Tag: بھارتی کمپنی

  • سعودی عرب نے پاکستانی حجاج کے کھانے کا ٹھیکہ کسے دیا؟ افواہیں مسترد

    سعودی عرب نے پاکستانی حجاج کے کھانے کا ٹھیکہ کسے دیا؟ افواہیں مسترد

    ریاض: سعودی عرب نے پاکستانی حجاج کے کھانے کا ٹھیکہ کسے دیا؟ وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی افواہیں مسترد کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ مذہبی امور نے حج انتظامات سے متعلق افواہوں کو مسترد کر دیا، اور کہا ہے کہ پاکستانی حجاج کے کھانے کا ٹھیکہ کسی بھارتی کمپنی کو نہیں دیا گیا۔

    ترجمان وزاررت مذہبی امور سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی معلومات کو بے بنیاد اور تحقیق سے عاری قرار دے دیا، ترجمان نے کہا ’’بہارات ایشیا‘‘ سعودی خاتون فاطمہ الکعبی کی ملکیت ہے، اس کمپنی کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    ترجمان کے مطابق کیٹرنگ کمپنی بہارات ایشیا سے متعلق پراپیگنڈا منفی اور بے بنیاد ہے، عوام ایسے بے بنیاد پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔ ترجمان نے سرکاری ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ کمپنی کا مالک سعودی شہری ہے اور کمپنی کا قانونی نمائندہ اور منیجر بھی مملکت کا شہری ہے۔


    حج 2025، مفتی اعظم سعودی عرب کا اہم بیان


    ترجمان نے مزید کہا کہ عربی میں ’’بہارات ایشیا‘‘ کی اصطلاح کا سیدھا مطلب ہے ’’ایشیا کے مصالحے‘‘ اس نام سے متعلق پھیلنے والے مفروضے مکمل طور پر قیاس پر مبنی ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی زائرین کو پاکستانی ذائقے اور ترجیحات کی بنیاد پر روزانہ 3 وقت کا کھانا دیا جا رہا ہے۔

  • ہمارے مسالے 100 فی صد محفوظ ہیں، بھارتی کمپنی کی ڈھٹائی

    ہمارے مسالے 100 فی صد محفوظ ہیں، بھارتی کمپنی کی ڈھٹائی

    مسالے تیار کرنے والی بھارتی کمپنی نے ڈھٹائی کے ساتھ دعویٰ کیا ہے کہ اس کے مسالے سو فی صد محفوظ ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسالے تیار کرنے والی بھارتی کمپنی ’ایم ڈی ایچ‘ نے ہانگ کانگ اور سنگاپور کے فوڈ ریگولیٹرز کی جانب سے مصنوعات میں کیڑے مار ادویات کی موجودگی کے الزامات مسترد کر دیے ہیں۔

    کمپنی نے صارفین کو یقین دلانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی مصنوعات سو فی صد محفوظ ہیں۔

    واضح رہے کہ سنگاپور، ہانگ کانگ اور یورپی یونین نے حال ہی میں کوالٹی خدشات کے باعث ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ کمپنیوں کے مخصوص مسالہ جات پر پابندی لگا دی ہے، ہانگ کانگ اور سنگاپور کے حکام نے کہا ہے کہ ان مصنوعات میں ایتھیلین آکسائیڈ کی زیادہ مقدار موجود ہے جو انسانی استعمال کے لیے مضر ہے اور طویل استعمال سے اس سے کینسر لاحق ہو سکتا ہے۔

    بھارت کو بڑا دھچکا، یورپی یونین نے انڈین مسالوں سمیت 527 فوڈ پروڈکٹس پر پابندی لگا دی

    ہانگ کانگ کے فوڈ سیفٹی ریگولیٹر نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ ایم ڈی ایچ کے تیار کردہ انڈین مسالے مدراس کری پاؤڈر، ایورسٹ فش کری مسالہ، ایم ڈی ایچ سابھر مکس مسالہ پاؤڈر اور ایم ڈی ایچ کری پاؤڈر، مکس مسالہ پاؤڈر نہ خریدیں۔

    دوسری طرف بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے ہانگ کانگ اور سنگاپور کے فوڈ سیفٹی ریگولیٹرز کی جانب سے اس معاملے پر کوئی نوٹس نہیں ملا ہے، اور مصنوعات میں ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی کے دعوے غلط ہیں۔

  • بھارتی کمپنی نے 10 لاکھ روپے میں معیاری گاڑی لانچ کر دی

    بھارتی کمپنی نے 10 لاکھ روپے میں معیاری گاڑی لانچ کر دی

    بھارت کی ایک معروف کار ساز کمپنی نے بین الاقوامی برانڈ سے ملتی جلتی کار متعارف کرائی ہے جس کی بھارت میں قمیت 10 لاکھ جبکہ پاکستانی قیمت 33 لاکھ  34 ہزار روپے ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ کار ایم جی ایسٹر 2024 جدید ترین ماڈل ہے جو ہونڈا کریٹا، کیا سیلٹوز، ماروتی سوزوکی گرینڈ وٹارا، ٹویوٹا ابان کروزر ہائیڈر، ہونڈا ایلیویٹ، اسکوڈا کشاک اور ووکس ویگن ٹائیگن جیسے برانڈز کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

    ایم جی موٹر انڈیا نے ایم جی ایسٹر کو 9.98 لاکھ روپے میں لانچ کیا ہے، ایم جی ایسٹر 2024 پانچ رنگوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔

    ایم جی موٹر انڈیا کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کا اس سے متعلق کہنا ہے کہ یہ صرف پیٹرول سے چلنے والی اسپورٹس یوٹیلیٹی گاڑی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس گاڑی میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ سہولت کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے، مجموعی طور پر اس گاڑی میں 80 سے زیادہ خصوصیات ہیں۔

    انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ اس گاڑی کے مسافر موسم سے لے کر کھیلوں تک ہر چیز سے اپ ڈیٹ رہیں گے