بھارت اپنے کس سپراسٹار کھلاڑی کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کی کوشش کرے گا؟ تو وہ کوئی اور نہیں بلکہ ورلڈ کلاس بیٹسمین ویرات کوہلی ہونگے! اس بات کا انکشاف وریندر سہواگ نے ایک بھارتی چینل پر کیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق بھارتی اوپنر کا کہنا تھا کہ اس بار ہمارے کھلاڑی ویرات کے لیے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
سہواگ کا ماننا ہے کہ پوری قوم چاہتی ہے کہ کوہلی کو ورلڈ کپ ٹرافی اٹھاتے ہوئے دیکھے اور سب اس کے بے تابی سے منتظر ہیں۔
انھوں نے 2011 کا ورلڈ کپ یاد کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح انڈین پلیئرز نے سچن ٹنڈولکر کے لیے 2011 کا ورلڈکپ جیتنے کے لیے جان ماری اور اپنی بہترین پرفارمنس دی۔
واضح رہے کہ ایم ایس دھونی کی قیادت میں 2011 میں جس بھارتی ٹیم نے ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، کوہلی اس اسکواڈ کا حصہ تھے۔ تاہم 2019 ورلڈ کپ میں ان کی کپتانی میں بھارت سیمی فائنل ہار گیا تھا۔
نئی دہلی: آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بری کارکردگی دکھانے والے بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار پر ٹرولز نے زبانی حملے شروع کردیے جس کے بعد کھلاڑی کی اہلیہ نے ناقدین کو کھری کھری سنا دیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے آسٹریلیا کے خلاف موہالی ٹی 20 میں اپنے 4 اوورز میں 52 رنز دیے اور اس دوران وہ کوئی بھی وکٹ نہ لے سکے، میچ کے 19 ویں اوور میں وہ کافی مہنگے ثابت ہوئے۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں بری طرح ٹرول کیا جانے لگا جس کے بعد ان کی اہلیہ نوپور ناگر شوہر کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آگئیں۔
ٹرولز کو کھری کھری سناتے ہوئے انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ آج کل لوگ ناکارہ ہوگئے ہیں، ان کے پاس کوئی کام نہیں اور وہ اتنے فارغ ہیں کہ ان کے پاس نفرت پھیلانے کے لیے بہت سا وقت ہے۔
نوپور نے لکھا کہ میرا ان سب کو مشورہ ہے کہ آپ کے کچھ بھی کہنے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ایسے میں آپ اس وقت کو خود کو بہتر بنانے میں لگائیں، حالانکہ اس کا اسکوپ بہت کم ہے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز ہوئی تھی جو بھارت نے 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
کینبرا: آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہوٹل کے قریب ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جس ہوٹل میں بھارتی کرکٹ ٹیم قرنطینہ کے دن گزار رہی ہے، اس سے صرف 30 کلو میٹر دور ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
بھارتی ٹیم اس وقت سڈنی اولمپک پارک ہوٹل میں موجود ہے، چار روز قبل پیش آنے والے واقعے کے وقت چند کھلاڑی ایک شیڈ میں موجود تھے۔
وہاں موجود کرومر کرکٹ کلب کے سینئر وائس پریزیڈنٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے طیارے کو تیزی سے قریب آتے دیکھا تو وہ زور سے چلائے بھاگو، بھاگو اور خود بھی بھاگ کھڑے ہوئے۔ انہیں خدشہ تھا کہ طیارہ شیڈ کی چھت سے ٹکرا جائے گا۔
Light plane crashes into park in Sydney’s northern beaches.
