Tag: بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف

  • بھارتی چیف آف ڈیفنس کا پاکستان ایئر فورس کے ہاتھوں طیاروں کی تباہی کا اعتراف

    بھارتی چیف آف ڈیفنس کا پاکستان ایئر فورس کے ہاتھوں طیاروں کی تباہی کا اعتراف

    نئی دہلی : بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے پاکستان ایئر فورس کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بلوم برگ کو انٹرویو میں پہلی بار پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کیا

    بھارتی چیف نے پاکستان کیخلاف حکمت عملی میں ناکامی کا اعتراف بھی کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں لڑاکا طیارے کھوئے ہیں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ کیا پاکستان نے بھارت کے طیارے گرائے، آپ تصدیق کریں گےِ؟ بھارتی چیف آف اسٹاف نے کہا طیاروں کا گرنا اہم نہیں بلکہ طیارے کیوں گرے یہ اہم ہے۔

    صحافی نے پھر پوچھا کم از کم ایک طیارہ تو تباہ ہوا؟ جنرل انیل چوہان کا کہنا تھا کہ جی جی، لیکن اہم یہ ہے کہ طیارے کیوں گرے، ہم نے فضائی جھڑپوں میں ٹیکٹیکل غلطیاں کیں، جس کا ادراک کرلیا گیا۔

    صحافی کے بار بار سوال پر بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے طیاروں کی تعداد بتانے سے انکار کردیا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے، بی جے پی سینئر رہنما کا اعتراف

    یاد رہے گذشتہ روز بھارتیہ جنتا پارٹی کےسینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے اعتراف کیا تھا کہ حالیہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔

    واضح رہے گزشتہ ماہ 22 اپریل کو ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر میں پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں 7 مئی کو رات کی تاریکی میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کیا تھا۔

    پاک فوج نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں سمیت 6 طیارے اور درجنوں اسرائیلی ساختہ ڈرونز بھی مار گرائے تھے۔

  • بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بھی بھارت میں ہونے والی کرپشن کےخلاف بول پڑے

    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بھی بھارت میں ہونے والی کرپشن کےخلاف بول پڑے

    نئی دہلی : بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی بھارت میں ہونے والی کرپشن کےخلاف بول پڑے اور بھارت کی ترقی میں کرپشن سب سےبڑی رکاوٹ قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق انتہا پسندوں نے بھارت کو کرپشن کا گڑھ بنادیا ، بھارتی فوجی قیادت بھی کرپشن کے خلاف بول پڑی، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے بدعنوانی کو ملکی ترقی کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کوکرپشن کیخلاف کام کرنا ہو گا۔

    بپن راوت نے اپیل کی کہ اگر عوام کہیں بھی ایسی کوئی چیز دیکھیں تو متعلقہ ایجنسیوں کو اطلاع کریں تاکہ کرپشن کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

    دوسری جانب دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا کہ مودی کے دن گنے جاچکے ہیں، بھارتی جنرل نے حکومت پر الزام لگایا لیکن کسی کی میڈیا میں جرات نہیں ہوئی کہ اپنی حکومت،فوج یا را کےبارے میں بات کریں۔

    حارث نواز کا کہنا تھا کہ بھارتی جنرل نے اپنے ملک میں بدعنوانی کی کھل کر بات کی،لیکن پاک فوج کی طرف سے کرپشن کیخلاف بات کرنا کچھ لوگوں کو برا لگتا ہے۔

    خیال رہے بھارت کے 44بینکوں کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے انکشافات سامنے آئے تھا ، بینکوں نے 3201 غیر قانونی ٹرانزیکشنز سے 1.53بلین ڈالر منی لانڈرنگ کی۔

    بینکوں میں بھارت کاپنجاب نیشنل بینک،کوٹک مہاندرا،ایچ ڈی ایف سی بینک ، کنارہ بینک،انڈس لینڈبینک،بینک آف بروڈا شامل تھا۔

    رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیاگیا تھا کہ منی لانڈرنگ میں بھارتی نودرات کے اسمگلر بھی ملوث ہیں جبکہ سونے اور ڈائمنڈ کی بھی منی لانڈرنگ میں استعمال کاانکشاف ہوا ہے۔