Tag: بھارتی کپتان روہت شرما

  • بھارت کو اپنے کپتان روہت شرما کی صورت میں بڑا دھچکا

    بھارت کو اپنے کپتان روہت شرما کی صورت میں بڑا دھچکا

    دبئی: چیمپئینز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف آخری گروپ میچ سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما پاکستان کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوگءے تھے، اب انھوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا ہے جس کے بعد امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں کہ وہ کیویز کے خلاف میدان میں نہ اتریں۔

    روہت نے جیت کے بعد بھارتی اسپنرز اور پاکستانی بیٹرز سے متعلق کیا کہا؟

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ گرین شرٹس کے خلاف میچ میں روہت شرما کو ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس ہوئی تھی تاہم انکا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں اور اور فکر کرنے والی کوئی بات نہیں۔

    بھارتی ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل اسٹاف ان کی فٹنس پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی شرکت کا حتمی فیصلہ میچ سے قبل ہوگا، روہت شرما نے میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران محض بیٹنگ کی پریکٹس کی ہے۔

    چیمپئینز ٹرافی میں بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں، دونوں ٹیموں میں 2 مارچ کو دبئی میں مقابلہ شیڈول ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/rohit-sharma-breaks-sachin-tendulkars-23-year-old-odi-record/

  • بھارتی کپتان نے ہیٹ ٹرک بال پر کیچ چھوڑنے کے بعد اکشر سے ہاتھ جوڑ کرمعافی مانگی

    بھارتی کپتان نے ہیٹ ٹرک بال پر کیچ چھوڑنے کے بعد اکشر سے ہاتھ جوڑ کرمعافی مانگی

    بھارتی کپتان روہت شرما نے اکشر پٹیل کی ہیٹ ٹرک بال پر کیچ چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد انھوں نے اسپنر سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔

    سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان روہت شرما کی ایک فوٹو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہیٹ ٹرک بال پر کیچ چھوڑنے کے بعد شرمندہ ہیں اور دونوں ہاتھ جوڑ کر لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل سے معافی مانگتے نظرآرہے ہیں، اس دوران بھارتی کپتان کے تاثرات دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔

    روہت شرما نے سلپ میں آسان کیچ ڈراپ کرکے اکشر پیٹیل کو اس اعزاز سے محروم رکھا، اگر وہ ہیٹ ٹرک کرتے تو ویسٹ انڈیز کے جیروم ٹیلر کے بعد چیمپئنزٹرافی میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے بولر بنتے۔

    اکشر نے اپنے پہلے ہی اوور میں بنگلہ دیشی بیٹر تنزید حسن کو آؤٹ کیا، اس کے بعد انھوں نے تجربہ کار مشفق الرحیم کو بھی دوسری بال پر پویلین چلتا کردیا۔

    https://youtube.com/shorts/OFDGrGW1tyk?si=vUnmGD331Clh2i36

    اس کے بعد ان کی تیسری بال بھی گھومتی ہوئی آئی جسے جاکر علی سمجھ نہ سکے اور سلپ میں ایج نکال دیا تاہم روہت شرما اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود کیچ تھامنے میں ناکام رہے۔

    خیال رہے کہ اب تک صرف چار بھارتی بولرز نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ہیٹرک کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے جس میں سے اسپنر کلدیپ یادیو نے دو بار ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

  • بھارتی کپتان روہت شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    بھارتی کپتان روہت شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے یہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا کے یہاں یہ دوسری اولاد کی پیدائش ہے، اس سے قبل اس جوڑی کی ایک 6 سالہ بیٹی سمیرا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے یہاں گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے وہ ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا روانہ نہیں ہوسکے تھے لیکن بیٹے کی پیدائش کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اب آسٹریلیا جاسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز سے پہلے اس کے پوسٹر نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان نئی بحث چھیڑ دی تھی جس میں کپتان روہت شرما کی جگہ ویرات کوہلی کی تصویر لگائی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان رواں ماہ 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا، بھارت کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں براہ راست رسائی کے لیے اس سیریز کو جیتنا لازمی ہے۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف تاریخی شکست کو بھارتی کپتان نے چھوٹی سی ناکامی قرار دیدیا

