Tag: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر

  • سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

    سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

    اسلام آباد : سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں انصاف کی عدم فراہمی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کیا اور سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لانے پر شدید احتجاج کیا، دفتر خارجہ نے سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کے حوالے سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دے دیا۔

    مراسلے میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کے خلاف کارروائی کرے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

    اٹھارہ فروری 2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس پر بم حملہ کرکےآگ لگائی گئی، دہشت گردی میں 68 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر پاکستانی تھے، ہندو انتہاء پسند دہشت گردوں کو بم بھارتی فوج کے حاضر سروس کرنل نے دیئے تھے۔

    سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں سوامی آسیم آنند ، کرنل پروہت اور دیگر بھارتی فوجی ملوث تھے ۔ سوامی آسیم آنند نے 2007 ءمیں حملے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا اعتراف بھی کیا تھا۔

    سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں 48پاکستانی شہید ہوئے تھے۔ دفتر خارجہ کے ڈی جی ساﺅتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

  • ایل او سی پر بھارتی جارحیت، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    ایل او سی پر بھارتی جارحیت، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: پاکستان نے کھوئی رٹہ، بٹل سیکٹرز سمیت لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

    دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔

    دفتر خارجہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ روز سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے باعث 4 شہری شہید اور 7 زخمی ہوئے۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت 2003 کے سمجھوتے کی پاسداری کرے۔ علاوہ ازیں سارک فورم کے ذریعے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کی تحقیقات کروائی جائیں۔

    اعلامیہ میں سارک ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کو پابند بنایا جائے کہ وہ سیز فائر کا احترام کریں، شہری آبادی کو نشانہ نہ بنائیں اور ایل او سی پر امن کو یقینی بنایا جائے۔

    واضح رہے کہ رواں برس بھارت نے لائن آف کنٹرول پر 222 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس کے باعث 26 معصوم شہری شہید اور 107 زخمی ہوئے۔

  • سرحدی خلاف ورزی: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنردفترخارجہ طلب

    سرحدی خلاف ورزی: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنردفترخارجہ طلب

    اسلام آباد: ایل او سی پر بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ سے 2شہریوں کی شہادت پر دفترخارجہ نےبھارتی ڈپٹی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں  بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ڈی جی ساؤتھ ایشیا نے دفتر خارجہ طلب کیا اور گذشتہ روز سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2پاکستانی شہریوں کی شہادت پر احتجاجی مراسلہ دیا۔

    مزید پڑھیں:بھارتی فوج کی ایل او سی پرفائرنگ،بچی سمیت 1شہری شہید

    یاد رہےکہ گذشتہ روزآئی ایس پی آرنے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایل اوسی پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری محمد لطیف اور ڈیڑھ سالہ بچی ہانیہ ولد احمد جاں بحق جبکہ دیگر 7 افراد زخمی ہوئےتھے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل 19 اکتوبر کو بھی ہندوستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیرالہ سیکٹر پر ایک دن میں متعدد مرتبہ بلا اشتعال فائرنگ کی تھی،جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 2 خواتین اور دو بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    اس واقعے کے بعد پاکستان نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے بلااشتعال فائرنگ اور بے گناہ شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا تھا اور انھیں احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں:رواں سال بھارت نے90مرتبہ ایل اوسی کی خلاف ورزی کی،نفیس ذکریا

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہناتھا کہ رواں سال 90 مرتبہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی کی گئی۔

     

  • میچ دیکھنے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی

    میچ دیکھنے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی

    اسلام آباد : پاکستان میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں قائم مقام ڈائریکٹر جنرل سارک نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔

    دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے پا کستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے عملے کو کرکٹ میچ دیکھنےکی اجازت نہ دینے پرشدید مایوسی کا اظہار کیا۔

    پاکستان ہائی کمیشن کے عملے نے مودی سرکار سے پاکستان کرکٹ ٹیم اور بھارت کے درمیان کلکتہ میں ہو نیوالے میچ کے لئے اجازت مانگی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔

     

  • پاک بھارت کشیدگی پر فکرات لاحق ہیں، جے پی سنگھ

    پاک بھارت کشیدگی پر فکرات لاحق ہیں، جے پی سنگھ

    کراچی: پاکستان میں تعینات نئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی پر فکرات لاحق ہیں، باہمی اتفاق سے بات چیت ہی کشیدگی کم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

    پاکستان میں تعینات نئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ پُرامن اوردوستانہ تعلقات استوار کرنے کا خواہش مند ہے جبکہ دہشت گردی کے سائے میں پُرامن مذاکرات ممکن نہیں۔

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہم موناباوٴ کھوکھرا پار سرحد تجارت کے لیے کھولنا چاہتے ہیں۔

    سابق صدر کراچی چیمبرانجم نثار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کوآئندہ10برسوں میں دوطرفہ تجارت 50سے100ارب ڈالر کی سطح پر لانا ہو گا۔

    کراچی چیمبرکے صدر افتخار احمد وہرہ نے کہا کہ سرحد کے دونوں اطراف جنگ پورے خطے کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی، جو دونوں ملکوں کی معیشت کے لیے نقصان کاباعث ہوں گے۔