Tag: بھارت بمقابلہ نیدرلینڈز

  • ای این اسمتھ نے شاستری کی نقل اتار کر سب کو ہنسنسے پر مجبور کردیا، ویڈیو

    ای این اسمتھ نے شاستری کی نقل اتار کر سب کو ہنسنسے پر مجبور کردیا، ویڈیو

    نیدرلینڈز اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ میچ کے دوران معرف کمنٹیٹر ای این اسمتھ نے روی شاستری کی نقل اتار کر سب کو ہنسنسے پر مجبور کردیا۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 44 ویں میچ میں بھارت اور نیدرلینڈز اتوار کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو میں مدمقابل تھے۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اس دوران روی شاستری گراؤنڈ میں کمنٹری کررہے تھے۔

    شائقین کے لیے اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب کمنٹری باکس میں نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر ای این اسمتھ نے روی شاستری کے کمنٹری کرنے کے انداز کی نقل اتاری۔

    اسمتھ نے روی شاستری کے اس انداز کی نقل اتاری جب وہ ٹاس کے دوران دونوں کپتان کے بیچ موجود تھے اور شائقین کو دیوالی کی مبارکباد بھی دے رہے تھے، اسمتھ کا ماننا تھا کہ روی بورنگ ماحول کو پرجوش بنا دیا تھا۔

    یہ واقعہ اننگز کے 30 ویں اوور میں پیش آیا جب اسمتھ نے ٹاس کے بورنگ ماحول میں گرمجوشی سے کمنٹری کرنے پر شاستری کی تعریف کی اور کہا کہ عام طور پر دو کپتانوں اور میچ ریفری کے ساتھ ٹاس والا معاملہ تھوڑا بورنگ ہوتا ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر شاستری اور ساتھ بیٹھی خاتوں بھی اسمتھ کی جانب سے نقل اتارنے پر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئیں۔ آخر میں روی نے اسمتھ کو روکتے ہوئے ان کی بات کاٹ دی تاکہ ان کا زیادہ مذاق نہ بن سکے۔

    آئی سی سی کی جانب سے اس دلچسپ ویڈیو کو شیئر کیا گیا ہے جس پر شائقین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

  • ورلڈکپ: ناقابل شکست بھارت نے نیدرلینڈزکو بھی باآسانی زیر کرلیا

    ورلڈکپ: ناقابل شکست بھارت نے نیدرلینڈزکو بھی باآسانی زیر کرلیا

    بھارت نے آئی سی سی ورلڈکپ میں لیگ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں بھی ناقابل شکست رہتے ہوئے نیدرلینڈز کو باآسانی زیر کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں بھارتی ٹیم نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی۔ میزباب کی جانب سے دیے گئے 411 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم اڑتالیس ویں اوور میں 250 رنزبناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

    نیدرلینڈز کی جانب سے تیجا ندامانورو نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھ بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 54 رنز اسکور کیے جب کہ سائے برینڈ 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    بھارت کی طرف سے کلدیپ یادیو، رویندرا جڈیجا، محمد سراج اور جسپریت بمراہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر410 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا۔ شریاس آئیرنے شاندارسنچری اسکور کرتے ہوئے 128 رنز کی اننگز کھیلی۔

    مڈل آرڈر بیٹر کے ایل راہول بھی بھرپور فارم میں نظر آئے اور انھوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 62 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔

    کپتان روہت شرما61 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اس کے علاوہ اوپنر شبمن گل اور ویرات کوہلی نے 51، 51 رنز اپنے نام کے آگے درج کروائے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور اس نے اپنے تمام 9 لیگ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوگا۔