Tag: بھارت بمقابلہ سری لنکا

  • روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

    روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

    کولکتہ: بھارت کے روہت شرما نے ون ڈے میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، روہت شرما کی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے میچ میں ایک سو ترپن رنز سے شکست دی ہے۔

    ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا سہواگ نے اور اب سہواگ کا ریکارڈ ایک اور بھارتی بیٹسمین روہت شرما کانشانہ بنا، کولکتہ میں حریف سری لنکا کے خلاف روہت شرما آئے اور چھاگئے، روہت شرماکی اننگز لنکنز کے لئے ڈراؤنا خواب بن گئی۔ روہت شرما سے قبل وریندر سہواگ کو دو سو انیس رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل تھا۔

    روہت شرما نے تینینتس چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے دو سو چونسٹھ رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور ون ڈے میں دو ڈبل سینچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے، اس سے قبل شرما نے آسٹریلیا کے خلاف دو سو نو رنز کی بڑی اننگز کھیلی تھی۔

    ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت نے پانچ وکٹوں پر چار سو چار رنز بنائے،بھارتی بلے بازروہت شرما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیرئیر کی دوسری ڈبل سنچری اسکور کی اور دو سو چونسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    جواب میں سری لنکن ٹیم کے بیٹسمین جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹیں گنواتے رہے، کپتان اینجلو میتھیوز نے پچھتر رنز کی اننگز کھیلی اور تھریمانے نے انسٹھ رنز بنائے، سری لنکن ٹیم دو سو اکیاون رنز پر آؤٹ ہوگئی، دھوال کلکرنی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ون ڈے سیریز کا پانچواں اور آخری میچ سولہ نومبر کو رانچی میں ہوگا۔

  • تیسرا ون ڈے، بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی

    تیسرا ون ڈے، بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی

    حیدرآباد : بھارت نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں چھ وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

    حیدرآباد میں دکن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز کھیلے بغیر ہی د وسو بیالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی، جے وردھنے ایک سو اٹھارہ اور دلشان نے ترپن رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    اومیش یادیو نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دو سو تینتالیس رنز کے تعاقب میں بھارت نے شیکھر دھون اور ویرات کوہلی کی نصف سنچریوں کی بدولت مطلوبہ ہدف پینتالیسویں اوور میں چار وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

    شیکھر دھون اکانوے رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔سیریز کا چوتھا میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

  • پہلا ون ڈے، بھارت نے سری لنکا کو 169 رنز شکست دیدی

    پہلا ون ڈے، بھارت نے سری لنکا کو 169 رنز شکست دیدی

    کٹک : بھارت نے اجنکے رہانے اور شیکھر دھون کی شاندار سنچریوں کی بدولت کو سری لنکا کو سیریز کے پہلے ون ڈے میں ایک سو انہتر رنز سے شکست دے دی۔

    کٹک میں کھیلے سیریز کے پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی اوپنر اجنکے رہانے اور شیکھر دھون کی دو سو اکتیس رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرکے عمدہ آغاز فراہم کیا۔

    رہانے ایک سو گیارہ اور شیکھر دھون ایک سو تیرہ رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سرئش رائنا نے باون رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی۔ بھارت نے مقررہ اوورز میں تین سو ترسٹھ رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم شروعات سے مشکلات کا شکار رہی، اشانت شرما کی تباہ کن بولنگ کے سامنے سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ مہمان ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ہی ایک سو چورانوے رنز پر ڈھیر ہوگئی۔