Tag: بھارت انگلینڈ

  • بھارت انگلینڈ: 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں رنز کا سونامی تاریخی ریکارڈ بنا گیا

    بھارت انگلینڈ: 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں رنز کا سونامی تاریخی ریکارڈ بنا گیا

    بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز اگرچہ نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی تاہم سیریز میں رنز کے ایسے انبار لگے کہ نیا ریکارڈ بن گیا۔

    انگلینڈ اور بھارت کے درمیان حال ہی کھیلی گئی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز اگرچہ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی اور دو، دو سے برابر رہی۔ تاہم اس سیریز میں دونوں ٹیموں کی جانب سے رنز کی ایسا طوفان برپا ہوا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا گیا۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے تحت کھیلی گئی انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کو دونوں ممالک کے لیجنڈز کرکٹرز اینڈرسن، ٹنڈولکر ٹرافی کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔

    پانچ میچز کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے مجموعی طور پر 7 ہزار 187 رنز بنائے گئے جو ٹیسٹ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ میں ٹیسٹ سیریز کا دوسرا بڑا مجموعہ جب کہ پانچ میچوں کی سیریز کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔

    اس سیریز میں مجموعی طور پر 21 سنچریاں اسکور کی گئیں۔ بھارت کی جانب سے کپتان شبمن گل کی ڈبل سنچری سمیت 12 سنچریاں جب کہ انگلینڈ کے بلے بازوں نے 9 تھری فیگرز اننگز کھیلیں۔

    اس کے علاوہ پہلی بار پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 50 بار ففٹی پلس اسکور بنا۔ بھارتی بلے بازوں نے 28 بار 50 یا اس سے زائد اسکور کیا جب کہ انگلش بیٹرز نے 22 نصف سنچریاں بنائیں۔

    ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز 1993 کی ایشز سیریز میں بنائے گئے تھے۔ اس سیریز میں ریکارڈ 7 ہزار 221 رنز بنے تھے۔ تاہم یہ 6 میچز کی سیریز تھی۔

    پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ اور بھارت سیریز سے قبل بڑا مجموعہ تقریباً ایک صدی قبل 29-1928 کے سیزن میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی ایشز سیریز میں بنائے گئے تھے جو 6 ہزار 826 تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/west-indies-lose-the-odi-series-to-pakistan-then-what-will-be-happen/

  • ویڈیو: بھارت انگلینڈ کے میچ میں تماشائی کا پاکستان ٹیم کی شرٹ پہننا جرم بن گیا

    ویڈیو: بھارت انگلینڈ کے میچ میں تماشائی کا پاکستان ٹیم کی شرٹ پہننا جرم بن گیا

    مانچسٹر (28 جولائی 2025): بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں تماشائی کا پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننا جرم بن گیا گراؤنڈ سے نکال دیا گیا۔

    برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا۔ میچ کا آخری روز کھیل کی اسپرٹ کے لیے بدترین دن ثابت ہوا جب ایک تماشائی کو محض پاکستانی ٹیم کی ہم رنگ شرٹ پہننے پر زبردستی گراؤنڈ سے باہر نکال دیا گیا۔

    فاروق نذر نامی پاکستانی کرکٹ شائق ٹیسٹ میچ دیکھنے گراؤنڈ پہنچا تھا اور ٹیسٹ میچ سے محظوظ ہو رہا تھا۔ اتنے میں گراؤنڈ کا عملہ ان کے پاس آیا اور پاکستانی جرسی اتارنے یا اس شرٹ کو کسی کپڑے سے ڈھانپنے کا کہا۔

    پاکستانی تماشائی نے عملے سے اس حوالے سے تحریری حکم نامہ دکھانے کا مطالبہ کیا، لیکن عملے نے تحریری حکم نامہ دکھانے کے بجائے پولیس کو بلا لیا جو پاکستانی شائق کو زبردستی گراؤنڈ سے باہر لے گئی۔

    مذکورہ تماشائی نے گراؤنڈ انتظامیہ کے اس متعصبانہ رویہ کی انگلش کرکٹ بورڈ اور مقامی انتظامیہ کو شکایت کر دی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/asia-cup-2025-ganguli-on-pak-vs-india-match/