Tag: بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ

  • بالاکوٹ حملہ، سابق بھارتی ہائی کمشنر نے مودی کے جھوٹ سے نقاب اتار دیا

    بالاکوٹ حملہ، سابق بھارتی ہائی کمشنر نے مودی کے جھوٹ سے نقاب اتار دیا

    نئی دہلی: بالاکوٹ حملے کے سلسلے میں سابق بھارتی ہائی کمشنر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جھوٹ سے نقاب اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اجے بساریہ نے بالاکوٹ حملے میں کامیابی کے بھارتی دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا، پاکستان میں بھارت کے سابق ہائی کمشنر اجے بساریہ نے اعتراف کیا ہے کہ پلوامہ حملے کے ردعمل میں بھارت کی طرف سے کیے گئے بالاکوٹ فضائی حملے کی کامیابی کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔

    بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے تسلیم کیا کہ بھارت میں وزیر اعظم نر یندر مودی کی حکومت نے اب تک بالا کوٹ حملے میں کامیابی کے بارے میں نہیں بتایا، بالاکوٹ حملے میں کامیابی محض بیانیہ تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے بالاکوٹ میں دہشت گرد اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، جب کہ اس وقت اجے بساریہ پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر تھے۔

  • دونوں ممالک کے شہری کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں، بھارتی ہائی کمشنر

    دونوں ممالک کے شہری کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں، بھارتی ہائی کمشنر

    لاہور : بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کا کہنا ہے کہ ماضی بھلا کر آگے بڑھا جائے، دونوں ممالک کے شہری کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے لاہور چیمبرآف کامرس کا دورہ کیا، اس موقع پر بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ ماضی بھلا کر آگے بڑھا جائے، 70 سال سے اپنائی گئی پالیسی سے کسی کو فائدہ نہیں، اب نوجوانوں کے بھارت اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔

    بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ماضی کی تلخیوں سے دور ہے، تمام مشکلات کے باوجود تجارت بڑھانے پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ غربت، پسماندگی اور ناخواندگی دونوں ممالک کے مسائل ہیں۔

    کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اجے بساریہ نے کہا کہ دونوں اطراف کے حالات سازگار ہوتے ہی کرکٹ بھی بحال ہو جائے گی، دونوں ممالک کے شہری کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کو ہراساں کرنے کے حوالے سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے، دونوں ممالک کو ٹرانزٹ اور روابط کو بہتر کرنا چاہیئے۔

    بھارتی ہائی کمشنر نے میڈیا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا کردار بہت اہم ہے، حقیقت سے ہٹ کر رپورٹنگ کرنے سے مسائل بڑھتے ہیں، پانی کے مسئلے پر دونوں ممالک کے اعلی حکام کے مابین بھارت میں بات چیت ہو رہی ہے۔

    اجے بساریہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کو ویزا کے حوالے سے کئی رکاوٹوں کا سامنا ہے، پرامن مستقبل کے لئے مل کام کرنا ہوگا، ورلڈ بینک کے مطابق باہمی تجارت30ارب ڈالرتک ہوسکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