Tag: بھارتی چینلز

  • پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو بھارتی چینلز پر مدعو کرنے پر پابندی

    پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو بھارتی چینلز پر مدعو کرنے پر پابندی

    اسلام آباد : پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو بھارتی چینلز پر مدعو کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، گزشتہ روزاحمد حسن عربی نے ارنب گوسوامی کے شو میں تلخ حقائق بیان کئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی وزیراعظم آفس نے بھارتی میڈیا کوخصوصی ہدایات کی ، جس میں پاکستانی تجزیہ کاروں و صحافیوں پر بھارتی چینلز پر مدعو کرنے پر پابندی کی ہدایت کی ہے۔

    آر ٹی ای نیوز نے بتایا کہ مودی نے بھارتی میڈیا کو پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو مدعو کرنے سے روکا ہے۔

    بھارتی میڈیا کو پاکستانی اپوزیشن پارٹیز کے لیڈرز کو شو میں بلانے کی ہدایت کردی گئی تھی تاہم گزشتہ روز احمد حسن عربی نے ارنب گوسوامی کے شو میں تلخ حقائق بیان کئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/india-bans-16-pakistani-youtube-channels/

    اس سے قبل بھارت میں اے آر وائی نیوز سمیت سولہ پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا ان چینلز نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن سمیت دیگر جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی تھی، جس کے بعد بھارت کو سچ اور حقائق بھارتی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف جھوٹ لگنے لگے۔

    خیال رہے پہلگام واقعے کی حقیقتیں آشکار کرنے پر بھارتی میڈیا تلملا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہوئے واقعے پر جھوٹا اور گمراہ کن بیانیہ پیش کیا جا رہا ہے لیکن اس کی مثال پیش نہیں کی گئی۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی چینلز پرپابندی مودی سرکار کی اپنی ناکامیوں اوراندرونی تضادات کو چھپانے کی کوشش جاری ہے۔

  • چیئرمین پیمرا کی غیر اخلاقی مواد، بھارتی چینل کی نشریات نشر کرنے پر کارروائی کی ہدایت

    چیئرمین پیمرا کی غیر اخلاقی مواد، بھارتی چینل کی نشریات نشر کرنے پر کارروائی کی ہدایت

    لاہور: چیئرمین پیمرا نے ریجنل آفس لاہور کے افسران کو غیر اخلاقی مواد اور بھارتی چینل کی نشریات نشر کرنے پر کارروائی کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا، جہاں ان سے کیبل آپریٹرز کے وفد نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر چیئرمین نے ہدایت کی کہ محرم کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

    چیئرمین پیمرا نے کہا محرم الحرام میں بھائی چارے کی فضا کو یقینی بنایا جائے، چینلز نشر ہونے والے مواد کو مذہبی، معاشرتی اور اخلاقی اصولوں کے مطابق نشر کریں۔ چیئرمین پیمرا نے غیر اخلاقی مواد اور بھارتی چینلز کی نشریات نشر کرنے پر کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

    کیبل آپریٹرز نے چیئرمین پیمرا کو ڈیجیٹلائزیشن اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا، چیئرمین نے اسٹیک ہولڈرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے افسران کو اقدامات کا حکم دیا۔

    دریں اثنا، فرایض سے غفلت برتنے پر چئیرمین پیمرا نے فیلڈ انسپکٹر کو معطل کر دیا۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل چئیرمین پیمرا نے سکھر ریجن کا بھی دورہ کر کے انڈین چینلز اور غیر اخلاقی مواد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کی تاکید کی تھی۔

  • بھارتی چینلز دکھانےکی کسی صورت اجازت نہیں دیں‌ گے، چیئرمین پیمرا

    بھارتی چینلز دکھانےکی کسی صورت اجازت نہیں دیں‌ گے، چیئرمین پیمرا

    کراچی :چیئرمین پیمرا محمدسلیم بیگ کا کہنا ہے ملک میں بھارتی چینلز دکھانےکی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے،جوکیبل آپریٹرزبھارتی چینل دکھائیں گے ان کےخلاف کارروائی ہوگی، پاکستانی ڈی ٹی ایچ  دسمبر تک مارکیٹ میں آجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیمرامحمدسلیم بیگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کیبل آپریٹرزکےساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے ، کیبل آپریٹرزبھی ذمہ داری کامظاہرہ کریں، ہم کیبل آپریٹرزکے کاروبار کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

    چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا ملک میں بھارتی ٹی وی چینلزدکھانےکی اجازت نہیں، بھارتی چینلز دکھانےکی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، کیبل آپریٹرز پاکستانی چینلز کو آگے لیکر آئیں۔

    کیبل آپریٹرزکی سالانہ فیس میں کمی کردی

    محمدسلیم بیگ نے کہا کیبل ایسوسی ایشن نےآخری بارسبسکرپشن فیس میں کمی کامطالبہ کیاتھا، کیبل آپریٹرزکی سالانہ فیس میں کمی کردی ہے، سالانہ فیس24روپےسےکم کرکے12روپےکردی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا نومبر تک پاکستانی ڈی ٹی ایچ لانچ ہو جائے گا اور دسمبر تک مارکیٹ میں آجائےگا ، جوکیبل آپریٹرزبھارتی چینل دکھائیں گے ان کےخلاف کارروائی ہوگی، کیبل آپریٹرسےدرخواست ہےہم سےتعاون کریں ہم آپ سے کریں گے۔

    پاکستانی ڈی ٹی ایچ  دسمبر تک مارکیٹ میں آجائےگا

    گذشتہ روز چیئرمین پیمرا نے کہا تھا بھارتی چینل کے خلاف مہم میں 15ہزارآلات ضبط کیے گئے ، بھارتی چینلزکے خلاف مہم کوپورے ملک تک پھیلایاجائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈی ٹی ایچ سے مقامی تاجروں کو بہت فائدہ ہوگا، نومبر تک مقامی ڈی ٹی ایچ متعارف کرادیا جائے گا۔

  • بھارتی چینلز غیر قانونی طور پر دکھائے جانے پر پابندی عائد

    بھارتی چینلز غیر قانونی طور پر دکھائے جانے پر پابندی عائد

    اسلام آباد: پیمرا نے بھارتی چینلز غیر قانونی طور پر کیبل پر دکھائے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ پر بھی پاکستان میں پابندی عائد کر دی ہے۔

    چییئرمین پیمرا ابصار عالم نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ پیمرا نے پاکستانی ٹی وی چینلز پر دس فیصد سے زائد غیر ملکی مواد دکھائے جانے پر بھی پابندی عائد کی ۔

    کیپل آپریٹر سیٹلائیٹ ٹی وی چینلز چھ فیصد بھارتی اور چار فیصد دیگر غیر ملکی مواد قانون کے تحت دکھا سکتے ہیں مگر اس کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے، چیئرمین پیمرا نے بتایا کہ کیبل آپریٹرز دو سے پانچ کے درمیان سی ڈی چینل دکھا سکتے ہیں خلاف ورزی کرنے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

    ابصار عالم کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مواد چلانے کے حوالے سے خلاف ورزی کرنے والے ،غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے کاروبار سے وابستہ افراد کو پیمرا کی جانب سے پینتالیس دن کا وقت دیا گیا ہے جس کے بعد پندرہ اکتوبر سے ان تمام خلاف ورزیوں کے مرتکب چینلز اور افراد کے خلاف کاراروئی عمل میں لائی جائے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے کے ساتھ ملکر پیمرا نے غیر قانونی ڈی ایچ کا پیسہ بیرون ملک منتقل کر نے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے کیونکہ یہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ۔

    پاکستانی معاشرے سے مطابقت نہ رکھنے واے اشتہارات کے حوالے سے سوال کے جواب میں ابصار عالم کا کہنا تھا کہ اس پر قانون سازی کی ضرورت ہے پارلیمنٹ قانون سازی کرے تو پیمرا اس پر عمل درآمد کروائے گا۔