Tag: بھارتی گلوکار بادشاہ

  • ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ ایک بار پھر ساتھ ساتھ، ویڈیو وائرل

    ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ ایک بار پھر ساتھ ساتھ، ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ سے ملاقات کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف بھارتی گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کے ساتھ نئی ویڈیوز و تصاویر شیئر کی ہے جس میں دونوں پرسنل کنسرٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو میں ہانیہ عامر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہاں بادشاہ کا کنسرٹ جاری ہے اور میں اس کنسرٹ کی واحد شرکا ہوں، اسی مزاحیہ کنسرٹ میں بادشاہ نے ہانیہ عامر کے لیے مختلف گانے گنگنائے جبکہ اداکارہ نے بھی بھارتی گلوکار کے کہنے پر گانا گایا۔

    اسی دوران بادشاہ نے ہانیہ عامر سے پوچھا کہ کیا تمھیں لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر اتنا ایکٹیو رہنا چاہیے جس پر ہانیہ نے کہا کہ یار! آپ کا مسئلہ کیا ہے؟ جس پر بادشاہ نے جواب دیا۔

    بھارتی گلوکار بادشاہ نے کہ کہ ’میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں اتنی محنت کرتا ہوں لیکن سوشل میڈیا پر میری اتنی فین فالوونگ نہیں جتنی تمہاری ہے، ایسا کیوں ہے؟‘۔

    بھارتی گلوکار کی بات سُن کر ہانیہ عامر اپنی ویڈیو کا اختتام کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ پاکستانی اور بھارتی مداحوں کا شکریہ، شب بخیر۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہانیہ عامر نے دبئی میں بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ سے ملاقات کی تھی جس کے  بعد ان کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھی۔

  • کیا آپ کو پاکستان میں کوئی لڑکا نہیں ملا؟ کمال خان کا ہانیہ سے سوال

    کیا آپ کو پاکستان میں کوئی لڑکا نہیں ملا؟ کمال خان کا ہانیہ سے سوال

    خود ساختہ فلمی نقاد کمال راشد خان نے بھارتی گلوکار بادشاہ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی خبروں پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں کمال آر خان پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے سوال کرتے نظر آرہے ہیں کہ کیا انھیں پاکستان میں کوئی لڑکا نہیں ملا جو وہ بادشاہ کے ساتھ ڈیٹ کررہی ہیں۔ خوساختہ ناقد نے گلوکار بادشاہ (آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ریپر کے بارے میں کمال راشد خان نے کہا کہ ’تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اس ہاتھی نما گلوکار (بادشاہ) کے سر پر عشق کا بھوت سوار ہوگیا ہے۔ اسے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے عشق ہوگیا ہے۔‘

    کے آر کے نے اپنے روایتی جذباتی انداز میں بھارتی ریپر بادشاہ کی جسامت کا بھی مذاق اُڑایا اور ہانیہ سے پوچھا کہ اُنھیں ڈیٹ کرنے کے لیے بادشاہ کے علاوہ کوئی اور لڑکا نہیں ملا؟

    کبھی یہ بھاگا بھاگا دبئی جاتا ہے اس سے ملنے کے لیے کبھی یہ انسٹاگرام پر اداکارہ سے بات کرتا ہے اور آپ اندازہ لگائیں کہ یہ دنیا کو بتاتا بھی ہے کہ آج میں نے انسٹا پر ہانیہ سے بات کی۔

    اُنھوں نے ہانیہ عامر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو عشق کرنے کے لیے اس ہاتھی نما آدمی کے علاوہ کوئی اور نہیں ملا؟ کیا پاکستان میں لڑکے مرگئے ہیں جو آپ اس سے عشق کررہی ہیں؟

    اس سے قبل ہانیہ عامر مبینہ طور پر پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات میں تھیں مگر پھر ان کے بریک اپ کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

    اب جب سے ہانیہ دبئی میں بھارتی گلوکار بادشاہ سے مل کر آئی ہیں، بھارتی اور پاکستانی میڈیا میں دنوں کی دوستی کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

  • ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو پر بھارتی گلوکار کا دلچسپ تبصرہ

    پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے نیٹ فلکس شو کی نقل اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ ہانیہ عامر کو وائرل ویڈیو میں نیٹ فلکس کے شو کے ڈائیلاگ پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اداکاری کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’آج فرنچ لگ رہی ہوں، انہوں نے فرانسیسی زبان میں شو کے ڈائیلاگ بھی ادا کیے۔

    اداکارہ کی ویڈیو پر بھارتی ریپر بادشاہ نے کمنٹ کیا گیا کہ ’تھوڑا ’پور‘ فیور؟۔‘ ہانیہ عامر نے بھی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’تھوڑا اسپینش بھی۔‘

    ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر گزشتہ روز ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں اپنی فیورٹ ہوں۔‘

    اداکارہ کی ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں صارفین نے پسند کیا اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ہانیہ عامر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، دیگر کاسٹ میں وہاج علی، زاویار نعمان، شہود علوی ودیگر شامل ہیں۔

    اس سے قبل ہانیہ عامر مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ اور ’عشقیہ‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ہمسفر میں ان کے ساتھ فرحان سعید مرکزی کردار میں موجود تھے جبکہ عشقیہ میں فیروز خان، رمشا خان ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