Tag: بھارتی ڈریسنگ روم

  • بھارتی ڈریسنگ روم میں نیا تنازع، اسٹار کھلاڑی نے گوتم گمبھیر پر الزام لگادیا

    بھارتی ڈریسنگ روم میں نیا تنازع، اسٹار کھلاڑی نے گوتم گمبھیر پر الزام لگادیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں نیا تنازع سامنے آیا ہے، اسٹار کھلاڑی نے گوتم گمبھیر کو چیمپئنز ٹرافی سے ڈراپ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔

    چیمپئنزٹرافی میں پاک بھارت اہم میچ سے قبل ٹیم انڈیا میں سب کچھ ٹھیک ہے یا نہیں؟ یہ سوال بھارتی میڈیا میں زیرگردش ہے، بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی مہمان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میں 4-1 سے اور ون ڈے میں 3-0 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

    ٹائمز ناؤ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ بھارتی کرکٹر نے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے انہیں بھارت کی چیمپئنز ٹرافی الیون میں انھیں بطور وکٹ کیپر پہلا انتخاب نہیں سمجھا۔

    رپورٹ میں اس وکٹ کیپر بلے باز کا نام نہیں بتایا گیا اور نہ ہی اس بات کی تصدیق کی گئی کہ آیا وہ کھلاڑی بھارت کی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ ہے یا نہیں ہے۔

    تاہم چوں کہ اسٹار کھلاڑی کے طور پر وکٹ کیپر بیٹر کا تذکرہ کیا گیا ہے اس لیے اس پوزیشن کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگانے کے لیے بھارتی ٹیم میں اتنے زیادہ نام نہیں ہیں۔

    ذرائع نے ٹائمز ناؤ کو بات چیت میں تصدیق کی ہے کہ بھارت کا ایک موجودہ وکٹ کیپر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے ناخوش ہے۔ یہ کھلاڑی فی الحال ون ڈے کے لیے پلیئنگ الیون میں پہلا انتخاب نہیں ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس بھارتی کرکٹر کو لگتا ہے کہ 50 اوور کے فارمیٹ میں اس کی جگہ نہ ہونے کے پیچھے کوئی خاص وجہ ہے۔
    خیال رہے کہ بھارت اپنا پہلا میچ آج 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ہے جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 23 فروری کو ہوگا۔

  • آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی ڈریسنگ روم میں کیا کچھ ہوا؟

    آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی ڈریسنگ روم میں کیا کچھ ہوا؟

    آسٹریلیا سے میلبرن ٹیسٹ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں کیا ہوا اندر کی خبر باہر آئی تو سب حیران رہ گئے۔

    آسٹریلیا سے میلبرن ٹیسٹ میں بدترین ناکامی کے بعد بھارتی ٹیم بالخصوص کپتان روہت شرما تنقید کی زد میں ہیں۔ اس بڑی شکست کے بعد بھارت کا آئندہ برس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کھیلنے کی خواہش کو بھی دھچکا لگا ہے اور اب ڈریسنگ روم میں تلخیوں کی نئی داستان سامنے آئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈریسنگ روم میں ماحول آئیڈیل نہیں ہے۔ سلیکٹرز، کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف ایک پیج پر نہیں ہیں۔ اس شکست کے بعد ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ڈریسنگ روم میں دھواں دھار تقریر کی اور کسی کا نام لیے بغیر اس ہار کے ہر ذمہ دار کو کھری کھری سنا دیں

    رپورٹ کے مطابق گوتم گمبھیر نے کہا کہ نیچرل گیم کے نام پر کھلاڑی اپنی مرضی چلا رہے ہیں اور صورتحال کے مطابق نہیں کھیل رہے، لیکن اب پانی سر سے گزر چکا ہے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر جنہوں نے گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ چیمپئن بننے اور راہول ڈریوڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد یہ منصب سنبھالا تھا نے مزید کہا کہ 6 ماہ میں کھلاڑیوں نے جس طرح ٹیم کے لیے کھیلنا چاہا انہوں نے کھیلنے دیا، لیکن بہت ہو گیا۔ اب وہ فیصلہ کریں گے کہ انہیں کیسے ٹیم کے لیے کھیلنا ہے۔

