Tag: بھارتی کرکٹ ٹیم

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم سینئر کھلاڑی کو قتل کی دھمکی!

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم سینئر کھلاڑی کو قتل کی دھمکی!

    موجودہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم سینئر کرکٹر کو قتل کی دھمکی دی گئی ہے کھلاڑی کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔

    بھارت میں اس وقت انڈین پریمیئر لیگ جاری ہے اور بلیو شرٹس ٹیم کے تمام اہم کھلاڑی اس لیگ میں ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔ تاہم اسی دوران ایک سینئر کھلاڑی اسٹار فاسٹ بولر محمد شامی کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل 2025 میں سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیلنے والے محمد شامی کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ کرکٹر کے اہلخانہ سے پولیس میں شکایت درج کرا دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے رہائشی محمد شامی کو لیگ کے دوران کئی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ان کے بھائی حسیب احمد نے پولیس تھانے جا کر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

    محمد شامی نے آئی پی ایل میں 133 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے 25 میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 27 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں 206 اور ٹیسٹ فارمیٹ میں 229 وکٹیں لے چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی۔

    گمبھیر کے شکایت درج کرانے کے بعد پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا تھا تاہم وہ ذہنی مریض تھا۔ اس کے اہل خانہ نے ملزم کی بیماری سے آگاہ کرتے ہوئے بھارتی کوچ سے معافی بھی مانگی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/former-england-captain-criticizes-ecb-for-giving-importance-to-ipl/

  • ظہیر خان نے بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کردی

    ظہیر خان نے بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کردی

    سابق فاسٹ بولر ظہیر خان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا، میزبان کو ساتھ ہی دلچسپ وجہ بھی بتادی۔

    بھارت کے کامیاب ترین فاسٹ بولرز میں سے ایک ظہیر خان اس وقت لکھنؤ سپرجائنٹس میں مینٹور کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، آئی پی ایل فرنچائز ان کے وسیع تجربے سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو گروم کرنے کے لیے انھیں استعمال کررہی ہے۔

    حال ہی میں ظہیر خان نے کولکتہ میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں گفتگو کے دوران ان سے مستقبل میں ٹیم انڈیا کی کوچنگ کے امکانات کے بارے میں پوچھا گیا۔

    میزبان کو اس بات کا جواب دیتے ہوئے ظہیر نے کہا کہ اگر وہ بھارتی ہیڈ کوچ بننے کےلیے درخواست نہیں دیتے تو یہ کیسے ممکن ہوگا؟ سابق بولر ظہیر نے کہا کہ ٹیم انڈیا کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہوگی۔

    مستقبل میں ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کے طور پر ظہیر کا اضافہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے کیوں کہ وہ آئی پی ایل کا کافی تجربہ رکھتے ہیں جبکہ انھوں نے ماضی میں ممبئی انڈینز کے ساتھ کرکٹ کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے اور وہ بولنگ کوچ بھی تھے۔

    خیال رہے کہ ظہیر خان کو بھارتی فاسٹ بولنگ کی تاریخ میں چند بہترین بولرز میں شمار کیا جاتا ہے، وہ 2011 میں ون ڈے ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا اہم حصہ تھے، جہاں انھوں نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے محض 9 میچز میں 21 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    2011 میں ہی ظہیر خان کو ہندوستانی صدر نے ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا تھا جو کہ بھارت کا دوسرا سب سے بڑا کھیلوں کا اعزاز ہے۔

  • شریاس آئیر نے نیٹ بولر کو خصوصی تحفہ دیکر حیران کردیا

    شریاس آئیر نے نیٹ بولر کو خصوصی تحفہ دیکر حیران کردیا

    چیمپئنزٹرافی کےلیے دبئی میں موجود بھارتی مڈل آرڈ بلے باز شریاس آئیر نے نیٹ بولر کو خصوصی تحفہ دیکر سب کو حیران کردیا۔

    بھارت کو چیمپئنزٹرافی کے اگلے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا سامنا کرنا ہے، اسی کی تیاری کے سلسلے میں بھارتی ٹیم کی پریکٹس جاری ہے، بلیو شرٹس کے ٹریننگ سیشن کے دوران آئی سی سی اکیڈمی میں ایک دل موہ لینے والا واقعہ پیش آیا۔

    شریاس آئیر نے نیٹ بولر جسکرن سنگھ کو خصوصی تحفہ دے کر سب کو حیران کردیا، جسکرن چیمپئنزٹرافی کے لیے آئی سی سی کے نیٹ بولرز میں سے ایک ہیں۔

    وہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے ساتھ سیشنز میں ٹیم کو پریکٹس کرواتے نظر آئے تھے، تاہم وہ اس بار بھارتی بلے بازوں کے سامنے بولنگ کرنے سے قاصر رہے کیونکہ نیٹ سیٹ اپ میں پہلے ہی کافی آف اسپنرز موجود تھے۔

    اس بات پر جسکرن سنگھ قدرے مایوس ہوئے لیکن اس کے بعد جو ہوا اس نے اس کا دن مکمل طور پر بدل دیا، بھارتی بیٹر شریاس جسکرن کے پاس آئے اور پوچھا ‘تمہارے جوتے کا سائز کیا ہے؟’

    جسکرن نے شریاس آئیر کو بتایا کہ ان کے جوتے کا سائز 10 ہے، یہ سنتے ہین بھارتی بیٹر نے انھیں اسپائکس کا تحفہ دیا جس پر نیٹ بولر خوشی سے نہال ہوگئے۔

    بھارتی نیٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی کی نیٹ بولنگ ٹیم کا حصہ ہوں، آج میری زندگی کا ایک ایسا ہی خاص لمحہ تھا، شریاس آئیر کی طرف سے یہ اسپائکس مجھے بطور تحفہ دیے گئے۔

  • ’’فیصلے کا اختیار ہوتا تو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھیلنا چھوڑ دیتا‘‘

    ’’فیصلے کا اختیار ہوتا تو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھیلنا چھوڑ دیتا‘‘

    پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے بھارتی ہٹ دھرمی پر کہا ہے کہ اگر ان کے پاس فیصلے کا اختیار ہوتا تو وہ بھارت کیساتھ کھیلنا چھوڑ دیتے۔

    آئی سی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان آنے سے بھارت کے انکار پر جہاں دیگر پاکستانی کرکٹر نے اس منفقانہ رویے پر آواز اٹھائی ہے، اب وہیں پاکستان کے سابق مایہ ناز وکٹ کیپر راش لطیف نے لگی لپٹی رکھے بغیر کھل بھارتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    راشد لطیف کا کہنا تھا کہ اگر بھارت ہمارے خلاف نہیں کھیلنا چاہتے تو ایسا ہی ٹھیک ہے، میں کسی کی طرف سے بات نہیں کرنا چاہتا تاہم میرے پاس فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا تو میں بھارت کے خلاف کھیلنا چھوڑ دیتا،۔

    بورڈ فار کرکٹر کنٹرول ان انڈیا اور بھارتی حکومت کے رویے پر سابق کپتان راشد لطیف نے شدید مایوسی کا اظہار کیا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی حکومت نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے، اس بارے میں بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آگاہ کردیا ہے جس کے بعد اسے چیمپئنز ٹرافی کے بروقت انعقاد پر شبہات پائے جاتے ہیں۔

    اس فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سخت موقع اپناتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس پر ٹورنامنٹ کا مستقبل غیریقینی کا شکار اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلق مزید کشدیدہ ہوگئے ہیں۔

    پاکستانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر 2025 کی چیمپئینز ٹرافی پاکستان میں نہیں ہوئی تو وہ کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ یا ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف مدمقابل نہیں آئے گا۔

  • پاکستانی کوچ بھارتی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے تیار

    پاکستانی کوچ بھارتی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے تیار

    قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے والے لیجنڈ بولر اب بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے، گوتم گمبھیر نے ان کیلئے بھارتی بورڈ سے خصوصی درخواست کی تھی۔

    جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر مورنے مورکل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کافی عرصہ منسلک رہے ہیں جبکہ گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران بھی وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے وہاں موجود تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مورنے مورکل آخر کار ٹیم انڈیا کو جوائن کرنے والے ہیں۔ گزشتہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بولنگ کوچ پارس مہمبرے کی رخصتی کے بعد سے بھارتی مینز کرکٹ ٹیم کے اگلے باؤلنگ کوچ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

    اب اطلاعات ہیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر اگلے ماہ بھارتی ڈریسنگ روم میں شامل ہونے والے ہیں۔

    کرک بز کا کہنا ہے کہ مورکل ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے اسٹاف میں شامل ہوں گے، اس سے قبل یہ اطلاع بھی آئی تھی کہ مورکل سری لنکا کے دورے کے لیے بھارتی کیمپ کا حصہ ہوں گے لیکن وہ اپنے والد کی صحت کی خرابی کی وجہ سے وطن واپس چلے گئے۔

