Tag: بھارتی ڈرونز

  • ’’ہمارے لوگوں نے بھارتی ڈرونز کباڑ میں بیچے‘‘، وزیر تعلیم سندھ کا مودی پر گہرا طنز

    ’’ہمارے لوگوں نے بھارتی ڈرونز کباڑ میں بیچے‘‘، وزیر تعلیم سندھ کا مودی پر گہرا طنز

    وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے مار گرائے بھارتی ڈرونز ہمارے عوام نے کباڑ میں بیچے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس میں اراکین نے بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے تاریخی آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر پوری قوم اور پاک فوج کو مبارکباد پیش کی اور بھارت کے بزدلانہ حملوں اور پسپائی پر گہرے طنز کا اظہار کیا۔

    وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بھیجے گئے جدید اسرائیلی ساختہ درجنوں ؔڈرونز کو پاک فوج کی جانب سےکامیابی سے مار گرائے جس کے بعد ان بھارتی ڈرونز کا ملبہ ہمارے لوگوں نے کباڑ خانوں میں بیچا۔

    سردار شاہ نے کہا کہ کباڑ کی دکانیں تباہ ہونے والے بھارتی ڈرونز سے بھر گئیں اور کباڑیے لوگوں سے پوچھتے رہے کہ اور ڈرون نہیں گرائے کیا؟

    وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا کہ فرانس کو دنیا بھر میں شرمندگی اٹھانا پڑی۔ بھارت نہ ہتھیار سنبھال سکتا ہے اور نہ ہی چلا سکتا ہے۔ عالمی دنیا بھارت کو ہتھیار فروخت نہ کرے۔

    وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کہا کہ بھارت کو غلط فہمی تھی کہ وہ رقبے کی بنیاد پر جیت جائے گا، لیکن ہمارے غازیوں نے گھس کر بھارت کو نیست ونابود کیا اور دنیا کو ثابت کیا کہ پاکستان ایٹمی طاقت اور اپنا دفاع کر سکتا ہے۔ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاکستان سیاسی اور دفاعی طور پر مزید مضبوط ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 22 اپریل کو بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں مودی سرکار نے 7 مئی کو رات کی تاریکی میں پاکستان پر جنگی جارحیت کی تھی۔

    بھارت نے پاکستانی شہری علاقوں پر میزائل اور ڈرونز حملے کر کے 40 شہریوں کو شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کیا تھا۔

    بھارت کی اس بزدلانہ کارروائی کا پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعہ دن کی روشنی میں منہ توڑ جواب دے کر صرف چند گھنٹوں میں بھارت کو گھٹنے ٹیکنے اور جنگ بندی پر مجبور کر دیا تھا۔

    چار روز تک جاری رہنے والی اس محدود جنگ میں پاکستان نے بھارت کا غرور رافیل طیاروں سمیت 6 طیارے اور درجنوں اسرائیلی ساختہ جدید ڈرونز تباہ کرنے کے ساتھ متعدد ایئر بیسز اڑا کر رکھ دیں جب کہ ایئر ڈیفنس سسٹم کو جام اور سائبر جنگ میں بھی بھارت کو شکست دی۔ جس کے بعد پاکستان کی دشمن ملک پر واضح برتری کو دنیا نے تسلیم کر لیا ہے اور مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر عالمی سطح پر اجاگر ہو چکا ہے۔

  • پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، 77 ڈرونز کو تباہ کر دیا

    پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، 77 ڈرونز کو تباہ کر دیا

    راولپنڈی : پاک فوج نے دو دن کے دوران درندازی کرنے والے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائے، تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جارہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے پاک فوج کی جانب سے گرائے جانے والے بھارتی ڈورنز کی تفصیلات جاری کردیں۔

    سیکیورٹی نے بتایا کہ 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا اور کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کردئیے گئے، پاک فوج دشمن کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دےرہی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں چھوٹےڈرونز کوٹریک کرنے کی صلاحیت موجود ہے، تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جارہے تھے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا دفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کےحملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے، ہروپ ڈرون کی ٹریکنگ سے واضح ہے پاکستان کا دفاعی، ایئر ڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے۔

    مزید پڑھیں : پاک فوج نے مزید 6 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون تباہ کردیئے

    دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا فضائی دفاعی نظام انتہائی مضبوط ہے کیونکہ یہ حملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے۔

    گذشتہ روز آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے ہندوستان کے 25 اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون مار گرائے تھے۔