یہ طیارہ سڈنی فلائنگ اکیڈمی سے اڑا تھا جسے ایک نوجوان پائلٹ اڑا رہا تھا، طیارے میں کو پائلٹ بھی موجود تھا۔
بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ طیارہ نوجوان پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوگیا جس کے بعد اس نے کریش لینڈنگ کی، حادثے میں دونوں کی جان بچ گئی تاہم دونوں بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔
اسپتال لے جاتے ہوئے ایک کا چہرہ خون سے تر تھا جبکہ دوسرے کی ٹانگ ٹوٹ چکی تھی۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
حادثے میں بھارتی ٹیم بال بال بچی ہے، بھارتی ٹیم 2 ماہ سے زائد کے طویل دورے پر آسٹریلیا پہنچی ہے اور اس وقت قرنطینہ میں ہے۔
اس دورے میں دونوں ٹیمز 3 ون ڈے، 3 ٹی 20 اور 4 ٹیسٹ میچز کھیلیں گی۔ دورے کا آغاز 27 نومبر کو پہلے ون ڈے سے ہوگا۔
لندن : آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف آج (اتوار) کے میچ میں نئی کٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کی سرکاری اسپانسرکٹ نے جرسی کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے چونکہ میزبان ٹیم انگلینڈ کی جرسی کا رنگ بھی نیلا ہے جس کی وجہ سے جرسی کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔
آج اتوار کے روز بھارتی ٹیم برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں پہلی مرتبہ نئی جرسی پہن کرکھیلے گی۔جرسی بنانے والی کمپنی کے مطابق اوے کٹ یا نئی جرسی کا ڈیزائن نوجوانوں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے جوش اور عزم سے متاثر ہو کررکھا گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنی روایتی آسمانی رنگ کی جرسی کے بغیر نئی جرسی پہن کر کھیلے گی، جرسی کا رنگ پہلے کے مقابلے زیادہ گہرا ہے اور اس میں نارنجی رنگ بھی موجود ہے۔
دوسری جانب نئی کٹ کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ یونیسیف جو کہ اقوام متحدہ کا وہ ادارہ ہے جو بچوں کے حقوق کے لیے کام کرتا ہے اس ادارے کی جانب سے ایک مہم چلائی جا رہی جس میں بچوں کے لیے فنڈ جمع کیا جارہا ہے۔
انٹرنیشل کرکٹ کونسل کے مطابق نئی کٹ یونیسیف کی مہم کے توسط سے پہنی جارہی ہے جس کے لیے ون ڈے فار چلڈرن کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جارہا ہے۔
کٹ کو جدید تقاضوں کے عین مطابق بنایا گیا ہے جب کہ اس میں موجود سویٹ زون پسینے کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ جرسی کو بے حد ہلکا پھلکا رکھا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو سانس لینے میں بھی آسانی ہو۔
سڈنی : بھارتی کرکٹ ٹیم کو انہی کے ہوم گراؤنڈ پر شکست سے فاش کرنے والے عثمان خواجہ ایک کمرشل اور انسٹرومنٹل پائلٹ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ رانچی کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پہلے مسلمان کرکٹر عثمان خوانہ نے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف 104 رنز کی شاندار انگرز کھیلی۔
غیر ملکی خبر راساں ادارے کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ نے پائلٹ کی تربیت اور ایوی ایشن کی ڈگری آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز سے حاصل کی تھی تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے پائلٹ کا لائسنس ڈرائیونگ لائسنس سے بھی پہلے حاصل کرلیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ آسٹریلیا کی قومی کرکٹ میں شامل ہونے سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا چکے ہیں جہاں سے انہیں قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع میسر آیا۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عثمان خواجہ سمیت آٹھ دیگر غیر ملکی کھلاڑی بھی آسٹریلیا کی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔
عثمان خواجہ
خیال رہے کہ میچ شروع ہونے سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی میدان میں آئے اور انہوں نے ویرات کوہلی سمیت تمام کھلاڑیوں کو فوجی کیپس دیں، انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ شروع ہونے سے قبل یہی ٹوپی لگا کر پریکٹس کی اور پھر میچ کھیلا تھا۔
کینگروز نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے، آسٹریلیا کی جانب سے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے 113 گیندوں پر 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ فنچ نے بھی 3 چھکو اور 10 چوکوں کی مدد سے 99 گیندوں پر 93 رنز اسکور کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔
آسٹریلیا کو اوپننگ بہت اچھی ملی اور اُن کا پہلا کھلاڑی 193 کے مجموعی اسکور پر 32ویں اوور میں آؤٹ ہوا بعد ازاں عثمان خواجہ 239 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، کینگروز کی تیسری وکٹ 258، چوتھی ، پانچویں 263 پر گری۔
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے غیر پیشہ ورانہ طرز عمل پر اعتراض اٹھا دیا.
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے جنگی جنون پر کڑی تنقید کی گئی، وزیر اطلاعات نے آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے.
خیال رہے کہ آج شہر رانچی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے سے پہلے بھارتی ٹیم نے ایک بچگانہ حرکت کی. تمام کھلاڑیوں میںبھارتی فوج کے کیپ تقسیم کیے گئے.
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امیدہےآئی سی سی کھیل کوسیاست کی نذر کرنے پر ایکشن لے گی.
“It’s just not Cricket”, I hope ICC ll take action for politicising Gentleman’s game … if Indian Cricket team ll not be stopped, Pak Cricket team should wear black bands to remind The World about Indian atrocities in Kashmir… I urge #PCB to lodge formal protest pic.twitter.com/GoCHM9aQqm
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو روکا نہ گیا تو پاکستانی ٹیم سیاہ پٹیاں استعمال کرے، پاکستانی ٹیم بھارتی مظالم یاددلانےکے لئےسیاہ پٹیاں باندھے.
وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پی سی بی کوبھارتی ٹیم کے رویے پر باقاعدہ احتجاج کرناچاہیے.
