Tag: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر

  • پلواما واقعے سے متعلق جواب نہ دینے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    پلواما واقعے سے متعلق جواب نہ دینے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: پلواما واقعے سے متعلق سوالات کے جواب نہ دینے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا، پلواما واقعے پر پاکستان نے بھارت سے 8 سوالوں کے جواب نہ دینے پر وضاحت مانگ لی۔

    [bs-quote quote=”بھارت قابل عمل شواہد فراہم کرے، تعاون کے لیے تیار ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزارت خارجہ”][/bs-quote]

    ذرائع کے مطابق بھارت سے پوچھا گیا ہے کہ ڈوزیئر پر پاکستان کے سوالوں کے جواب کیوں نہیں دئیے، بھارت جواب دے کالعدم جیش محمد کا مبینہ ترجمان محمد حسن کون ہے، مبینہ ترجمان کی متعلقہ تفصیلات فراہم کی جائیں۔

    وزارت خارجہ نے کالعدم جیش محمد کے مبینہ ترجمان کا سم ریکارڈ بھی طلب کرلیا، پاکستان نے بھارت سے مبینہ ترجمان کے واٹس ایپ کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔

    وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت قابل عمل شواہد فراہم کرے، تعاون کے لیے تیار ہیں۔

    مزید پڑھیں: چاہتے ہیں بھارت سے پلوامہ حملے پر قابل عمل معلومات مل جائیں: دفتر خارجہ

    واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں بھارت سے پلواما حملے پر قابل عمل معلومات مل جائیں، بھارت کو کچھ نئے سوالات بھیجے ہیں، بھارت نے پہلے بھیجے گئے سوالات کا جواب بھی ابھی تک نہیں دیا ہے۔

  • پاکستان کی کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں جوابی کارروائی کی وارننگ

    پاکستان کی کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں جوابی کارروائی کی وارننگ

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترِ خارجہ طلب کر کے بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کی صورت میں جوابی کارروائی کی وارننگ دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق دفترِ خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا، کہا گیا کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں جوابی کارروائی کی جائے گی۔

    ترجمان دفترِ خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں جوابی کارروائی کی وارننگ دی گئی، کہا گیا کہ بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جوابی کارروائی کی جائے گی۔

    دفتر خارجہ کے مطابق وارننگ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد دی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت پلوامہ جیسی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، شاہ محمود قریشی

    خیال رہے کہ آج ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق بھارت اپریل ہی کے مہینے میں پلوامہ جیسے ایک نئے واقعے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

    شاہ محمود نے کہا کہ بھارتی حملے کا ممکنہ ہدف مقبوضہ کشمیر ہو سکتا ہے، اس حوالے سے بہ حیثیت مبصر پاکستان پی فائیو ممالک کے سفیروں کو صورت حال کا جائزہ لینے کی دعوت دے رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ بھارت 16 سے 20 اپریل کے دوران پلوامہ کی طرز پر کوئی کارروائی کر کے پاکستان پر سفارتی دباؤ بڑھانے کی کوشش کرے گا۔

  • ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی : بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی : بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد : پاکستان نے یکم اور دو اپریل کو بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا، ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے مطالبہ کیا کہ بھارت2003 کے سیز فائر سمجھوتے پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کی طرف سے یکم اور دو اپریل کو سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے ۔

    بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طلبی ڈی جی ساؤتھ ایشیاءڈاکٹر محمد فیصل نے کی ،بھارت کی طرف سے کم اور دو اپریل کو سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیاگیا۔

    احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ بھارتی قابض افواج نے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوں جندروٹ نیزہ پیر رکھ چکڑی سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی،پاکستان بھارت کی طرف سے جمگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔

    بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں یکم اپریل کو 4 معصوم شہری زخمی ہوئے جن میں محمد یوسف محمد شہزاد اکبر جان اور کوثر پروین شامل ہیں جبکہ دو اپریل کو بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شہری محمد عتیق جو جگل پال کا رہائشی تھا شہید ہوگیا اور3 خواتین زخمی ہوئیں جن میں فریدہ بیگم، عظمت بیگم اور رحمت بی بی شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق اسی دن بھارتی فوج نے بگسر سیکٹر میں شہریوں کی بس کو بھی نشانہ بنایا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فائرنگ نہ صرف سیز فائر سمجھوتے کی خلاف ورزی بلکہ اخلاقیات کے بھی خلاف ہے۔

    ایل او سی پر بھارتی فورسز مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں، جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی اقدار اور عالمی قوانین کے خلاف ہے، بھارت کی طرف سے سیز فائر خلاف ورزی کا سلسلہ 2017 سے جاری ہے، بھارت 2003 کے سیز فائر سمجھوتے پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

    اسلام آباد: بھارتی فوج کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ اور شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستان شہری شہید ہوا تھا۔

    پاکستان نے شہری عبدالرؤف کی شہادت پر بھارت سے بھرپور احتجاج کیا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیز فائر کی 2 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں کیں، خلاف ورزیوں میں 32 شہری شہید اور 122 زخمی ہوئے۔

    خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عبد الرؤف نامی شہری شہید ہوگیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق عبد الرؤف ایل او سی پر مویشیوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا جب بھارتی فوج نے کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو جوان منیر چوہان اور عامر حسین شہید ہوگئے تھے۔

  • سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی

    سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی

    راولپنڈی : ایل اوسی پر بھارتی اشتعال انگیزی کیخلاف پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرلیا، جے پی سنگھ کو پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سیکڑوں مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کےبار بارمتنبہ کرنے کے باوجود بھارتی اشتعال انگیزی جاری ہے، بھارت کا یہ جارحانہ رویہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور افراد زخمی ہوئے، بھارت نے 2017 میں 1970 مرتبہ اور2018 میں 335 سے زائد مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔


    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی پربلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید ،3 زخمی


    ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر اب تک بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے17شہری شہید اور65 زخمی ہوئے، ترجمان دفترخارجہ نے متنبہ کیا کہ بھارت ایل او سی پر اشتعال انگیزی سے باز رہے، ترجمان نے پاکستان کے مبصر مشن کو ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری کا جائزہ لینے کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی تیسری بار دفتر خارجہ طلبی

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی تیسری بار دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ایک بار پھر دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی جنوبی ایشیا نے گزشتہ روز ہونے والی بھارتی فائرنگ کے خلاف بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور ان سے بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج کیا۔

    اس موقع پر احتجاجی مراسلہ بھی جے پی سنگھ کے حوالے کیا گیا۔

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں یہ رواں ہفتے تیسری دفعہ طلبی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز بھی انہیں دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا جہاں ترجمان دفتر خارجہ نے ان سے بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج کیا۔

    یاد رہے کہ کل صبح بھارت نے ایک پھر ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور کندن پور، سیالکوٹ اور چپراڑ سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 خواتین شہید جبکہ 5 شہری زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کارروائی کے بعد پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی پوسٹ تباہ کردی۔

    اس سے قبل اسی ہفتے 15 جنوری کو بھی بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی سیکٹر پر مارٹر فائر کیے تھے جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جوان شہید ہوگئے تھے۔

    اس روز بھی پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی تھی جس میں 3بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ اسی روز بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

    ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ سے 2 خواتین شہید اور 5 شہری زخمی ہوگئے جس کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی رات سے سیالکوٹ سیکٹر میں فائرنگ جاری ہے۔

    ان کے مطابق بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کی بربریت جاری ہے۔ ایل او سی پر صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے۔ بھارت مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے شہری اور فوجی اس جنگی جنون کا نشانہ بن رہے ہیں۔ بھارت کشمیر کی خراب صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ سب کر رہا ہے۔ پاکستان صورتحال کو خراب نہیں کرنا چاہتا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری میں آواز بلند کی ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان جنونیت کا ثبوت ہے۔ ’بھارتی رویہ خطرناک ہے اور مس ایڈونچر کی طرف بڑھ سکتا ہے‘۔

    یاد رہے کہ آج صبح بھارت نے ایک پھر ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور کندن پور، سیالکوٹ اور چپراڑ سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 خواتین شہید جبکہ 5 شہری زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کارروائی کے بعد پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی پوسٹ تباہ کردی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

    دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

    اسلام آباد: گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی کے خلاف دفترخارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا گیا۔ بھارتی جارحیت کے باعث گزشتہ روز 2 خواتین جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی کے خلاف دفترخارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے طلب کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی جارحیت سے 2 خواتین شہید، 6 افراد زخمی

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں طلبی کے موقع پر بھارتی اشتعال انگیزی پر سخت احتجاج کیا گیا۔ ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور مقامی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نوکوٹ اور قیصر کوٹ گاؤں کو نشانہ بنایا اور مقامی آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس کی وجہ سے 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بعد ازاں زخمیوں میں شامل 2 خواتین سمیرا یونس اور مریم دوران علاج دم توڑ گئیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی میں 4 بھارتی چوکیاں تباہ کردیں جس سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فائر بندی معاہدے کی پاسداری کی جائے: بھارتی ہائی کمشنر کو سخت پیغام

    فائر بندی معاہدے کی پاسداری کی جائے: بھارتی ہائی کمشنر کو سخت پیغام

    اسلام آباد: گزشتہ روز ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کے باعث بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی نقصان کے بعد بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالا کو آج دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور بھارتی جارحیت کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی کا سمن آج صبح جاری کرتے ہوئے انہیں 3 بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالا کی دفترخارجہ میں طلبی کے موقع پر پاکستان نے گزشتہ روز ہونے والی چپراڑ، چارواہ اور ہڑپال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت و بربریت، 6 شہری شہید، 26 زخمی

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ہدایت کی گئی کہ بھارت 2003 کے فائر بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے چارواہ، ہڑپال اور چھپار سیکٹر کو اپنا نشانہ بنایا تھا۔

    بھارتی جنگی جنون کے نتیجے میں 6 شہری شہید اور 26 زخمی ہوگئے تھے۔

     

    پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دی گئیں۔

    آج صبح ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات نے بھی بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے ہڑپال اور چارواہ سیکٹر کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقاتیں کی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، بھارتی فائرنگ سے خاتون کی شہادت پر احتجاج

    بھارتی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، بھارتی فائرنگ سے خاتون کی شہادت پر احتجاج

    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں ان سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے خاتون کی شہادت پر احتجاج کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا۔ اس موقع پر پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون کی شہادت پر سخت احتجاج کیا۔

    ڈی جی جنوبی ایشیا ڈاکٹر فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا۔

    یاد رہے کہ 7 اگست کو بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ اور کیرالہ سیکٹر پر معصوم شہریوں کو اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

    فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ ایک اور خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