Tag: بھارتی یوم جمہوریہ

  • بھارتی یوم جمہوریہ پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج  یوم سیاہ منارہے ہیں

    بھارتی یوم جمہوریہ پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں

    سری نگر: بھارتی یوم جمہوریہ پر دنیا بھر کے کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں، آج وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر کے بڑے حصے پر غاصبانہ قبضے کیخلاف دنیا بھر میں مقیم کشیمری آج بھارت کے یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔

    یوم سیاہ منانے کی کال جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے ، اہلیانِ کشمیر کا کہنا ہے عالمی برادری جان لے کے کشمیر کا بچہ بچہ اپنے مادرِ وطن پر بھارت کے جبری قبضے کو مسترد کرتا ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہے، کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    مقبوضہ وادی میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ بھارتی سفارتخانوں پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

    کشمیرکونسل ای یوکے چیئرمین علی رضاسید نےاپنےویڈیو پیغام میں بتایاکہ یوم سیاہ منانےکامقصدنام نہاد بھارتی جمہوریت کی اصل تصویرکودنیا کےسامنےپیش کرناہے۔

    علی رضاسید کا کہنا تھا کہ انتہا پسند مودی سرکار کی ایماء پر کشمیری عوام پربدترین مظالم ڈھائے جا رہے ہیں،عالمی برادری اورانسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں کوبھارتی جبروتشدد سےنجات دلوائیں۔

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس کہتےہیں بھارتی یوم جمہوریہ صرف ڈھونگ ہے

    مشیر صدر آزاد کشمیر ظریف خان نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کرداراداکرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

  • بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہے، وزیر خارجہ

    بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہے، وزیر خارجہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہے، مودی سرکار کی منفی پالیسیوں سے بھارت کی معاشی صورتحال بگڑچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی یوم جمہوریہ کےحوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج بھارت کا یوم جمہوریہ یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے ، آئین کے تحت کشمیریوں کو دیا گیا تشخص چھین لیا گیا ہے ، بنیادی آئینی حقوق سلب کر لیے گئے کشمیری سراپااحتجاج ہیں اور عالمی میڈیا،انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کاپردہ چاک کر رہی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج بھارت میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ٹینک نہیں ٹریکٹرنظرآرہےہیں، آج دلی کی طرف ہندوستان کے کسان مارچ کررہے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی سرکار کی منفی پالیسیوں سےبھارت کی معاشی صورتحال بگڑچکی ہے، بھارت میں آج اقلیتیں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں، آج بھارت میں مسلمان،بنگالی، دلت کوئی محفوظ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہے، آج بھارت میں سیکولرازم دبتا اور ہندوتوا ابھرتی دکھائی دے رہی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت کے رویے سے اس کے سارے پڑوسی نالاں ہیں، نیپال،چین،بنگلہ دیش سب کےساتھ بھارت کارویہ بدلاہواہے، بھارت کے رویے کے باعث تیزی سے پڑوسی ممالک سےدور ہورہا ہے۔

    خیال رہے بھارتی یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر وادی میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کے اپیل پر مکمل ہڑتال ہے۔

  • صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے سنجیدہ ہیں: پاکستانی سفیر اسد مجید

    صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے سنجیدہ ہیں: پاکستانی سفیر اسد مجید

    ہیوسٹن: پاکستان سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے سنجیدہ ہیں۔

    امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر نے یہ بات اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی، اسد مجید کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مرکوز ہے، امریکی صدر بھی اس مسئلے پر سنجیدہ ہیں۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ مختلف امریکی شہروں میں یوم یک جہتئ کشمیر پر مذاکرے اور سیمینار ہوں گے، کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔ خیال رہے کہ 5 فروری کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں یوم یک جہتئ کشمیر منایا جائے گا۔

    دریں اثنا، دنیا بھر میں بھارتی یوم جمہوریہ پر مودی کے خلاف مظاہرے کیے گئے، مختلف ملکوں میں ہندو، مسلم، سکھ اور دیگر کمیونٹی کے افراد پلے کارڈز اٹھائے سڑکوں پر نکلے اور انھوں نے مودی کے فاشسٹ اقدامات کے خلاف نعرے لگائے۔

    بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر دنیا بھر میں کشمیریوں اور خود بھارتی عوام نے مودی سرکار کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھایا، برطانیہ میں کئی مقامات پر مظاہرے ہوئے، آکسفرڈ میں یونی ورسٹی طلبہ نے نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے، اس دوران لندن کی فضا میں بھی فیض کی نظم گونجتی رہی۔

    لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج میں سکھ، کشمیری، آسام، ناگالینڈ اور تامل ناڈو کے شہری بھی شریک ہوئے، گلاسگو میں بھی بھارتی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی گئی، پیرس میں بھی کشمیریوں اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے مودی سرکار کے خلاف احتجاج کیا۔ یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں بھارت کا یومِ جمہوریہ جمّوں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور کشمیر کونسل ای یو نے یوم سیاہ کے طور پر منایا۔

  • بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، 2 کشمیری نوجوان شہید

    بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، 2 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر سمیت پوری دنیا میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے اس موقع پر بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

    کشمیری میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے، نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران سری نگر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

    [bs-quote quote=”قابض فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    سری نگر میں 2 نوجوانوں کی شہادت کے بعد ایک ہفتے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ سری نگر کے بعض علاقوں میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے، اس دوران داخلی اور خارجی راستے بند کردئیے گئے ہیں۔

    بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، جنت نظیر وادی میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ دنیا بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔

    کشمیریوں کو یوم سیاہ منانے سے روکنے کے لیے وادی بھر میں موبائل، انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل ہے جبکہ یوم سیاہ کے اجتماعات کو روکنے کے لیے پولیس اور فوج کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب قابض فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت پوری مقبوضہ وادی کو قبرستان میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

    واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارت پوری مقبوضہ وادی کو قبرستان میں تبدیل کرنا چاہتا ہے لیکن کشمیریوں نے جنگ آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے، 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