    نیوزی لینڈ کیخلاف تاریخی شکست کو بھارتی کپتان نے چھوٹی سی ناکامی قرار دیدیا

    بھارتی کپتان روہت شرما نے عجیب منطق پیش کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں تاریخی شکست کو چھوٹی سی ناکامی قرار دیدیا۔

    کیویز کے خلاف پہلی بار اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنے بیٹرز کا دفاع کیا اور ان پر کسی قسم کا دباؤ ڈالنے سے انکار کردیا، انھوں نے کہا کہ ہم 12 سال میں ایک سیریز ہار گئے تو کوئی بڑی بات نہیں۔

    روہت شرما نے کہا کہ ہمیں دو ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ہم نے بھارت میں لگاتار 18 ٹیسٹ سریز جیتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم نے بہت کچھ اچھا کیا ہے، یہ اتنی بڑی شکست نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اس سیریز میں ہم اس طرح کی بیٹنگ نہ کرسکے جس طرح کی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، ہم بھارت کی چیلنجنگ پچز پر مسلسل رنز بناتے آئے ہیں، میں یہ نہیں سوچنا چاہتا کہ ہم نے کچھ غلط کیا ہے۔

    بھارتی کپتان نے کہا کہ دو ٹیسٹ میچز میں ہماری بیٹنگ بری رہی، دو تین اننگز اچھی نہیں رہیں مگر ایسا ہوتا ہے، ایسا ہوتا ہے کہ آپ جیتے ہوئے آرہے ہوں اور پھر ہار کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں۔

    میں پوسٹ مارٹم نہیں کرنا چاہتا، ہاں مگر ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ہم آگے کیا بہتر کرسکتے ہیں، تمام بیٹرز اپنے پلان کے ساتھ آئے تھے اور تمام بیٹرز کو اپنے پلان پر یقین تھا۔

  • سرفراز کی سنچری کے بعد بھارتی کپتان نے کے ایل راہول کو الٹی میٹم دیدیا

    سرفراز کی سنچری کے بعد بھارتی کپتان نے کے ایل راہول کو الٹی میٹم دیدیا

    بھارتی کپتان روہت شرما نے سرفراز خان کی سنچری کے بعد کے ایل راہول کو الٹی میٹم دیدیا، بیٹر کی ٹیم میں جگہ خطرے میں پڑگئی۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں عبترتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، پہلی اننگز میں پوری بھارتی ٹیم 46 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور تمام میزبان بیٹرز بری طرح ناکام رہے تھے جبکہ دوسری اننگز میں سرفراز خان کی 150 رنز کی بدولت بھارتی ٹیم 462 رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی۔

    بھارت کی شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان روہت شرما نے کہا کہ میں وہ شخص نہیں ہوں کہ جو ہر میچ کے بعد کھلاڑیوں سے جاکر بات کرے، وہ خود بہتر جانتے ہیں کہ وہ اپنی گیم میں کہاں کھڑے ہیں۔

    روہت شرما نے کے ایل راہول کا نام لیے بغیر کہا کہ ہر پلیئر یہ بھی جانتا ہے کہ وہ اپنے کیریئر میں اس وقت کس مقام پر موجود ہے، ہم ہر میچ یا سیریز کی بنیاد پر اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں کرسکتے۔

    بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی تھی کہ شبمن گل اس میچ سے محروم رہے، سرفراز کو موقع ملا اور انھوں نے بڑی سنچری اسکور کی، یہ ٹیم کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔

  • ٹنڈولکر نے کوہلی اور روہت شرما کی ایک ساتھ ریٹائرمنٹ پر کیا کہا؟

    ٹنڈولکر نے کوہلی اور روہت شرما کی ایک ساتھ ریٹائرمنٹ پر کیا کہا؟

    بھارتی بیٹنگ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے سپراسٹار ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما کی ریٹائرمنٹ پر ان کے لیے زبردست خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں بھارت کی فتح کے ساتھ ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے کوہلی اور روہت کو لٹل ماسٹر نے بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے، اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ٹنڈولکر نے روہت کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت ان کے لیے بہترین اختتام تھا۔

    اپنی پوسٹ میں ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ روہت شرما کو میں نے ایک ہونہار نوجوان سے ورلڈ کپ جیتنے والا کپتان بنتے قریب سے دیکھا ہے۔ آپ کے غیر متزلزل عزم اور غیر معمولی صلاحیتوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتح دلانا آپ کے شاندار کیریئر کا بہترین خاتمہ ہے۔ شاباش، روہت!

