Tag: بھارتی کھلاڑی

  • ’مجھے دباؤ میں کھیلنا پسند ہے‘

    ’مجھے دباؤ میں کھیلنا پسند ہے‘

    دبئی : بھارتی ٹیم کے کھلاڑی شریاس ائیر  نے کہا ہے کہ مجھے دباؤ میں کھیلنا پسند ہے۔

    دبئی میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں فتح کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

    شریاس ائیر نے کہا کہ میرے لیے یہ آئی سی سی کی پہلی ٹرافی جیتنا بہت بڑا لمحہ ہے، مجھے دباؤ میں کھیلنا پسند ہے، خوشی ہے میری پرفارمنس بھی کام آئی۔

    اس موقع پر رویندرا جڈیجا کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کا حصہ ہونا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، ٹیم میإں میرا نمبر ایسا ہے کہ کبھی ہیرو تو کبھی زیرو بن جاتا ہوں۔

    بھارتی بیٹر کے ایل راہول نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد اپنے احساسات لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا، تاہم مجھے یقین تھاکہ ہم ٹرافی جیتیں گے۔

    ہاردک پانڈیا نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ جیتنا بہت بڑی بات ہوتی ہے، کےایل راہول بہت ہی ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

    بھارتی ٹیم نے 252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محتاط انداز میں بیٹنگ کی، کپتان روہت شرما نے 76 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں رہے، اس کے علاوہ شریاس آئیر نے 62 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔

    بھارتی بیٹر شمبن گل نے 31، آکشر پٹیل 29، ہارڈک پانڈیا 18، کے ایل راہول 34 اور رویندرا جڈیجا نے 9 رنز اسکور کیے۔

  • وائرل ویڈیو: ازبک گرینڈ ماسٹر کا بھارتی کھلاڑی سے مصافحہ سے انکار، وجہ کیا؟

    وائرل ویڈیو: ازبک گرینڈ ماسٹر کا بھارتی کھلاڑی سے مصافحہ سے انکار، وجہ کیا؟

    ازبک گرینڈ ماسٹر نودیربیک نے بھارتی خاتون حریف آرو وشالی سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا جس پر انڈیا میں واویلا مچ گیا۔

    سوشل میڈیا پر تیزی سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ازبک گرینڈ مارسٹر نودیربیک یعقوببیوف کے بھارتی خاتون حریف آر وشالی سے مصافحہ سے انکار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نودیربیک جیسے ہی کھیلنے کے لیے میز پر آتے ہیں تو ان کی بھارتی حریف مصافحہ کے لیے ہاتھ آگے بڑھاتی ہے، مگر وہ شائستگی کے ساتھ اشارے سے ہاتھ ملانے سے انکار کرتے ہوئے اپنی نشست پر بیٹھ جاتے ہیں۔

    یہ واقعہ ٹاٹا اسٹیل شطرنج ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی انڈیا میں ازبک کھلاڑی کے خلاف واویلا اور منفی پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔

    بعد ازاں ازبک کھلاڑی نے اس واقعے سے متعلق ایکس پر ایک طویل وضاحتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وشالی سے ہاتھ نہ ملانے کی وجہ کسی کی توہین کرنا نہیں تھا، بلکہ ان کا یہ رویہ مذہبی وجوہات پر مبنی تھا۔

    ازبک گرینڈ ماسٹر کا بھارتی خاتون حریف سے مصافحہ سے انکار، ویڈیو وائرل

    انکا کہنا تھا کہ میں بھارتی شطرنج کھلاڑی کا مکمل احترام کرتے ہوئے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں مذہبی وجوہات کی بنا پر دوسری خواتین کو ہاتھ نہیں لگاتا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-last-one-in-icc-wtc-team-ranking/

  • بھارتی کھلاڑی محمد شامی کیلئے بڑا اعزاز

    بھارتی کھلاڑی محمد شامی کیلئے بڑا اعزاز

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹر محمد شامی کو کھیلوں  کے سب سے بڑے ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی صدر دروپدی مرمو نے محمد شامی کو  ورلڈکپ 2023 میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے پر کھیل کے سب سے بڑے ’’ارجن ایوارڈ‘‘ سے نوازا ہے۔

    اس پروقار ایوارڈ کو حاصل کرنے کے بعد محمد شامی نے جذباتی رد عمل ظاہر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک خواب تھا جو کہ کے سچ ہوگیا ہے۔