    اس وقت بھارتی ٹیم کے کوچنگ عملے میں ہیڈ کوچ گمبھیر، دو اسسٹنٹ کوچز ابھیشیک نائیر اور ریان ٹین ڈوشے، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ اور ایک اسپن بولنگ کوچ شامل ہیں جبکہ مورکل کے جوائن کرنے سے فاسٹ بولنگ کوچ کا اضافہ ہو جائے گا۔

    خیال رہے کہ جنوبی افریقی لیجنڈ مورنے مورکل انڈین پریمیئر لیگ کے 2024 ایڈیشن میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

  • میرا دل فخر سے بھر گیا ہے! شاہ رخ کی جذباتی پوسٹ

    میرا دل فخر سے بھر گیا ہے! شاہ رخ کی جذباتی پوسٹ

    بھارتی کرکٹ ٹیم کی فتح پر بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان بھی خوشی سے جھوم اٹھے، سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔

    سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ممبئی میں بھارتی ٹیم کی وننگ پریڈ کے ساتھ ہی ورلڈکپ جیتنے کی خوشی میں ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کی ہے۔

    شاہ رخ خان کو بلیو شرٹس پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’پلیئرز کو اتنا خوش اور جذباتی دیکھ کر میرا دل فخر سے بھرگیا ہے۔ بحیثیت ہندوستانی یہ میرے لیے ایک حیرت انگیز لمحہ ہے کہ ہمارے لڑکوں نے ہمیں اتنی بلندیوں پر پہنچادیا ہے!

    کنگ خان نے مزید لکھا کہ میں پوری بھارتی ٹیم سے محبت کرتا ہوں اور اب آپ لوگ رات بھر ناچتے رہیں۔ بلیو شرٹس میں ملبوس لڑکوں نے تمام توجہ اپنی طرف مبذول کروالی ہے۔

    شاہ رخ خان نے بی سی سی آئی کے سربراہ جے شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ جے شاہ اور پورے سپورٹ اسٹاف کو بہت بہت مبارک ہو جس نے پردے کے پیچھے انتھک محنت کی تاکہ ہمارے پلیئرز اپنی طاقت منواسکیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ہفتہ 29 جون کو بارباڈوس میں جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

    بھارت پہنچنے پر ٹیم کے کھلاڑیوں کا شاندر استقبال کیا گیا تھا جبکہ ممبئی میں میرین روڈ پر وننگ پریڈ رکھی گئی تھی جس میں عوام کا سمندر موجود تھا جبکہ وزیراعظم مودی نے بھی تمام پلیئرز اور کوچنگ اسٹاف کو مدعو کیا تھا۔

  • گوتم گھمبیر ورلڈکپ کے بعد رات بھر کیوں روتے رہے؟

    گوتم گھمبیر ورلڈکپ کے بعد رات بھر کیوں روتے رہے؟

    سابق اوپنر اور آئندہ بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار گوتم گھمبیر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے بعد رات بھر روتے رہے تھے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو آخری اوور میں شکست دی تھی، اس جیت کے بعد لوگ بھارت میں سڑکوں پر نکل آئے تھے جبکہ بالی ووڈ سیلیبرٹیز اور سابق بھارتی کرکٹرز بھی اس فتح پر جھوم اٹھے تھے۔

    بھارتی ہیڈ کوچ کا عہدے کے لیے مضبوط ترین امیدوار گوتم گھمبیر نے بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح کے بعد ماضی کو یاد کرتے ہوئے اپنے زارو قطار رونے کے بارے میں بتایا ہے۔

    اسپورٹس ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے گوتم نے انکشاف کیا کہ 1992 میں آسٹریلیا کے خلاف بھارت ورلڈ کپ کھیل تھا، اس میچ میں بھارت کی شکست کے بعد میں پوری رات روتا رہا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ یہ میچ دیکھنے کے بعد میں ہندوستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا چاہتا تھا، مجھے برسبین میں 1992 کا بھارت اور آسٹریلیا کا ورلڈ کپ میچ یاد جو ہماری ٹیم ایک رن سے ہار گئی تھی، مجھے حقیقت میں یاد ہے کہ میں اس پوری رات روتا رہا تھا۔

    گوتم گھمبیر نے بتایا کہ اس سے پہلے یا بعد میں اس طرح زارو قطار کبھی نہیں رویا تھا اور مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہوا تھا، میں اس وقت محض 11 سال کا تھا، تاہم اپنی خواہش کے مطابق میں 2011 میں بھارت کے لیے ورلڈکپ جیتنے کے قابل ہوا۔

    خیال رہے کہ 29 جون کو ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 2007 کے بعد دوبارہ ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