    سخت سیخ پا ہیڈ کوچ نے دوٹوک الفاظ میں کھلاڑیوں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ بیٹرز بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے پرفارمنس نہیں دے رہے۔ اگر کوئی کھلاڑی حکمتِ عملی کے مطابق نہیں کھیلے گا تو اس کو تھینک یو کہہ دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 سے نا قابل شکست برتری حاصل ہے۔ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہو چکا ہے جب کہ آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم کو واحد فتح ابتدائی ٹیسٹ میں جسپرت بمراہ کی کپتانی میں ملی تھی۔

    روہت شرما کی کپتان میں رواں سیریز میں دو ٹیسٹ میچوں میں بڑی شکستوں کے علاوہ بھارت کو ہوم سیریز میں پہلی بار نیوزی لینڈ سے بھی وائٹ واش شکست ہوئی تھی جب کہ کپتان کی ذاتی کارکردگی کا گراف بھی مسلسل گر رہا ہے اور آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں وہ کسی بھی اننگ میں 10 سے زائد اسکور نہیں کر سکے ہیں۔

    ان شکستوں اور خراب کارکردگی کے باعث ان کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں اور سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی ایسے ہی مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/rohit-sharma-has-made-a-big-decision-about-his-cricket-career/

  • ڈریسنگ روم مقدس مقام ہے مودی کو نہیں جانا چاہیے تھا، سابق بھارتی کرکٹر

    ڈریسنگ روم مقدس مقام ہے مودی کو نہیں جانا چاہیے تھا، سابق بھارتی کرکٹر

    سابق بھارتی کرکٹر کیرتی آزاد نے وزیراعظم نریندر مودی کے انڈین ڈریسنگ روم میں جانے کے عمل پر اعتراض اٹھا دیا۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈلپ 2023 کے فائنل میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ہوم کراؤڈ کے سامنے غیرمتوقع طور پر شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا، جس کے بعد کئی پلیئرز روتے ہوئے بھی نظر آئے تھے۔ مودی اپنی ٹیم کی اشک شوئی کرنے ڈریسنگ روم پہنچ گئے تھے۔

    1983 ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ رہنے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق رکن نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد ڈریسنگ روم کے اندر کھلاڑیوں کو تسلی دینے پر تنقید کی ہے۔

    کیرتی آزاد کا یہ رد عمل اس وقت سامنے آیا جب مودی کی ڈریسنگ روم کے اندر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پہنچے اور یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    ترنمول کانگریس پارٹی کے رکن کا ماننا ہے کہ وزیر اعظم کو ان کے ڈریسنگ روم میں جانے کے بجائے ٹیم سے پرائیویٹ وزیٹرز ایریا میں ملنا چاہیے تھا۔

    64 سالہ کیرتی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ٹیگ کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر پیغام جاری کیا کہ ’ڈریسنگ روم کسی بھی ٹیم کے لیے ایک مقدس مقام ہوتا ہے۔‘

    انھوں نے لکھا کہ ’کھلاڑیوں اور معاون عملے کے علاوہ کسی کو بھی یہاں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ بھارتی وزیر اعظم کو ٹیم سے ڈریسنگ روم کے باہر نجی وزیٹرز ایریا میں ملنا چاہیے تھا۔‘

    ساتھ ہی کیرتی آزاد کا مزید کہنا تھا کہ ’میں یہ بات بطور سیاستدان نہیں بطو کھلاڑی کہہ رہا ہوں کیا مودی اپنے حامیوں کو ان بیڈ روم، ڈریسنگ روم یا بیت الخلا میں آنے اور تسلی دینے یا مبارکباد دینے کی اجازت دیں گے؟

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو ایک لاکھ سے زیادہ شائقین کے سامنے آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانا پڑی تھی، جس پر مودی تسلی دینے بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم جاپہنچے تھے۔