Tag: بھارت بمقابلہ افغانستان

  • لڑائی ماضی کا حصہ، کوہلی اور نوین الحق بغل گیر ہوگئے، ویڈیو

    لڑائی ماضی کا حصہ، کوہلی اور نوین الحق بغل گیر ہوگئے، ویڈیو

    افغانی فاسٹ بولر نوین الحق اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے درمیان لڑائی ماضی کا حصہ بن گئی، دنوں کھلاڑی ایک دوسرے سے بغلگیر ہوگئے۔

    کرکٹ ورلڈکپ میں بدھ کو بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ میں شائقین توقع کررہے تھے کہ جب ماسٹر بیٹر کوہلی اور پیسر نوین کا آمنا سامنا ہوگا تو شاید پھر سے ان میں گرما گرمی دیکھنے میں آئے۔

    بنگلہ دیش کے خلاف افغانستان کے پہلے میچ میں تو بھارتی شائقین نے باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران نوین الحق کو دیکھ کر کوہلی کوہلی کے نعرے بھی لگائے تھے۔

    تاہم دونوں ٹیموں کے مابین میچ میں کوہلی اور نوین ایک دوسرے سے بغلگیر ہوگئے اور مسکراہٹ کا بھی تبادلہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    آئی پی ایل میں جھڑپ کے بعد پہلی بار گراؤنڈ میں ایک دوسرے کا سامنا کرنے والے دونوں پلیئرز مثبت انداز میں ملے جبکہ نوین نے کوہلی کو کافی اچھی گیندیں بھی کروائیں۔ میچ کے اختتام پر مسکراتے ہوئے کوہلی اور نوین نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور گلے ملے۔

    آی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میچ کے بعد ویرات اور نوین کے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

    https://twitter.com/OKAYCHILL07/status/1712124194518163802?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1712124194518163802%7Ctwgr%5Eb901b82c47efb63b486488a5fbfe77d82b9bf5ac%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fsports.ndtv.com%2Ficc-cricket-world-cup-2023%2Fugly-spat-a-thing-of-past-virat-kohli-naveen-ul-haq-hug-it-out-in-world-cup-clash-see-pics-4472222

    واضح رہے کہ آئی پی ایل 2023 میں بنگلور اور لکھنؤ کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارتی بیٹر اور افغان فاسٹ بولر الجھ پڑے تھے اور ان میں کافی گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی تھی۔

  • محمد شامی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر بھارتی شائقین کپتان روہت پر برہم

    محمد شامی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر بھارتی شائقین کپتان روہت پر برہم

    افغانستان کے خلاف میچ میں محمد شامی کو شامل نہ کرنے پر بھارتی شائقین کرکٹ نے کپتان روہت شرما اور مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت اپنے دوسرے میچ میں افغانستان کے مدمقابل تھا تاہم ان فارم فاسٹ بولر محمد شامی پلیئنگ الیون میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے اور ان کی جگہ بھارتی مینجمنٹ نے شردل ٹھاکر کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

    بھارتی شائقین کو امید تھی کی دہلی کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے روی چندرن ایشون کی جگہ ٹیم میں محمد شامی کو شامل کیا جائے گا تاہم ایسا نہ ہوسکا اور ممکنہ طور پر بیٹنگ کو مضبوط بنانے کے لیے آل راؤنڈر شردل ٹھاکر کو چنا گیا۔

    کئی بھارتی سپورٹرز ٹیم میں شامی کی عدم شمولیت پر ناخوش نظر آئے اور انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کپتان روہت شرما اور ٹیم مینجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’بھارتی ٹیم کافی مسخرہ پن کررہی ہے جس کا مجھے پہلے ہی ڈر تھا، شامی یا ایشون کی جگہ شردل کو کھلایا گیا۔

    برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک شخص نے کہا کہ افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ٹیم منتخب کرتے ہوئے روہت کیا سوچ رہے تھے، شامی ٹیم میں کیوں نہیں کھیل رہے۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ ٹھاکر کی جگہ شامی کو ٹیم میں کیوں نہیں لیا گیا۔ بیٹنگ کے بارے میں کیا سوچنا یہ پچ تو ویسے ہی بیٹنگ فرینڈلی ہے۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شامی نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جب کہ پہلے میچ میں انھوں نے پانچ وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

  • کون سے تین افغان پلیئرز بھارتی ٹیم کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں؟

    کون سے تین افغان پلیئرز بھارتی ٹیم کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں؟

    وہ کون سے تین افغان پلیئرز ہیں جو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آئندہ مقابلے میں بھارتی ٹیم کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں.