    ٹنڈولکر نے ویرات کوہلی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی آپ اس کھیل کے حقیقی چیمپئن ہیں، شروع میں آپ نے ٹورنامنٹ میں مشکل وقت گزرا لیکن کل رات آپ نے ثابت کر دیا کہ آپ واقعی جینٹل مین گیم کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

    لٹل ماسٹر نے لکھا کہ چھ ورلڈ کپ میں مقابلہ کرنا اور آخری ایونٹ میں فتح حاصل کرنا ایک ایسا تجربہ ہے جسے میں اچھی طرح جانتا ہوں، مجھے امید ہے کہ آپ کھیل کے طویل فارمیٹس میں بھارت کے لیے میچ جیتتے رہیں گے۔

    خیال رہے کہ ویرات کوہلی ٹنڈولکر کے ساتھی اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2011 میں ون ڈے ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

  • روہت شرما کے مچل اسٹارک کو ایک اوور میں چار بلند و بالا چھکے!

    روہت شرما کے مچل اسٹارک کو ایک اوور میں چار بلند و بالا چھکے!

    بھارتی کپتان روہت شرما نے آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کی جم کر دھلائی کرڈالی، فاسٹ بولر کے ایک اوور میں 29 رنز بٹور لیے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان اہم میچ کھیلا جارہا ہے، بھارت کپتان نے میچ کے تیسرے اوور میں دنیا کے مانے ہوئے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی درگت بنا ڈالی، انھوں نے کینگرو بولر کو ایک اوور میں چار چھکے جڑے۔

    روہت نے پہلی بال پر اسٹارک کو آف سائیڈ پر چھکا لگایا، دوسری بال بھی انھوں نے اسی اسٹائل میں باؤنڈری کی جانب پھینکی۔

    تیسری گیند پر روہت شرما نے لانگ آن پر چوکا مارا جبکہ چوتھی بال پھر ایک شاندار چھکے کی صوت میں گراؤنڈ سے باہر گئی، ایسے میں گھبرا کر مچل اسٹارک نے ایک وائیڈ بھی کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)


    بھارتی کپتان روہت نے اوور کی آخری بال پر بھی اسٹارک کو نہ بخشا اور فل ٹاس گیند ان بلے کا کنارہ لیتی ہوئے چھکے کے لیے اسٹینڈز میں چلی گئی، یوں مچل اسٹارک کو ایک اوور میں 4 چھکے اور ایک چوکے پڑے اور انھوں نے 29 رنز دیے۔

    روہت نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 19 بالز پر اپنی ففٹی اسکور کی، ان کی اب تک کی 51 رنز کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں سینٹ لوشیا میں کھیلے جارہے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش ٹاس جیت کر روہت شرما الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    بھارتی ٹیم میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلے گی، افغانستان سے شکست کے بعد آسٹریلیا کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے یہ میچ جیتنا لازم ہے۔

  • پاک بھارت میچ سے قبل روہت شرما کا بیان آگیا

    پاک بھارت میچ سے قبل روہت شرما کا بیان آگیا

    پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹرز اور بولرز کو پاکستان کے خلاف میچ کا پلان دیدیا ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت اہم ترین ٹاکرے سے قبل بھارتی ٹیم نے نیویارک میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے پاک بھارت مقابلے سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچ یا کنڈیشنز الگ معاملہ ہے، ٹیم کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا اہم ہے۔

    روہت شرما نے کہا کہ بھارتی بلے بازوں اور بولرز کو پاکستان کےخلاف میچ کا پلان فراہم کردیا ہے امید ہے وہ اس پر عمل کریں گے، ہماری ٹیم تجربہ کار ہے۔

    بھارتی کپتان نے کہا کہ پہلے مقابلے کی طرح ہی سوچ رہے ہیں، ایک دو کھلاڑی نہیں بلکہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

    ویرات کوہلی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ کوہلی کا پہلا میچ اچھا نہیں رہا لیکن وہ تجربہ کار بیٹر ہیں۔

    خیال رہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 9 جون بروز اتوار کو نیویارک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں مدمقابل آئیں گے جس کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپراوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے اپنے پہلے مقابلے میں آئرلینڈ کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • بھارتی کپتان روہت میدان میں ساتھی کھلاڑیوں کو مغلظات بکنے پر اتر آئے!

