Tag: بھارت اور نیوزی لینڈ

  • ویڈیو: بھارت نیوزی لینڈ سیریز ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کی سائیکل پر انٹری

    ویڈیو: بھارت نیوزی لینڈ سیریز ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کی سائیکل پر انٹری

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست ملنے کے بعد باہر ہونے والی ٹیموں کے درمیان سیریز  کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے لیے رونمائی کی گئی ہے جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سائیکل پر انٹری کی۔

    بی سی سی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر کھنچواتے اور کروکو ڈائل بائیک سائیکل  چلاتے دیکھا گیا۔

    دورہ نیوزی لینڈ میں بھارتی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر  ہاردک پانڈیا کر رہے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم میں روہت شرما سمیت کئی سینئر کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز نیوزی لینڈ میں 18 نومبر سے ہوگا اس دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

  • ورلڈ کپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

    ورلڈ کپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

    مانچسٹر : کرکٹ کے عالمی کپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل آج سابق دفاعی چیمپئن بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان مانچسٹر کے ٹرائی فورڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    بھارتی ٹیم مسلسل تیسری بارعالمی کپ کےسیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ نیوزی لینڈ بھی لگا تار دوسرا سیمی فائنل کھیلے گا۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ میں شامل چارٹیمیں ٹرافی حاصل کرنے کی تگ ودو میں مصروف ہیں، ورلڈ کپ دوہزار انیس کا پہلا سیمی فائنل آج بروز منگل ہونے جارہا ہے، مانچسٹر کے میدان میں نیوزی لینڈ اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور میزبان ٹیم انگلینڈ کے درمیان گیارہ جولائی کو کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے، آسٹریلیا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور انگلینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے، آئی سی سی کے قانون کے تحت پہلا سیمی فائنل اول اور چوتھی پوزیشن والی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم ولیمسن جبکہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی زیر قیادت میدان میں اتریں گے اور دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں ان ہی قائدین کے ساتھ گیارہ سال قبل انڈر 19 کا فائنل کھیل ملائیشیا میں کھیل چکی ہیں۔ دونوں کپتانوں کی ایک پرانی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