    ویسے تو افغانستان کے پاس کئی میچ ونرپلیئرز ہیں جو مخالف ٹیموں کے لیے خطرے کی علامت ہیں، تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ کے آئندہ میچ میں وکٹ کیپر بیٹر رحمان اللہ گرباز، فاسٹ بولر فضل الحق فارقی اور لیگ اسپنر راشد خان پر خصوصی نظر رکھنا ہوگی۔

    ایونٹ میں بھارت کو اپنے پہلے مقابلے میں آسٹریلیا کے خلاف فتح ملی تھی جب کہ 2023 کے ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کو اپنے پہلے ہی میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس لیے وہ اگلے میچ میں بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

    میزبان ٹیم کے لیے افغان وکٹ کیپر بلے باز رحمان اللہ گرباز خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں اور ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ اگر وہ اچھا اسکور کریں تو نیچے کے بیٹرز کے لیے آسانی ہوجاتی ہے بھات کو ان پر نظر رکھنا ہوگی۔

    بھارتی ٹاپ آرڈر بیٹرز اکثر بائیں ہاتھ کے بولرز کی سوئنگ بالز کو کھیلنے میں جدوجہد کرتے نظر آتے ہیں۔ اسی کے پیش نظر فضل الحق فاروقی انھیں چیلنج کرسکتے ہیں۔ افغانستان اس بھارتی کمزوری سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

    راشد خان ایسے بولر ہیں جن کا سامنا کرنے والی ہر ٹیم ان سے ہوشیار رہتی ہے۔ وہ آئی پی ایل میں کئی سالوں کھیل رہے ہیں اور بھارتی بیٹرز نے انھیں بہت کھیلا ہے، پھر بھی وہ اپنی مختلف ڈلیوریز سے ناقابل یقین حد تک مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔

  • وارم اپ میچ، بھارت نے افغانستان کو 153 رنز سے شکست دے دی

    وارم اپ میچ، بھارت نے افغانستان کو 153 رنز سے شکست دے دی

    ایڈیلیڈ: بھارت نے اپنے آخری وارم اپ میچ میں افغانستان کو ایک سو ترپن رنز سے شکست دے دی۔

    ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    ابتدائی دو کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے بعد روہت شرما اور سریش رائنا نے ٹیم کو سہرا دیا، رائنا پچہتر رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بھارت نے شرما کی سنچری اور اجنکے رہانے کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر تین سو چونسٹھ رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم نے سست آغاز کیا، یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے افغان ٹیم ہدف کا تعاقب حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

    افغانستان نے پچاس اوورز میں آٹھ وکٹ پر دو سو گیارہ رنز بنائے، نو روز منگل ساٹھ اور عثمان غنی چوالیس رنز کے ساتھ ہی کچھ مزاحمت کرسکے۔

  • وارم اپ میچ: بھارت بمقابلہ افغانستان،آئرلینڈ اسکاٹ لینڈ کے مدمقابل

    وارم اپ میچ: بھارت بمقابلہ افغانستان،آئرلینڈ اسکاٹ لینڈ کے مدمقابل

    ایڈیلڈ : ورلڈ کپ میں آج بھی دو وارم اپ میچ کھیلے جارہے ہیں۔ دفاعی چیمپئن بھارت کا مقابلہ افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیم اسکاٹ لینڈ کے مدمقابل ہے۔ایڈیلڈ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بھارت کا آغاز اچھا نہ رہا۔سولہ رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد روہت شرما اور سریش رائنا نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے تیسری وکٹ کیلئے ایک سو اٹھاون رنز کی شراکت قائم کی۔ رائنا پجھتر رنزبناکر رن آؤٹ ہوئے۔ روہت شرما نے ایک سو پچاس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