Tag: بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش

  • ویرات کوہلی ایک بار پھر ناکام، بڑا ریکارڈ بنانے سے بھی چوک گئے!

    ویرات کوہلی ایک بار پھر ناکام، بڑا ریکارڈ بنانے سے بھی چوک گئے!

    ماضی میں ریکارڈز بنانے کے لیے جانے جانے والے بھارتی سپراسٹار بیٹر ویرات کوہلی بنگلہ دیش کے خلاف ریکارڈ بناتے بناتے رہ گئے۔

    ویرات کوہلی کی ناکامی کا سلسلہ مسلسل دراز ہوتا جارہا ہے، وہ بنگلہ دیش کے خلاف بھی رنز بنانے میں ناکام رہے اور 22 رنز بنا کر پویلی کی طرف لوٹ گئے، اگر وہ مزید 15 رنز اسکور کرلیتے تو 14 ہزار رنز بنانے والے محض تیسرے پلیئر بنتے۔

    ون ڈے انٹرنیشنل میں صرف دو پلیئرز نے 14 ہزار رنز اسکور کیے ہیں، ان میں سے ایک لٹل ماسٹر ٹنڈولکر اور دوسرے سری لنکن لیجنڈ کمارا سنگاکارا ہیں۔

    ویرات کوہلی کی روٹھی قسمت نہ مانی، بھارتی کنگ ایک بار پھر سے ناکام

    کوہلی 14رنز بناتے تو نہ صرف تیسرے کھلاڑی بنتے بلکہ اسٹار بیٹر اگر 14 ہزار رنز مکمل کر جاتے تو یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین بلے باز بھی بن جاتے۔

    ویرات کوہلی کو یہ سنگِ میل چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں عبور کرنےکے لیے 15 رنز درکار تھے تاہم وہ رشاد حسین کی گیند پر سومیا سرکار کو 22 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔

    ون ڈے انٹرنیشل میں ایسے کم ہی کھلاڑی ہیں جنھوں نے 10 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے ہی جبکہ 14 ہزار رنز سرف دو کھلاڑیوں نے بنائے جن میں سچن ٹینڈولکر نے 350 میچزاور کمار سنگاکارا 378 میچز کھیل کر یہ سنگ میل حاصل کیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/shubman-gill-gives-important-update-on-virat-kohlis-knee-injury/

  • ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچ : بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچ : بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

    نیو یارک : آئی سی سی ٹی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 60رنز سے شکست دے دی۔

    بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے، جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 122 رنز بنا سکی۔

    بھارت کے رشبھ پنت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھواں دار نصف سنچری بنائی، جبکہ ہاردک پانڈیا 40 اور سوریا کمار 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر نیو یارک میں بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    وارم اپ میچ

    ابتدائی طور پر بھارتی بلے بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، سنجو سمسن ایک رن بنا کر شریف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    ابتدائی دھچکے کے بعد آنے والے کھلاڑی رشبھ پنت نے کپتان روہت شرما کے ساتھ بہترین پارٹنر شپ بنائی۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 58 رنز بنائے روہت شرما ساتویں اوور میں محمود اللہ کی بال پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 19 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز اسکور کیے۔

    رشبھ پنت نے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھتے ہوئے ایک اور اہم شراکت میں نصف سنچری اسکور کی جس کے بعد وہ 12 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئے، انہوں نے سوریہ کمار یادو کے ساتھ مل کر 44 رنز بنائے۔

    رشبھ پنت بھارت کے لیے 32 گیندوں پر 53 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، انہوں نے چار چوکے اور چار چھکے لگائے۔

    اس کے بعد سوریہ کمار یادو نے 17ویں اوور میں آؤٹ ہونے سے پہلے شیوم دوبے (14) کے ساتھ ایک مختصر سی شراکت داری کی۔ انہوں نے 18 گیندوں پر 31 رنز بنائے جس میں ان کے چار چوکے شامل ہیں۔

    بعد ازاں ہاردک پانڈیا نے بھارت کی بیٹنگ کی ذمہ داری سنبھالی اور صرف 23 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے تیز رفتار 40 رنز بنائے۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے تنویر اسلام، محمود اللہ، شریف اسلام اور مہدی حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 183 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے محمود اللہ کی اچھی اننگز کے باوجود 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 122 رنز ہی بنا سکی۔

    بنگلہ دیش کی ٹیم کے کھلاڑی بھارتی بالرز کے سامنے زیادہ تک نہ ٹھہر سکے، 8.2 اوورز میں صرف 41 رنز کے مجموعی اسکور کے ساتھ آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

    محمود اللہ اور شکیب الحسن نے اوپننگ کرتے ہوئے تقریباً 10 اوورز تک بیٹنگ کی، محمود اللہ 28گیندوں پر 40 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس چلے گئے۔

    شکیب الحسن بھی اسی اوور میں جسپریت بمراہ کی گیند کا شکار ہوگئے، جس سے مجموعی اسکور 116/7 ہوگیا۔ انہوں نے 34 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

    بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور شیوم دوبے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ بمراہ، محمد سراج، اکسر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کا باقاعدہ آغاز آج میزبان امریکہ اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان پہلے میچ سے ہوگا۔

  • ورلڈ کپ 2019، بھارت نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ 2019، بھارت نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے شکست دے دی

