے مزید بتانا تھا کہ ہم تمام شواہد کو عدالت کے سامنے رکھتے ہوئے اپنے موکل کیلئے معاوضے کی درخواست کریں گے، عدالت نے سی بی آئی کو مذکورہ کیس پر تحقایات کا حکم دیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے گرو رحیم سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم وہ دستیاب نہ ہوسکے۔ ڈیرہ سچا سودا کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک معاشی اور روحانی ویلفئر کا کام کرتے ہیں اور ان کے ملک بھر میں لاکھوں کارکنان موجود ہیں۔