Tag: بھارتی ہائی کمشنر

  • بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 شہادتوں کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

    قائم مقام سیکریٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کی سخت مذمت کی گئی۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 شہری شہید اور 10 زخمی ہوئے۔ بھارت مسلسل کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ 2018 میں ایک ہزار 50 خلاف ورزیاں کی گئیں۔ جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ آج صبح بھارتی فوج نے ایک بار پھر فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 3 بچے اور خاتون شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مشیر قومی سلامتی سے بھارتی ہائی کمشنرکی ملاقات، کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    مشیر قومی سلامتی سے بھارتی ہائی کمشنرکی ملاقات، کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں‌ کشمیر کی کشیدہ اور بگڑتی صورت حال پربھی گفتگو ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے مشیئر قومی سلامتی سے خیر سگالی ملاقات کی، جس میں‌ دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے ساتھ  دیگر اہم امور زیر بحث آئے.

    ملاقات پہلے سے طے شدہ تھی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو بہتربنانے اور کشمیرکی کشیدہ صورتحال پر گفتگو ہوئی.

    اس موقع پر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کاخواہاں ہے. ساتھ انھوں‌ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے استعمال سے بھارت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا.

    اس موقع پربھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اوربھارت میں تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، پاک بھارت ایک دوسرے کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں.

    بھارتی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ اعتماد سازی کے لئے تجارت اور صحت کے شعبوں میں تعلقات کی مضبوطی اور وفود کے دوروں کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے کشمیروں کے لیے ہر فورمز پر آواز اٹھانے کا اعلان کیا ہے. گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں‌کہا تھا کہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم سے حق خود ارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا.

    وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی خصوصی پریس کانفرنس میں‌ بھارت پر کشمیر میں‌ گجرات کے قتل عام کی تاریخ دہرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے چھ اپریل کو ملک بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا ہے.


    کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم سے حق خود ارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا، آرمی چیف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دو ماہ میں 26 پاکستانی شہید، 107 زخمی، بھارتی ہائی کمشنر سے احتجاج

    دو ماہ میں 26 پاکستانی شہید، 107 زخمی، بھارتی ہائی کمشنر سے احتجاج

    کراچی: لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی مسلسل بلااشتعال فائرنگ پر دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے، سیکریٹری خارجہ نے کہا ہے کہ دو ماہ میں فائرنگ سے 26شہری شہید اور 107 زخمی ہوئے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی مسلسل بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور احتجاج کیا۔

    سیکریٹری اعزاز چوہدری نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران 26 شہری شہید اور 107 زخمی ہوئے،بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا اور شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کررہا ہے ،فائرنگ سے خواتین اور بچے بھی زخمی ہوئے جب کہ بھارت نے گزشتہ روز تیرہ برس بعد آرٹلری کا بھی استعمال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے فوج مبصر مشن کے ساتھ تعاون کررہے ہیں لیکن بھارت بھی اقوام متحدہ کے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے۔

    دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت فائر بندی کے سال 2003ء میں ہونے والے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈی پر ہونے والی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں،بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے۔

  • بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کرنے کا فیصلہ

    بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور دو فوجی جوانوں کی شہادت کے واقعے پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے باضابطہ احتجاج کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف صابر شاکر کے مطابق امکان ہے کہ احتجاج آج ہی کیا جائے گا اور بھارت کو سخت پیغام دیا جائے گا کہ ایسے واقعات دوبارہ ہوئے تو اعلان جنگ تصور کرتے ہوئے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    دوسری جانب لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت کے جنونی رہنماؤں نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کو تین بار دھمکی آمیز کالیں کی ہیں اور فوری طور پر بھارت چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستانی سفارتخانے نے بھارت نہیں چھوڑا تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    بھارت پاکستانی عملے کو تحفظ فراہم کرے، عبدالباسط

    یاد رہے بھارت کی جانب سے عالمی میڈیا میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ پاکستانی چوکیوں پر سرجیکل اسٹرائیک کی گئی تھی تاہم پاک فوج کے تعلقات عامہ نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اگر بھارت کی جانب سے اس طرح کا حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا اور مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی‘‘۔

  • کشمیریوں‌ پر ظلم، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش، بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    کشمیریوں‌ پر ظلم، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش، بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے کشمیر میں ہونے والے مظالم پر احتجاج کرتے ہوئے 30 ہلاکتوں‌ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کسی صورت قبول نہیں، دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر اظہار مذمت کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر میں پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں پر بہیمانہ تشدد اور قتل و غارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،30 افراد کا قتل اور 300 سے زائد افراد کا زخمی ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

    دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا کو طلب کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کردیا۔ سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے مراسلے کے ذریعے بھارتی سے ان ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی تشدد کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔

