Tag: بھارتی گینگسٹر

  • بھارتی گینگسٹر شرد موہول اپنے ہی گینگ کا نشانہ بن گیا

    بھارتی گینگسٹر شرد موہول اپنے ہی گینگ کا نشانہ بن گیا

    بھارتی شہر پونے میں بدنامِ زمانہ گینگسٹر شرد موہول کواس کے اپنے ہی گینگ کے ارکان نے فائرنگ کرکے قتل ہلاک کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز تین سے چار حملہ آوروں نے 40 سالہ موہول پر فائرنگ کرکے اسے موت کی نیند سلا دیا، جس کے باعث پولیس نے 8 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    بھارتی پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک گولی شرد موہول کے سینے میں لگی اور دو گولیاں دائیں کندھے میں لگیں، شرد موہول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    مقامی پولیس کے مطابق قتل ہونے والے گینگسٹر کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس قتل کا سبب گینگ کے اندر زمین اور پیسے سے متعلق تنازعہ ہو سکتا ہے۔

    الکا لامبا مہیلا کانگریس کی نئی صدر منتخب

    پولیس کے مطابق مذکورہ واقعے میں ملوث 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے پاس سے تین پستول، تین میگزین اور خطرناک اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

  • بھارتی گینگسٹر کے حملے کے بعد گپی گریوال کا چونکا دینے والا انکشاف

    بھارتی گینگسٹر کے حملے کے بعد گپی گریوال کا چونکا دینے والا انکشاف

    بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کے حملے کے بعد گلوکار گپی گریوال کا چونکا دینے والا بیان سامنے آیا ہے۔

    گزشتہ دنوں گینگسٹر لارنس بشنوئی نے کینیڈا میں ایک اور مشہور پنجابی گلوکار گپی گریوال کے گھر پر فائرنگ کروائی تھی، جس کے بعد  بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اپنے اس مجرمانہ فعل کی ذمہ داری قبول کی، اور دعویٰ کیا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی اسی نے کی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار و اداکار گپی گریوال نے اب باضابطہ طور پر بیان میں  کہا ہے کہ وہ بالی وڈ اداکار سلمان خان کو دوست نہیں مانتے ہیں اور اس حملہ کے بعد وہ حیران ہیں۔

    گپی گریوال نے کہا کہ اس واقعے کے بعد صدمے میں ہوں، یہ سمجھنا مشکل ہے کہ گرفتار لارنس بشنوئی نے میرے کینیڈا کے گھر پر حملہ کیا ہی کیوں، اتنا حوصلہ اس میں کیسے آیا؟

    تمھیں سلمان خان بھی نہیں بچا سکتا، بھارتی گینگسٹر نے کینیڈا میں گپی گریوال پر حملہ کروا دیا

    گلوکار کا کہنا تھا کہ میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے صرف دو بار ملاقات کی ہے، ایک بار  فلم ( موجان ہی موجان) کے ٹریلر لانچ اور دوسری بار بگ باس کے سیٹ پر ملاقات ہوئی تھی۔

    گپی گریوال نے انکشاف کیا کہ سلمان خان سے میری کوئی دوستی نہیں ہے لارنس بشنوئی ان کا غصہ مجھ پر نکال رہا ہے، میرے لیے یہ اب بھی حیران کن ہے اور میں سمجھنے  سے قاصر ہوں کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے۔

    پنجابی گلوکار نے مزید کہا کہ جب یہ واقعہ ہوا تو میں حیران رہ گیا کیونکہ میں نے پہلے کبھی کسی تنازع کا سامنا نہیں کیا، میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ حملہ کرانے کے بعد گینگسٹر نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ سلمان خان سے تمھارے قریبی تعلقات بھی تمھیں نہیں بچا سکیں گے، یہ تمھارے ’بھائی‘ کے لیے تمھارے دفاع میں قدم اٹھانے کا وقت ہے، یہ پیغام سلمان خان کے لیے بھی ہے، اور یہ سوچ کر بے وقوف نہ بننا کہ داؤد ابراہیم تمھیں ہماری پہنچ سے بچا سکتا ہے۔