Tag: بھارتی گیم شو

  • ’کون بنے گا کروڑ پتی 16‘ کے لیے امیتابھ بچن فی قسط کتنا معاوضہ لیں گے؟

    ’کون بنے گا کروڑ پتی 16‘ کے لیے امیتابھ بچن فی قسط کتنا معاوضہ لیں گے؟

    بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ کہلائے جانے والے امیتابھ بچن مشہورِ زمانہ بھارتی گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے 16ویں سیزن کا آغاز کریں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور زمانہ بھارتی ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی کے 16ویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے اس بار بھی اس شو کی میزبانی بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ہی کریں گے۔

    تاہم اس مقبول شو کی میزبانی کے لیے امیتابھ بچن کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق’کون بنے گا کروڑ پتی ‘کا پہلا سیزن 2000ء میں آیا تھا امیتابھ بچن فی قسط تقریباً 25 لاکھ روپے معاوضہ لیتے تھے، تاہم اس شو کی مقبولیت کے بعد اداکار کے معاوضے میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ’کون بنے گا کروڑ پتی شو‘ کے چوتھے سیزن تک امیتابھ بچن کا معاوضہ دُگنا ہوگیا تھا، اُنہیں سیزن 4 میں شو کی فی قسط کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضہ ملتا تھا۔

    شو کے سیزن 6 تک امیتابھ بچن ڈیڑھ کروڑ روپے فی قسط تک معاوضہ لیتے تھے جبکہ آٹھویں سیزن میں اداکار کا معاوضہ بڑھ کر 2 کروڑ روپے سے زائد ہوگیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ امیتابھ بچن نے سیزن 9 میں 2 کروڑ 60 لاکھ، سیزن 10 میں 3 کروڑ روپے وصول کیے، 11ویں سے 13ویں سیزن تک ساڑھے 3 کروڑ روپے فی قسط معاوضہ وصول کیا جبکہ شو کے 14ویں سیزن میں اُنہیں 4 کروڑ روپے فی قسط معاوضہ دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن ’کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے 16ویں سیزن کے لیے 5 کروڑ روپے فی قسط معاوضہ وصول کریں گے۔