نئی دہلی : پاکستان سے بد ترین شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچ انیل کمبلے مستعفی ہوگئے، بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی،کوچ ساتھ نہیں گئے۔
تفصیلات کے مطابق اوول اسٹیڈیم میں آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان ٹیم کے ہاتھوں 180رنز کی بدترین شکست کے بعد بھارتی ٹیم میں مزید دراڑیں پڑگئیں، بھارتی ٹیم میں بھی بڑے پیمانے پر اکھار پچھاڑ دیکھنے میں آ رہی ہے۔
بھارتی ٹیم کے کوچ انیل کمبلے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے کوچ اور کپتان ویرات کوہلی کے درمیان تنازعات چیمپیئنز ٹرافی کے دوران سامنے آئے تھے جس میں اس شکست کے بعد مزید اضافہ ہوگیا تھا جس کے باعث بھارتی کرکٹ بور ڈ بھی کافی پریشان تھا۔
دوسری جانب راہول ڈریوڈ نے بھی ٹیم میں سے سینئر کھلاڑی دھونی اور یورراج کو نکالنے کا مطالبہ کر دیاہے۔
بھارتی ٹیم چپمینز ٹرافی کے فوری بعد ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہو گئی ہے لیکن اس بار اس کے ساتھ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے نہیں گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئی سی سی کی میٹنگ میں شریک ہوناہے اسی وجہ سے وہ بھارت میں ہی رہیں گے۔
ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے بھی زہر اگلنا شروع کردیا کہتے ہیں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔
بھارت کی لائن آف کنٹرول کے بعد لائن آف کرکٹ میں بھی در اندازی جاری ہے، بھارت نے کھیل سے راہ فرار کی روایت نہ چھوڑی، نفرت کی چنگاری نے ایک بار پھر کھیل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اڑی کے واقعہ کے بعد انگاروں پر لوٹتے بھارتیوں کو بہانہ مل گیا، بی سی سی آئی کے صدر انوراک ٹھاکر نے زبان سے زہر اگلا جس کے بعد سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی بھی ان کے پیچھے چل دیئے، سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی بھی تنگ نظرنکلے اور پاکستان کے ساتھ کرکٹ روابط ختم کرنے کی بات کردی انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔
پاکستان سے نہ کھیلنے کیلئے بھارت ہمیشہ تیار رہتا ہے بس موقعے کا انتظار کرتا رہتا ہے، اب ایک بار پھر بھارت کا بچپنا سب کے سامنے آگیا، ایسا لگتا ہے شعیب اختر کی لگنے والی گیند کا درد ابھی تک سارو گنگولی میں موجود ہے۔
ہرارے: ہرارے پولیس نے زمبابوین خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ہرارے پولیس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک اہم کھلاڑی کو گرفتار کر لیا ہے،گرفتار کھلاڑی پر زمبابوے کی ایک خاتون کی عصمت دری کا الزام ہے، پولیس نی یہ کارروائی خاتون کی شکایت پر کی ،گرفتار کرکٹر کو ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔
زمبابوین میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے اب تک کھلاڑی کا نام نہیں بتایا گیا ہے اور نہ میڈیا کو اس بات سے اآگاہ کیا جا رہا ہے کہ آیا گرفتار ملزم انڈین کھلاڑی ہے یا انڈین آفیشل؟
تاہم میڈیا اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملزم کا نام نہیں بتایا گیا تاہم کہا جا رہا ہے کہ زیادتی کے الزام میں گرفتار شخص بھارتی کھلاڑی ہے اور زمبابوے میں موجود بھارتی ٹیم کا ایک اہم رکن بھی ہے۔
ہوٹل انتظامیہ کے مطابق زیادرتی کی شکار خاتون کو نشہ آور مشروبات پلا کر زیادتی کی گئی تھی اور اُن کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی تھے،خاتون کی نشاندہی پر زمبابوین پولیس نے مبینہ طور پر بھارتی کرکٹر کو گرفتار کر لیا گیا، تا ہم ہوٹل انتظامیہ نے بھی گرفتار بھارتی کرکٹر کا نام بتانے سے گریز کیا۔
واضح رہے بھارتی کرکٹ ٹیم مرہیندر سنگھ دھونی کی قیادت میں زمبابوے کے دورے پر ہے جہاں وہ زمبابوے ٹیم کے ساتھ ایک روزہ اور ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے،گزشتی ٹی 20 میچ میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یاد رہے دھونی کے ساتھ دورہ زمبابوے پر موجود کھلاڑیوں میں جسپرت بمراہ،رشی دھون،فیض فضل،کیدر جادیو،دھاول کلکرنی،مندیپ سنگھ،کرون نائر،منیش پانڈے،لوکیش راہول،امبتی رائے،ایگزر پٹیل،جے دیو،جیانت یادیو اور یوزیندرا چاہل شامل ہیں۔