    محمد شامی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی پوری عمر نکل جاتی ہے لیکن وہ اس ایوارڈ کو حاصل نہیں کر پاتے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے ارجن ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

    محمد شامی کے علاوہ مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 269 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، بھارتی وزارت کھیل کی جانب سے قومی کھیل ایوارڈ 2023 کا اعلان کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں محمد شامی نے اپنی شاندار باؤلنگ سے سب کے دل جیت لیے۔ محمد شامی نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

    شامی نے 7 میچوں میں 24 بلے بازوں کو آؤٹ کیا تھا، اس شاندار کارکردگی کی بدولت بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچی لیکن ٹیم انڈیا کو فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

  • بھارت کے کن کھلاڑیوں نے ہوم گراؤنڈ پر اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلا؟

    بھارت کے کن کھلاڑیوں نے ہوم گراؤنڈ پر اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلا؟

    آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں فائنل میں بھارتی ٹیم کو شکست ہوئی ہے، بھارتی ٹیم کے پانچ لیجنڈ کھلاڑیوں کے لئے یہ بھارت میں آخری ورلڈ کپ مانا جا رہا ہے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ 2011 کے بعد ایک بار پھر ٹیم بھارت فائنل میں پہنچی تھی، لیکن آسٹریلیا نے جیت اپنے نام کرلیا۔

    بھارتی ٹیم آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں لگاتار 10  میچ جیت کر فائنل میں پہنچی تھی، سیمی فائنل میں نیوزی لیند کو شکست دیا لیکن آسٹریلیا نے ٹائٹل جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

    اسی کے ساتھ کپتان روہت شرما بھارت میں آخری ورلڈ کپ کھیلتے ہوئے ٹرافی اٹھانے کا خواب پورا نہیں کر سکے، ان کا نام سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی کے ساتھ درج ہوگیا ہے، جن کا خواب بھی 2003 کے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا نے ہراکر توڑ دیا تھا۔

    تاہم اب بھارت کے کچھ ایسے اہم کھلاڑی ہیں جنہیں بھارتی شائقین نے ہوم گراؤنڈ میں  آخری بار کھیلتے ہوئے دیکھا، اب انہیں بھارت میں اپنے مداحوں کے سامنے آئی سی سی کے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا۔

    اگر کپتان روہت شرما، سابق کپتان ویرات کوہلی، رویندر جڈیجہ، محمد سمیع اور سوریہ کمار یادو کی عمر کو دیکھیں تو وہ 2031 کا ورلڈ کپ بھارت میں نہیں کھیل سکیں گے۔

    8 سال بعد آئی سی سی ورلڈ کپ کا انعقاد بھارت میں ہونا ہے جو بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر منعقد کیا جائے گا، ٹیم بھارت کے کپتان روہت شرما کی عمر 36 سال ہے اور ان کے لئے ون ڈے میں اتنے لمبے عرصے تک کھیلنا تقریباً ناممکن ہے۔

    ویرات کوہلی اسی ماہ 35 سال کے ہوئے ہیں اور ان کے لئے بھی بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کھیلنا بھی ممکن نہیں ہے۔

    محمد سمیع اور سوریہ کمار یادو کی عمر 33 سال ہے، رویندر جڈیجہ کی عمر 34 سال ہے، ان 5 کھلاڑیوں کے لئے بھارت میں ہونے والے اگلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں کھیلنا مشکل ہے۔

  • معذرت کی ضرورت نہیں: شکست پر آبدیدہ کھلاڑی کو نریندر مودی کا دلاسہ

    معذرت کی ضرورت نہیں: شکست پر آبدیدہ کھلاڑی کو نریندر مودی کا دلاسہ

    کامن ویلتھ گیمز 2022 میں سونے کا تمغہ نہ جیت پانے پر بھارتی ریسلر آبدیدہ ہوگئیں، ان کے معذرت کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں دلاسہ دیا اور حوصلہ افزائی کی۔

    بھارتی ریسلر پوجا گہلوٹ نے 50 کلو گرام کی کیٹگری کے مقابلوں میں حصہ لیا تھا تاہم وہ سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

    میچ کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں وہ آبدیدہ ہوگئیں اور انہوں نے معذرت کی کہ ان کی وجہ سے ایونٹ میں بھارتی قومی ترانہ نہیں گونج سکا۔

