Tag: بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا

  • بھارتی ہیڈ کوچ کی ذمہ داری کیوں نہیں لی؟ اشیش نہرا کا بڑا انکشاف

    بھارتی ہیڈ کوچ کی ذمہ داری کیوں نہیں لی؟ اشیش نہرا کا بڑا انکشاف

    سابق بھارتی لفیٹ ہینڈ فاسٹ بولر اور آئی پی ایل فرنچائز کے کوچ اشیش نہرا نے بھارتی ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نہ لینے کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔

    گجرات ٹائنٹنز کے کوچ نے بھارتی ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے ایک اچھی سی وی ہونے کے باوجود عہدے کے لیے درخواست نہیں دی تھی، جی ٹی کے ہیڈ کوچ اشیش نہرا نے اب اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں راہول ڈریڈ کی پوزیشن لینے کے خواہشمند کیوں نہیں تھے۔

    اشیش نہرا نے کہا کہ میں نے اس کے بارے میں نہیں سوچا تھا کیوں کہ میرے بچے چھوٹے ہیں، گوتم کے بچے بھی چھوٹے ہیں لیکن ہر ایک کے خیالات مختلف ہوتے ہیں۔ میں جہاں ہوں وہاں بہت خوش ہوں، میں نو ماہ تک سفر کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بڑی ذمہ داری کے ساتھ اپنے طور طریقے تبدیل نہیں کریں گے بلکہ کھیل کے بارے میں اور بھی پرجوش ہوں گے۔

    اشیش نہرا نے کہا کہ گمبھیر کے جذبے، تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے میں عتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں، وہ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرنے والا ہے اور وہ اچھا کرے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ایک بات تو یقینی ہے جو اس کی شخصیت ہے وہ اسے کبھی نہیں بدلے گا، میں نے اسے اتنے سالوں میں دیکھا ہے، وہ ہمیشہ ایک جیسا اور بہت پرجوش رہتا ہے۔

  • کشمیریوں‌ پر ظلم، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش، بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    کشمیریوں‌ پر ظلم، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش، بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے کشمیر میں ہونے والے مظالم پر احتجاج کرتے ہوئے 30 ہلاکتوں‌ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کسی صورت قبول نہیں، دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر اظہار مذمت کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر میں پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں پر بہیمانہ تشدد اور قتل و غارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،30 افراد کا قتل اور 300 سے زائد افراد کا زخمی ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

    دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا کو طلب کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کردیا۔ سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے مراسلے کے ذریعے بھارتی سے ان ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی تشدد کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔

    واضح رہے کہ حریت رہنما برہان وانی کے قتل کے خلاف مظاہروں پر قابض بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرفیو کے نفاذ کے بعد گزشتہ 30 گھنٹوں کے دوران بھارتی افواج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے 23 بے گناہ مظاہرین قتل جب کہ 300 سے زائد زخمی ہیں۔

    اس حوالے سے اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یومیہ بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کشمیر میں ہلاکتوں کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں‌ کشمیر میں ہلاکتوں‌ پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق اس معاملے پر تفصیلی موقف جلد جاری کیا جائے گا۔

    واضح رہے تازہ بھارتی جارحیت میں 30 کشمیری شہید اور تین سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