    واضح رہے کہ حریت رہنما برہان وانی کے قتل کے خلاف مظاہروں پر قابض بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرفیو کے نفاذ کے بعد گزشتہ 30 گھنٹوں کے دوران بھارتی افواج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے 23 بے گناہ مظاہرین قتل جب کہ 300 سے زائد زخمی ہیں۔

    اس حوالے سے اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یومیہ بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کشمیر میں ہلاکتوں کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں‌ کشمیر میں ہلاکتوں‌ پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق اس معاملے پر تفصیلی موقف جلد جاری کیا جائے گا۔

    واضح رہے تازہ بھارتی جارحیت میں 30 کشمیری شہید اور تین سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

  • را کےایجنٹ کی گرفتاری، بھارتی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ میں طلبی

    را کےایجنٹ کی گرفتاری، بھارتی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ میں طلبی

    اسلام آباد : بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری پر دفتر خارجہ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا۔ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے حاضر سروس را ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پراسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا گیا۔

    دفتر خارجہ میں بھاتی ہائی کمشنر سے وضاحت طلب کی گئی۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ را کا افسر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ دہشت گردی کو ہوا دینے کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں۔

    دفترخارجہ نےبھارتی ہائی کمشنرسےکہا کہ اس معاملےپراپنی حکومت سے تحریری جواب حاصل کرکے آگاہ کریں۔ ادھربھارتی ایجنٹ کی گرفتاری پر پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف نے قرارداد جمع کرادی۔

    اپوزیشن لیڈرمحمودالرشید نےمطالبہ کیا ہے کہ بھارتی سفیر سے واضح موقف لیا جائے ورنہ انہیں ملک بدر کردیا جائے۔

  • سیکرٹری خارجہ مذاکرات پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات سےمشروط نہیں، بھارتی ہائی کمشنر

    سیکرٹری خارجہ مذاکرات پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات سےمشروط نہیں، بھارتی ہائی کمشنر

    اسلام آباد: بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمباوالے کہتےہیں پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات پٹھانکوٹ حملےکی تحقیقات میں پیشرفت سے مشروط نہیں۔

    اسلام آباد میں پاک بھارت تجارت کےحوالے سے ہونے والے سیمینارمیں بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمباوالے نے کہا کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیران پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کےحوالے سے رابطے میں ہیں، سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کیلئے دونوں حکومتوں میں رابطہ ہےملاقات جلدہو گی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے سیاچن سے متعلق بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

    گوتم بمباوالے نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، تجارت بڑھنے سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد بحال ہوگا، تجارت بڑھانے کے لئے ویزا عمل آسان بنانا ہوگا۔

    بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا پاکستان اور افغانستان کےتعلقات پر بھارت کو کوئی اعتراض نہیں۔

  • ایل او سی پر فائرنگ، بھارتی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ میں طلبی

    ایل او سی پر فائرنگ، بھارتی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ میں طلبی

    اسلام آباد : دفتر خارجہ نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزفائرنگ پر بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر سے سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی اور فائرنگ سے 9 پاکستانی شہریوں کے جاں بحق اور 50سے زائد افراد کے زخمی ہو نے پر شدید احتجاج کیاہے ۔

    دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان سے ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ کی سخت مذمت بھی کی۔ دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو یاد دہانی کرائی کہ سرحدی علاقوں پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پررات گئے بلااشتعال فائرنگ گولہ باری کی جس میں چارواہ سیکٹرپرسجیت گڑھ، کندن پور،دھمالامندروال، خرد، کلاں اور گجراں گاؤں کونشانہ بنایا جبکہ ہڑپال سیکٹر میں بھی فائرنگ کی گئی۔

    بھارتی فوج کی اس تازہ جارحیت کے نتیجے میں بچے اور خاتون  سمیت 9 افراد شہید جبکہ 50 زخمی ہوگئے ہیں ۔بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چناب رینجرز نے بھی بھرپورکارروائی کی جس پربھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    بھارتی فوج کے حملے میں زخمی ہونے والوں میں12 بچے اور 22 خواتین بھی شامل ہیں۔

  • مشرف کا ٹرائل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، بھارتی ہائی کمشنر

    مشرف کا ٹرائل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، بھارتی ہائی کمشنر

    بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا ٹرائل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ، وزیر اعظم منموہن سنگھ کی خواہش ہے کہ وہ اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے پاکستان کا دورہ کریں۔

    ایوان صنعت و تجارت لاہور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالفت کی بناء پر بھارت میں انتخابی مہم نہیں چلائی جا رہی، بہت سارے ایشوزکو انتخابی مہم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کی خواہش ہے کہ وہ اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے پاکستان کا دورہ کریں، سابق صدر پرویز مشرف کا ٹرائل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس ملنے کی مخالفت نہیں کی۔