    خیال رہے 6 اور 7 مئی کو بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں 5 جدید طیارے، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کی تباہی اور فوجیوں کی ہلاکت ہوئی تھی، بعد ازاں بھارت خوف و ہراس میں مبتلا ہو کر اب اسرائیل کے ان ہاروپ ڈرونز کا استعمال کر کے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔

  • پاکستان کے کن علاقوں میں بھارتی ڈرونز مار گرائے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    پاکستان کے کن علاقوں میں بھارتی ڈرونز مار گرائے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    راولپنڈی : پاکستان کی جانب سے بھارتی ڈرونز گرائے جانے کی تفصیلات سامنے آگئیں ، کون کونسے علاقوں میں ڈرونز مار گرائے گئے ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان میں دوبارہ دراندازی کی کوشش کی ، پاک فوج نے بھارتی ڈرونز گراکر ایک بار پھر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

    7 اور 8 مئی کی رات سے پاکستان کےمختلف شہروں میں بھارت کے اسرائیلی ساختہ ہیراپ ڈرونزحملہ آور ہوئے جو افواج پاکستان نے گرا دیئے اور کچھ گر کر تباہ ہوگئے۔

    لاہور میں بھارت کے چار ڈرونز گرائے گئے ، اس دوران پاک فوج کے چار جوان زخمی ہوئے ، والٹن ائیرپورٹ پر تین جبکہ برکی روڈ پر ایک ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

    سندھ کے شہرمیانو میں ڈرون کی سرگرمی کے نتجےمیں ایک شہری شہید اورایک زخمی ہوا۔

    راولپنڈی ریس کورس کےقریب ڈرون گرایا گیا جبکہ دوسرا ڈرون فوڈ اسٹریٹ کے قریب دکان کے اندر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

    کراچی گلشن حدید لنک روڈ کےقریب سیکیورٹی فورسز نے ڈرون مار گرایا ، جس کے بعد پولیس نے دھاتی ٹکڑے تحویل میں لے لئے۔

    شاہ کوٹ دھارو والی میں ڈرون مار گرایا گیا، جس کے نتیجے میں شہری اور تین مویشی زخمی ہوئے تاہم سیکیورٹی اداروں نے ڈرون کے ملبے کو تحویل میں لے لیا۔

    بہاولپورمیں پاک فوج نے چولستان میں بھارتی ڈرون مار گرایا جبکہ گوجرانوالہ، چکوال، اٹک، بہاولپو، چھور عمر کوٹ اور گھوٹکی میں بھی ڈرونز تباہ کر دیئے گئے۔

    بھارت کی ننگی جارحیت کا افواج پاکستان منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، اب تک پاکستان نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 جدید جنگی طیارے، متعدڈرونز اوربھارتی پوسٹیں تباہ کردی گئیں۔

  • کراچی میں ملیر اور گلشن حدید میں بھارتی ڈرونز گر کر تباہ

    کراچی میں ملیر اور گلشن حدید میں بھارتی ڈرونز گر کر تباہ

    کراچی : کراچی میں ملیر اور گلشن حدید میں بھارتی ڈرونز گر کر تباہ ہوگئے تاہم ڈرون گرنےسے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارتی ڈرونز گرانے کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں ملیر اور گلشن حدید میں ڈرون گر کر تباہ ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے ملیرشرافی گوٹھ میں دھماکے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو جائے وقوع سے دھاتی ٹکڑے ملے۔

    دھماکے سے گھرکی چھت پر لگے سولر پینل کو شدید نقصان ہوا، پولیس نے بتایا کہ واقعے کی جگہ سے کچھ دھاتی ٹکڑے ملے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    علاقہ مکینوں نے مطابق سب گھروں میں موجود تھے کہ اچانک زوردارآواز آئی، جس کے بعدپتہ چلا کے دھماکہ ہوا ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ کے قریب میدان میں ڈرون گر کر تباہ ہوگیا ، پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور دھاتی ٹکڑےتحویل میں لے لئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرون گرنےسے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

    مزید پڑھیں : بھارت کی ایک بار پھر جارحیت کی کوشش، 12 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا گیا

    یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آرنے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ بھارت نے سات اور آٹھ مئی کی درمانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی۔ جس پر بھارت کے بارہ ڈرون مار گرائے۔

    انھون نے بتایا کہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک، بہاولپوراورکراچی میں ڈرون حملے کیے،۔ سندھ کےعلاقے میانوں میں ڈرون حملے میں ایک شخص شہید اورایک زخمی ہوا جبکہ لاہورکے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے چارجوان زخمی ہوئے اور فوجی تنصیبات کومعمولی نقصان پہنچا۔