Tag: بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا

  • باردک کی جیسمین سے ڈیٹنگ کی افواہیں: نتاشا ممبئی پہنچ گئیں

    باردک کی جیسمین سے ڈیٹنگ کی افواہیں: نتاشا ممبئی پہنچ گئیں

    بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی برطانوی گلوکارہ اور ٹیلی ویژن کی شخصیت جیسمین والیہ سے رومانی ملاقاتوں کی افواہوں کے بعد نتاشا اسٹینکووچ ممبئی پہنچ گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی بھارتی نژاد برطانوی گلوکارہ اور ٹیلی وژن پرسنالٹی جیسمین والیا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان انکی سابق اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سربیا سے اتوار کو ممبئی واپس پہنچ گئیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری نتاشانے بھارت پہنچنے کے حوالے سے اپنے ٹرپ کی جھلکیاں شیئر کی ہیں، جبکہ انہوں نے اپنے طیارے کے سفر کی سیلفی بھی شیئر کی ہیں۔

    انسٹاگرام اسٹوری پر ممبئ میں اترنے کے چند گھنٹے بعد نتاشا اسٹینکووچ نے اپنی ڈرائیونگ کی کلپ شیئر کی، ساتھ لکھا ’ممبئی بارش‘، تاہم یہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان کا بیٹا بھی بھارت کے دورے پر ان کے ساتھ تھا، یا وہ اکیلے ممبئی پہنچی ہیں۔

    واضح رہے کہ جولائی میں ہاردیک پانڈیا اور سربیا سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ اداکارہ و ماڈل نتاسا اسٹینکووچ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد نتاشا اپنے بیٹے آگستیا کے ساتھ اپنے آبائی وطن سربیا روانہ ہوگئیں تھیں۔

    دریں اثنا پانڈیا اور 29 سالہ پرکشش برطانوی گلوکارہ جیسمین والیا کی ڈیٹنگ کی افواہیں پہلی بار منظر عام پر آئی ہیں۔

  • پانڈیا سے قبل نتاشا کی علی گونی سے بریک کیوں ہوئی تھی؟ وجہ سامنے آگئی

    پانڈیا سے قبل نتاشا کی علی گونی سے بریک کیوں ہوئی تھی؟ وجہ سامنے آگئی

    بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سے قبل اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ کی اداکار علی گونی سے بریک کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کرکٹر سے قبل معروف ٹیلی ویژن اداکار علی گونی کے ساتھ رومانوی تعلقات میں تھیں تاہم اب علی گونی نے نتاشا کی طلاق کے بعد وجہ بتادی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by India Forums (@indiaforums)

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں علی گونی نے لافٹر کوئن بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نتاشا کا نام لیے بغیر اس رشتے کے ختم ہونے کی وجہ بتائی۔

    علی گونی  نے انٹرویو میں کہا ’جو میرا اس سے قبل رشتہ تھا سب جانتے ہیں کہ وہ کتنا سنجیدہ تھا لیکن علیحدگی کی وجہ ہی یہ تھی کہ وہ میری فیملی کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تھی۔

    اداکار نے کہا اس نے مجھ سے بولا تھا کہ ’ہم شادی کے بعد الگ رہیں گے لیکن یہ بات مجھے سمجھ نہیں آئی اسی لیے ہمارا بریک اپ ہوا، میں اپنی والدین کا اکلوتا بیٹا ہوں، میں اپنی فیملی کو نہیں چھوڑ سکتا، انہیں ساتھ لے کے چلوں گا چاہے دنیا کی کوئی طاقت کیوں نہ آجائے’۔

    واضح رہے کہ علی گونی اور نتاشا نے معروف بھارتی ڈانس شو ‘نچ بلیے’ کے نویں سیزن میں بطور جوڑی شرکت کی تھی۔

    اب علی بھارتی اداکارہ جیسمین بھسین کے ساتھ رومانوی رشتے میں ہیں، اس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسمین میرا اور میری فیملی کا بہت خیال رکھتی ہے، اس دور میں بہت کم ایسے لوگ ہوتے ہیں جو آپ کے ساتھ آپ کی فیملیکا بھی خیال رکھے۔

    ہاردک پانڈیا اورسربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے، گزشتہ ماہ 18 جولائی کو ہاردک پانڈیا اور نتاشا نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

  • ہاردک سے علیحدگی، نتاشا کی سیر سپاٹے کی ویڈیوز وائرل

    ہاردک سے علیحدگی، نتاشا کی سیر سپاٹے کی ویڈیوز وائرل

    بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور اور نتاشا اسٹینکوویچ نے گزشتہ دنوں اپنی علیحدگی کی تصدیق کردی۔

    ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے 18 جولائی کو ایک مشترکہ بیان کے ذریعے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دوستانہ طریقے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

    علیحدگی کے بعد نتاشا اسٹینکوویچ اپنے آبائی علاقے سربیا واپس چلی گئی ہیں، اداکار ماڈل سربیا میں اپنے قیام کی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں انہیں اپنے بیٹے کے ساتھ شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    انسٹاگرام اسٹوریز پر نتاشا نے اپنے بیٹے اگستیہ اور اپنی ویڈیوز شیئر کی، جس میں انہیں بیٹے کے ساتھ گھر پر کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے دوسری ویڈیو میں گروسری کرتے ہوئے دیکھا گیا دیگر ویڈیوز میں اگستیہ  گھوڑے اور بکری کو چارہ کھلا رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by BollywoodNow (@bollywoodnow)

    آئی پی ایل 2024 کے میچز میں نتاشا کی عدم شرکت سے بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو تقویت ملی تھی، ٹی20 ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد پانڈیا بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر نہیں آئے تھے۔

    اس دوران ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کی علیحدگی کی افواہوں پر ان کے ایک قریبی دوست کا بیان بھی سامنے آیا تھا۔

    تاہم اب دونوں نے ایک مشترکہ پوسٹ میں اپنی علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