    برمنگھم: ورلڈ کپ 2019 کے 40ویں میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا، روہت شرما کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کی جانب سے دئیے جانے والے 315 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 48 اوورز میں 286 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شکیب الحسن کی 66 رنز کی اننگز بھی بنگلہ دیش کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    بنگلہ دیش کے خلاف جیت کے بعد بھارت کے پوائنٹس 13 ہوگئے اور بھارت نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    بنگلہ دیش نے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو ان کی پہلی وکٹ 39 رنز پر گری جب تمیم اقبال 22 رنز بنا کر محمد شامی کی گیند پر بولڈ ہوگئے، سومیا سرکار 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    شکیب الحسن کی 66 رنز کی اننگز کھیلی انہیں پانڈیا نے آؤٹ کیا، لٹن داس 22 رنز پر ہمت ہار گئے، مشفیق الرحیم 24 رنز بنا کر چاہل کو وکٹ دے بیٹھے۔

    بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ 8 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر دھونی کو کیچ دے بیٹھے، روبیل حسین 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    مصدق حسین 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، صابر رحمان کو 36 رنز پر جسپریت بمرا نے بولڈ کیا، محمد سیف الدین 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    بھارت کے جسپرت بمرا نے 4 کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، ہاردیک پانڈیا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل برمنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 315 رنز کا ہدف دیا تھا، مستفیض الرحمان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    بھارتی اوپنرز نے اننگز کے آغاز سے جارحانہ انداز اپنایا اور ان کی پہلی وکٹ 180 رنز پر گری جب روہت شرما 104 رنز بنا کر سومیا سرکار کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    لوکیش راہول نے 77 رنز کی اننگز کھیلی انہیں روبیل حسین نے آؤٹ کیا، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 26 رنز بنا کر مستفیض الرحمان کا نشانہ بنے، رشبھ پنٹ نے 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ ہوئے، ایم ایس دھونی 35 رنز بناسکے، دنیش کارتک 8 رنز بنا کر مستفیض الرحمان کی گیند پر مصدق حسین کو کیچ دے بیٹھے۔

    بھونیشور کمار 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد شامی ایک رن پر مستفیض الرحمان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

    بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شکیب الحسن، روبیل حسین اور سومیا سرکار کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

     آئی سی سی ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں آج بنگلہ دیش اور بھارت برمنگھم کے میدان میں مدمقابل ہیں، بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک 7 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے وہ 5 میچز جیت کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے 7 میچز کھیلے ہیں اور 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔

    بنگلہ دیش کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے آج کا اور 5 جولائی کو پاکستان کے ساتھ ہونے والا میچ جیتنا لازمی ہے۔

    اسکواڈ

    آج کے میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں ویراٹ کوہلی (کپتان)، کے ایل راہول، روہت شرما، رشبا پنت، مہندر سنگھ دھونی، کیدر جادیو، ہردیک پانڈیا، بھونیشور کمار، یزویندرا چاہل، محمد شامی اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔

    بنگلہ دیش کی ٹیم میں مشرفی مرتضی (کپتان)، تمیم اقبال، سومایہ سرکار، شکیب الحسن، مشفیق الرحمٰن، لٹن داس، صابر حسین مصدق حسین، روبیل حسن، محمد سیف الدین اور مستفیض الرحمٰن شامل ہیں۔

  • ورلڈ کپ وارم اپ میچ، بھارت کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو شکست

    ورلڈ کپ وارم اپ میچ، بھارت کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو شکست

    کارڈف: ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں بھارت نے مہندر سنگھ دھونی اور کے راہول کی سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش کو 95 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کارڈف میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 359 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 264 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

    بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 49 رنز پر گری جب سومیا سرکار 25 رنز بنا کر بمرا کی گیند پر کارتک کو کیچ دے بیٹھے، شکیب الحسن بغیر کوئی رن بنائے بمرا کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

    لٹن داس نے 73 رنز کی اننگز کھیلی، مشفیق الرحیم نے 94 گیندوں پر 90 رنز بنائے ان کی اننگز میں 8 چوکے اور دو چھکے شامل تھے، مشفیق الرحیم کو اسپنر کلدیپ یادیو نے بولڈ کیا۔

    لٹن داس اور مشیق الرحیم کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بنگلہ دیشی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، محمد متھن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    محمود اللہ 9 رنز پر کلدیپ یادیو کا شکار بنے، مصدق حسین کو بھی کلدیپ یادیو نے اسٹمپڈ آؤٹ کرایا۔

    بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بمرا اور چاہل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شیکھر دھون صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد بھارت کی دوسری وکٹ 50 رنز پر گری جب روہت شرما 19 رنز پر روبیل حسین کا شکار بنے۔

    کپتان ویرات کوہلی 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وجے شنکر 2 رنز بنا کر روبیل حسین کی گیند پر مشفیق الرحیم کو کیچ دے بیٹھے۔

    کے راہول نے 99 گیندوں پر 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ مہندر سنگھ دھونی نے برق رفتار سنچری اسکور کی انہوں نے 78 گیندوں پر 113 رنز بنائے، دھونی کی اننگز میں 8 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

    بنگلہ دیش کے روبیل حسین اور شکیب الحسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کی، مستفیض الرحمان اور محمد سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