  • بھارتی ٹیم کے اندر کیا کھچڑی پک رہی ہے؟ محمد سراج کا خفیہ پیغام

    بھارتی ٹیم کے اندر کیا کھچڑی پک رہی ہے؟ محمد سراج کا خفیہ پیغام

    اس وقت بھارت کی موجودہ ٹیم میں سب کچھ اچھا نہیں چل رہا، پیسر محمد سراج کے انسٹاگرام پیغام نے مداحوں کی تشویش بڑھا دی ہے۔

    ایک کے بعد ایک بھارتی کرکٹرز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر معنی خیز پیغام جاری کررہے ہیں۔ اس بار محمد سراج کی جانب سے انسٹا پر خفیہ پیغام شیئر کیا گیا ہے جس نے کئی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

    محمد سراج نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ’پانچ ٹوٹے ہوئے دل‘ کی ایموجی شیئر کی ہے، اس کے علاوہ انھوں نے کچھ نہیں لکھا۔

    اس سے قبل بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے موجودہ کپتان سوریا کمار یادو بھی اپنے انسٹاگرام پر بالکل ایسی ہی اسٹوری شیئر کرچکے ہیں۔

    تشویشناک بات ہے کہ سوریا سے قبل بھارتی ٹیم کے ایک اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے بھی معنی خیز پوسٹ شیئر کی تھی، جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا تھا کہ ’بعض دفعہ خاموشی بہترین جواب ہوتا ہے‘۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سراج کی پوسٹ کے اسکرین شاٹس گردش کر رہے ہیں اور مداح اس کا مطلب سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    کچھ شائقین کا خیال ہے کہ یہ آئی پی ایل فرنچائز رائیل چیلنجرز بنگلور کی نیلامی پر ردعمل ہے۔ چند لوگوں نے اندازہ لگایا کہ یہ روہت اور ہاردک کی کپتانی کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر پوسٹ کیا گیا ہے۔

    فی الحال، 29 سالہ کرکٹر بھارتی ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقہ میں ہیں، انھوں نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیا تھا، تاہم انھیں ون ڈے سیریز میں آرام دیا جائے گا۔ 26 دسمبر سے شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے وہ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

    بدقسمتی سے، 2023 ون ڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے فاسٹ بولر محمد شامی فٹنس خدشات کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

  • دھوکہ دہی کیس: سابق بھارتی بولر کو عدالت سے ریلیف مل گیا

    دھوکہ دہی کیس: سابق بھارتی بولر کو عدالت سے ریلیف مل گیا

    کیرالہ: بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ایس سری سانتھ کو دھوکہ دہی کیس میں عدالت نے 8 دسمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

    کیرالہ پولیس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے سابق پیسر ایس سری سانتھ پر اسپورٹس اکیڈمی کے نام پر لاکھوں روپے اینٹھنے پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سریش گوپالن نامی شخص نے سابق فاسٹ بولر پر ایف آئی آر درج کرائی تھی جس نے الزام لگایا تھا کہ سری سانتھ سمیت دو دیگر ملزمان راجیو کمار اور وینکٹیش کنی نے ان سے اسپورٹس اکیڈمی کی تعمیر کے لیے 18 لاکھ سے زائد رقم لی تھی۔

    تاہم اب رپورٹ سری سانتھ کی ممکنہ ضمانت کی درخواست پر غور کرنے کے بعد کیرالہ ہائی کورٹ نے ٹاون پولیس کو حکم دیا کہ دھوکہ دہی کے معاملے میں سابق بولر کو 8 دسمبر تک گرفتار نہ کیا جائے۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

    ورلڈکپ کی ہار کا دکھ کم نہیں ہوا تھا کہ اب پولیس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق رکن کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کیرالہ پولیس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے سابق پیسر ایس سری سانتھ کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ سابق فاسٹ بولر پر الزام ہے کہ انھوں نے اسپورٹس اکیڈمی کے نام پر لاکھوں روپے اینٹھ لیے۔

    بھارتی پولیس کو سریش گوپالن نامی شخص کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہے جس نے الزام لگایا ہے کہ سری سانتھ سمیت دو دیگر ملزمان راجیو کمار اور وینکٹیش کنی نے ان سے اسپورٹس اکیڈمی کی تعمیر کے لیے رقم لی۔

    شکایت کے مطابق کرناٹک کے کولور میں اسپورٹس اکیڈمی کی تعمیر کے نام پر سریش گوپالن سے 18 لاکھ 70 ہزار روپے کی رقم لی گئی۔

    مبینہ طور پر سری سانتھ مذکورہ اکیڈمی میں ایک پارٹنر ہیں جب کہ گوپالن نے دعویٰ کیا ہے اسے اسپورٹس اکیڈمی میں شراکت دار بننے کی پیشکش کی گئی جس کے بعد اس نے یہ رقم لگائی۔