Tag: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی

  • مجھے کنگ کہنا بند کرو، شرمندگی ہوتی ہے! ویرات کوہلی

    مجھے کنگ کہنا بند کرو، شرمندگی ہوتی ہے! ویرات کوہلی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے شائقین سے کہا ہے کہ مجھے کنگ کہنا بند کریں، یہ مجھے شرمندہ کردیتا ہے۔

    اسٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی بالآخر دو مہینوں کے بعد مداحوں اور میڈیا کے سامنے آگئے، انھوں نے 19 مارچ کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں رائل چیلنجرز بنگلور کے ایونٹ میں شرکت کی۔

    تقریب کے دوران 35 سالہ کرکٹر نے میزبان دانش سیٹ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انھیں ’کنگ‘ نہ کہیں کیونکہ وہ اس سے شرمندہ ہوتے ہیں۔

    فروری میں اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد کوہلی آخرکار کرکٹ کے میدان میں واپس آگئے ہیں، وہ آئندہ آئی پی ایل 2024 کے لیے آر سی بی کے اسکواڈ میں شمولیت اختیار کریں گے۔

    ویرات کوہلی نے کہا کہ دوستوں ہمیں بہت جلد چنئی پہنچنا ہے اور اس کے لیے چارٹرڈ فلائٹ بھی بُک ہے لیکن سب سے پہلے آپ مجھے یہ لفظ (کنگ) کہنا بند کریں۔

    انھوں نے ساتھ کھڑے فاف ڈوپلیسی کے سامنے کہا کہ میں فاف سے کہہ رہا تھا جب مجھے کنگ پکارا جاتا ہے اور اس طرح کا ردعمل ظاہر کیا جاتا ہے تو مجھے ہر جگہ شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔

    اسٹار کرکٹر نے کہا کہ برائے مہربانی اب سے مجھے صرف ویرات کوہلی ہی کہیں۔ اس لفظ کا استعمال نہ کریں یہ میرے لیے بہت شرمندگی کا باعث بنتا ہے۔

    واضح رہے کہ کوہلی نے جنوری میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل کرکٹ سے وقفہ لیا تھا تاکہ وہ اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ رہیں۔ اس دوران جوڑے کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • ویرات کوہلی کا شاندار الفاظ میں رونالڈو کو خراجِ تحسین

    ویرات کوہلی کا شاندار الفاظ میں رونالڈو کو خراجِ تحسین

    ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے فٹبال کی دنیا کے بہترین کھلاڑی کرستیانورونالڈو کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیرئنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں رونالڈو کی ایک تصویر کے ساتھ ایک کیپشن لکھا ہے۔

    ویرات کوہلی نے کیپشن میں لکھا کہ کوئی ٹرافی یا ٹائٹل آپ سے وہ کچھ نہیں چھین سکتا جو آپ نے اس کھیل اور دنیا پھر میں موجود مداحواں کو دیا ہے، کوئی ٹائٹل اس بات کی وضاحت نہیں کرسکتا۔

    کرکٹ کے اسٹار کھلاڑی ویرات نے کہا کہ آپ نے ہم لوگوں پر ایسا اثر ڈالا ہے کہ جب ہم آپ کو کھیلتے دیکھتے ہیں تو محسوس کرتے ہیں، یہ خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

    انہوں نے کہا کہ یہ تحفہ ایک ایسے شخص کے لیے ہے جو ہر بار اپنے دل سے کھیلتا ہے، یہ محنت اور لگن کی ایک اعلیٰ مثال ہے جو ہر کھلاڑی کے لیے مثالی نمونہ ہے۔

    کوہلی نے رونالڈو کو کہا کہ آپ میرے لیے ہمیشہ سے عظیم کھلاڑی ہیں  اور رہیں گے۔

    واضح رہے کہ قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں گزشتہ دنوں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور ساتھ ہی رونالڈو کے ورلڈکپ جیتنے کا خواب بھی چکنا چور کر دیا۔