    بھارتی کپتان روہت میدان میں ساتھی کھلاڑیوں کو مغلظات بکنے پر اتر آئے!

    روہت شرما انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں میدان میں اپنے ساتھیوں کو نازیبا کلمات کہتے سنائی دیے جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    وشاکاپٹنم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارتی کپتان روہت اپنے ساتھیوں کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے پائے گئے۔ یہ واقعہ 31 ویں اوور کے اختتام پر پیش آیا جب انگلینڈ کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز تھا۔

    جس دوران اوورز کے درمیان تھوڑا سا وقفہ ہوا روہت شرما نے بظاہر سخت لہجے میں اپنے فیلڈرز کو ہوشیار رہنے کا کہا مگر ساتھ ہی انھیں مغلظات بھی بکیں۔

    بھارتی کپتان کو اسٹمپ مائیک پر کہنا سنا جاسکتا ہے کہ ’کوئی بھی گارڈن میں گھومے گا تو میں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کردوں گا، انھوں نے ساتھیوں کو گالی دی۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ حیدرآباد ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ہندوستان سستی کا شکار تھا اور اسے 28 رنز کے نقصان کے ساتھ قیمت چکانی پڑی۔ اس لیے کپتان نہیں چاہتے تھے کہ شدت میدان میں اترے اور کھیل کو پھسلنے دے جیسا کہ پہلے گیم میں ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ اس میچ میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 396 اسکور کیے تھے، نوجوان بیٹر یشوی جیسوال نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 253 بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

  • ہاردک پانڈیا کے ساتھ ایئرپورٹ پر بدتمیزی کی ویڈیو، اصل کہانی ہے کیا؟

    ہاردک پانڈیا کے ساتھ ایئرپورٹ پر بدتمیزی کی ویڈیو، اصل کہانی ہے کیا؟

    بھارتی کپتان روہت شرما کے مداحوں نے کیا واقعی ہاردک پانڈیا کے ساتھ بدتمیزی کی ہے، ان پر جملے کسنے کی ویڈیو کا اصل کہانی سامنے آگئی۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی جس میں بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ کرکٹر ہاردک پانڈیا کو ایئرپورٹ پر بھارتی کپتان روہت شرما کے مداحوں کی جانب سے بدتمیزی کا سامنا ہے اور لوگ ان پر جملے کس رہے ہیں۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانڈیا گاڑی سے اتر رہے ہیں اور لوگ ہاردک کے سامنے ’ممبئی کا راجہ روہت شرما‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

    کئی پوسٹ میں روہت کی حمایت کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ روہت شرما کے لیے ہندوستانی کافی جذبات رکھتے ہیں جبکہ ممبئی انڈینز کو بے شرم کے القابات سے بھی نوازا گیا۔

    گجرات ٹائٹنز کے لیے آئی پی ایل جیتنے والے کپتان پانڈیا نے نومبر 2023 میں اپنی پرانی فرنچائز ممبئی انڈینز کو جوائن کیا تھا۔ دسمبر میں روہت شرما کی جگہ ہاردک کو ممبئی کا کپتان مقرر کیا تھا، جس کے بعد سے روہت کے مداح کافی برہم ہیں۔

    شائقین خصوصاً سوشل میڈیا پر تنقید اور غصے کو اظہار کررہے ہیں کہ 10 سال تک فرنچائز کی قیادت کرنے والے کپتان کو کیوں ہٹایا گیا۔

    تاہم روہت کے فینز کی جانب سے ہاردیک پانڈیا کو برا بھلا کہنے کی ویڈیو جعلی ہے اور یہ کسی شخص نے ایڈٹ کرکے بنائی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ہاردک کی وائرل ہونے والی ویڈیو 30 اپریل 2020 کی جب وہ ایئرپورٹ آرہے تھے، جبکہ آل رائونڈر کو اسی سال ممبئی انڈینز کی کپتانی سونپی گئی ہے۔

    اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہاردک کے خلاف سوشل میدیا پر چلنے والی یہ ویڈیو جعلی ہے جسے روت شرما کے کسی جذباتی مداح نے وائرل کردیا ہے۔