    کانسی کا میڈل حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ میں اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کروں گی، میری خواہش تھی اس موقع پر ہمارے ملک کا قومی ترانہ بجے، مگر۔۔

    اس کے ساتھ ہی وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کے آنسو بہہ نکلے۔

    ان کی یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بے شمار بھارتیوں نے ان کے جذبے کو سراہا اور حوصلہ دیا جن میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پوجا آپ کا میڈل جشن کا متقاضی ہے، معذرت کا نہیں۔ آپ کی زندگی کا سفر ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے۔

    پوجا کے کانسی کا تمغہ جیتنے پر بھارتی وزیر اعظم نے جو ٹویٹ کیا تھا اس میں انہوں نے کہا کہ پوجا گہلوٹ کو ریسلنگ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد، انہوں نے بڑی بہادری سے مقابلہ کیا اور ان کی تکنیکی برتری بھی دکھائی دی۔

    کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ریسلنگ کے دوسرے اور آخری روز بھارت نے 6 سونے کے تمغے جیتے جبکہ 1 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

  • بھارتی کھلاڑی وجے شنکر انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر

    بھارتی کھلاڑی وجے شنکر انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر

    برمنگھم: بھارتی ٹیم کو کرکٹ ورلڈ کپ میں ایک اور دھچکا لگا ہے، شیکھر دھون کے بعد بھارتی کھلاڑی وجے شنکر انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 میں بھارتی ٹیم شیکھر دھون کے بعد وجے شنکر کی خدمات سے بھی محروم ہوگئی، وجے شنکر پریکٹس کے دوران پاؤں میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق وجے شنکر کے زخم ٹھیک ہونے میں کم از کم تین ہفتے درکار ہوں گے۔

    آل راؤنڈر وجے شنکر کی جگہ بھارتی ٹیم میں مانک اگروال کو شامل کرلیا گیا ہے، دھون کے بعد وجے شنکر انجرڈ ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہونے والے دوسرے بھارتی کھلاڑی ہیں۔

    وجے شنکر نے پاکستان کے خلاف میچ میں بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    اٹھائیس سالہ مانک اگروال ٹاپ آرڈر بلے باز ہیں اور وہ بھارت کی جانب سے دو ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں اور ورلڈ کپ میں ان کا ون ڈے میچز میں ڈیبیو ہونے جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں وجے شنکر کی جگہ رشبھ پنٹ کو شامل کیا تھا۔

    انگلینڈ نے اس اہم میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کے لیے راہ ہموار کرلی ہے، بھارت کی یہ میگا ایونٹ میں پہلی شکست تھی۔

    انگلیںڈ سے شکست پر بھارتی میڈیا اور مداحوں کی جانب سے بھارتی ٹیم پر شدید تنقید کی جارہی ہے، مداحوں کی جانب سے بھارت کی شکست پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • بنگلادیشی اخبار نے بھارتی کھلاڑیوں کی آدھا گنجا اشتہار شائع کردیا

    بنگلادیشی اخبار نے بھارتی کھلاڑیوں کی آدھا گنجا اشتہار شائع کردیا

    ڈھاکہ: بنگلہ دیشی اخبار نے بھارتی کھلاڑیوں کو پیپر کٹر سے آدھاگنجا کرکے جعلی اشتہار شائع کردیا۔

    بنگال ٹائیگرز نے بھارتی سورماؤں کو ون ڈے سیریز میں شرمناک شکست سے دوچار کیا، ون ڈے سیریز میں بنگلادیش بولرمستفیض الرحمان نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

     بھارتی سورماؤں کی اس شرمناک شکست پر بنگلادیشی اخبار نے تڑکا لگایا اور ایک جعلی اشتہار شائع کیا،جس نے بھارتی میڈیا میں تو بھونچال مچادیا۔

    بنگلادیش اخبار نے اس اشتہار میں بھارتی کھلاڑیوں کی کو آدھا گنجا دکھایا ہے اور انھیں گنجا کرنے والے مستفیص الرحمان ہیں۔

     اس اشتہار میں بھارتی کھلاڑی ریحانے، روہت شرما، ویرات کوہلی، جڈیجا، دھونی،دھاون اور ایشون کی انتہائی مضحکہ خیز تصویر شائع کی گئی ہے۔بھارتی کھلاڑیوں نے ہاتھ میں ایک بینر پکڑا ہوا ہے جس پر درج ہے ہم اس کٹرکو آزما چکے ہیں ،آپ بھی آزمائیں۔