Tag: بھارتی گجرات

  • بھارتی گجرات میں غیر معمولی بارشوں سے متعدد ہلاک، ریڈ الرٹ جاری

    بھارتی گجرات میں غیر معمولی بارشوں سے متعدد ہلاک، ریڈ الرٹ جاری

    بھارتی ریاست گجرات میں طوفانی بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، جس کے سبب دو روز کے دوران 16 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گجرات میں غیر معمولی بارشوں کے باعث دریاؤں کی سطح میں بھی خطرناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    اس کے علاووہ ریاستی علاقے بڑودہ، جام نگر اور موربی کے رہائشی علاقوں میں ہر طرف پانی بھر چکا ہے، متاثرہ علاقوں میں گھر اور گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مختلف واقعات میں 2 روز کے دوران 16 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 30 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے بند اور ٹرین سروس بھی متاثر ہیں۔

    پاسپورٹ خدمات 5 روز کے لئے بند

    موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جس سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بارشیں ہو رہی ہے وہ بھارت سے ہی پہنچ رہا ہے۔

  • بھارتی گجرات سے ہوا کا شدید دباؤ آئندہ 24  گھنٹے میں پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ، الرٹ جاری

    بھارتی گجرات سے ہوا کا شدید دباؤ آئندہ 24 گھنٹے میں پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ، الرٹ جاری

    کراچی : ہوا کا شدید دباؤ آئندہ 24 گھنٹے میں پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے ستائیس اگست سے اکتیس اگست کےدوران جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، ملک بھرمیں بارشوں کاسلسلہ رواں ہفتے بھی جاری رہے گا،

    ہوا کا شدید دباؤ اس وقت بھارتی گجرات کے شمال میں موجود ہے، ہوا کا شدید دباؤ آئندہ چوبیس گھنٹے میں پاکستان میں داخل ہونےکاامکان ہے۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا کہ موسمی صورتحال کے زیراثر طاقتورمون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جبکہ انتیس اگست سےایک مغربی لہر ملک کےبالائی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اکتیس اگست تک کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہیدبینظیرآبادمیں تیزہواؤں،جھکڑ چلنے،گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔

    خضدار، قلات، لسبیلہ ، آواران، نصیر آباد،سبی ،جعفرآباد، ژوپ، کوئٹہ، زیارت میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

  • طوفان بیپر جوائے سے بھارتی گجرات میں معمولات زندگی مفلوج

    طوفان بیپر جوائے سے بھارتی گجرات میں معمولات زندگی مفلوج

    بھارتی ریاست گجرات میں طوفان بیپرجوائے سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں مکانات ڈوب جانے سے معمولات زندگی مفلوج ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بحریہ عرب سے اٹھنے والا طوفان بیپرجوائے نے بھارتی ریاست گجرات میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، طوفان سے مانڈوی گاؤں مکمل زیر آب آگئے، کئی مکانات ڈوب گئے جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوگیا۔

    بھارتی حکام کا کہنا ہے بحالی کا کام جاری ہے، تاہم اب تک ایک ہزار سے زیادہ دیہات تاریخی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

    بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 12 گھنٹوں کے دوران یعنی آج (17 جون) دوپہر 12 بجے تک یہ مزید کمزور ہو کر ڈپریشن میں بدل جائے گا، سمندری طوفان بپرجوئے کے زیر اثر راجستھان کے کچھ علاقوں میں جمعہ کو شدید بارش ہوئی۔

    بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راجستھان کے کچھ حصوں میں پیر تک بارش جاری رہے گی، محکمہ نے جالور اور باڑمیر کے لیے ’ریڈ‘ الرٹ جاری کیا ہے، جہاں 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں 10 دن سے زیادہ کا چکر لگانے کے بعد طوفان بپرجوائے نے جمعرات کو گجرات کے جاکھاؤ بندرگاہ کے قریب لینڈ فال کیا جس سے مغربی ساحلی ریاست کے کچھ اور سوراشٹرا علاقوں میں تباہی مچائی تھی اس واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوئے تھے۔

  • جتنا قد اتنے لمبے بال، گجراتی لڑکی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر لیا

    جتنا قد اتنے لمبے بال، گجراتی لڑکی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر لیا

    گجرات: بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے غیر معمولی طور پر لمبے بالوں کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہم کہانیوں میں ریپونزل نامی شہزادی کی کہانی پڑھتے آئے ہیں، جسے ایک جادوگرنی بچپن میں شاہی محل سے اٹھا کر لے جاتی ہے اور ایک بلند ٹاور میں قید کر دیتی ہے۔

    [bs-quote quote=”سولہ سالہ نیلانشی پاٹل کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ اور 7 انچ ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اس فیری ٹیل کی خصوصی بات شہزادی ریپونزل کے نہایت لمبے سنہرے بال ہوتے ہیں جس کے ذریعے وہ بلند ٹاور سے نیچے اترتی ہے۔

    تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ یہ کہانی سچ ہو گئی ہو، بھارتی گجرات کی ایک 16 سالہ لڑکی نیلانشی پاٹل کو اس کے نہایت لمبے بالوں کی وجہ سے گنیز بک میں شامل کر دیا گیا ہے، جس کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ اور 7 انچ ہے۔

    نیلانشی نے بتایا کہ اس نے چھ سال کی عمر سے بال کاٹنے بند کر دیے تھے، ایک بار کٹنگ خراب ہوگئی تھی جس کے بعد سے اس نے فیصلہ کر لیا کہ اب کبھی بال نہیں کٹوائے گی۔

    نیلانشی نے بتایا کہ اسے لمبے بالوں کی وجہ سے اس کی سہیلیاں ریپونزل کہتی ہیں، اور وہ اپنے بال ہفتے میں ایک بار دھوتی ہے، بالوں کو کنگی کرنے اور چوٹی بنانے میں اس کی ماں مدد کرتی ہے کیوں کہ اکیلے ایسا ممکن نہیں ہوتا۔

    انڈین ریپونزل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان بالوں کے ساتھ مجھے بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوگا، لیکن ایسا نہیں ہے، میں ان بالوں کے ساتھ سبھی کچھ کرتی ہوں، ٹیبل ٹینس بھی کھیلتی ہوں۔

  • بھارتی گجرات میں دہشت گردی کا خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    بھارتی گجرات میں دہشت گردی کا خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    گجرات : بھارتی ریاست گجرات میں دس دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاع پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نریندرا مودی کی آبائی ریاست گجرات میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کے خطرے کی اطلاع ملی ہے.

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دس دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاع پاکستان کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ناصرجنجوعہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کو دی تھی۔

    پاکستانی انٹلیجنس کی معلومات کے بعد گجرات میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ اور اہم عمارتوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے اضافی دستے بھی ریاست میں بھیج دیئے گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گجرات میں داخل ہونے والے دہشت گرد اہم مقامات کو نشانہ بناسکتے ہیں۔