Tag: بھارت بمقابلہ پاکستان

  • ‘پاکستان بھارت سے جیتا تو اپ سیٹ ہوگا‘

    ‘پاکستان بھارت سے جیتا تو اپ سیٹ ہوگا‘

    سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ ان حالات میں پاکستان بھارت سے جیتتا ہے تو اپ سیٹ تصور ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پاکستان جس طرح کی کرکٹ کھیل رہا ہے 85 فیصد بھارت اور پاکستان کے جیتنے کے چانس 15 فیصد ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان بھارت سے جیتتا ہے تو میری نظر میں یہ اپ سیٹ کہلائے گا۔

    کامران اکمل نے کہا کہ اپ سیٹ کہہ سکتے ہیں کیونکہ بھارت کی ٹیم مکمل ہے صرف ایک ہی چانس ہے کہ نئے گیند کے ساتھ پاس وکٹیں لے گا تو کچھ جیت کے مواقع ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مڈل میں ہمارے پاس صرف ایک اسپنر ہے، ہم نئے بال گیند پر آؤٹ نہیں کررہے اور ڈیتھ میں بھی زیادہ رنز کررہے ہیں۔

    سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ میری نظر میں بھارت کے 90 اور پاکستان کے 10 فیصد جیتنے کے چانس ہیں۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاک بھارت ٹیمیں اتوار 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی، پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی جبکہ بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ پانچ ون ڈے میچز میں بھارت نے تمام میچز جیتے ہیں جبکہ پاکستان کو بھارت سے اپنے تمام پانچ میچوں میں شکست ہوئی ہے۔

  • بھارت سے ہارنے کے بعد پی سی بی نے ٹوئٹ میں کیا کہا؟

    بھارت سے ہارنے کے بعد پی سی بی نے ٹوئٹ میں کیا کہا؟

    عالمی کپ میں بھارت سے ہارنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آج کے میچ میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

    گرین شرٹس بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں بری طرح ناکام رہے، بالخصوص پاکستانی بیٹرز کی کارکردگی کافی خراب رہی اور وہ بڑا اسکور کرنے کا موقع گنوا بیٹھے۔اس میچ کے اختتام پر پی سی بی کی ٹوئٹ وائرل ہوگئی، جس میں آج کے دن کو پاکستان کے لیے مشکل قرار دیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں پی سی بی کا کہنا تھا کہ آج مشکل دن تھا، بھارت نے آج کے میچ میں فتح حاصل کی، ٹیم ورلڈکپ 2023 کا اپنا اگلا میچ آسٹریلیا سے کھیلنے اب بنگلور روانہ ہوگی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس پوسٹ کے ساتھ میچ کے دوران لی گئی قومی پلیئرز کی تصویر بھی شیئر کی۔

    واضح رہے کہ بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ مقابلوں میں لگاتار آٹھویں شکست پر شائقین کافی برہم ہیں۔ ایک مرحلے پر قومی ٹیم کے 152 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ تھے مگر پھر اچانک پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت باآسانی 7 وکٹو سے میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔

  • پاکستانی بیٹنگ لائن کے اچانک ڈھیر ہونے پر بھارتی کپتان بھی حیران

    پاکستانی بیٹنگ لائن کے اچانک ڈھیر ہونے پر بھارتی کپتان بھی حیران

    پاکستانی بیٹنگ کے اچانک سے ڈھیر ہونے پر بھارتی کپتان روہت شرما بھی حیران ہیں، انھوں نے کہا کہ بھارٹیم ڈھائی سو سے اوپر کے ہدف کے لیے ذہنی طور پر تیار تھی۔

    آئی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے اہم ترین ٹاکرے میں ہمیشہ کی طرح پھر سے بھات نے پاکستان کو شکست دے دی ہے جے کے بعد حریف کپتان نے پاکستان کی پرفارمنس پر بھی اظہار خیال کیا ہے۔

    روہت شرما نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ 190 رنز بنانے والی پچ تھی۔ ایک مرحلے پر ہمارے ذہن میں تھا کہ پاکستان کے بیٹرز ہمیں 280 یا 270ہدف دیں گے۔

    حریف کے 155 رنز پر صرف 2 کھلاڑی آؤٹ تھے پھر اچانک سے ان کی وکٹیں گریں جس طرح طرح سے ہمارے بولرز نے بولنگ کی یہ ان کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمارے بولرز نے آج ہمارے لیے مومینٹم سیٹ کیا۔ انھوں نے بہترین کاکردگی دکھاتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 190 تک محدود رکھا۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس چھ پلیئرز ہیں جو بولنگ کرسکتے ہیں اور یہ کہ ہر دن ہر ایک کا نہیں ہو سکتا۔ جس پلیئرز کا دن اچھا ہو اسے چاہیے کہ وہ ٹیم کے لیے کاکردگی دکھائے۔

    بھارت کپتان نے کہا کہ ہمارے بولرز نے ورلڈ کپ کے اب تک کے تینوں میچوں میں عمدہ بولنگ کی، جس کی وجہ سے ٹیم کو کامیابی مل رہی ہے۔

  • ایشین ٹی ٹوئنٹی کپ،پاکستان ویمن ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

    ایشین ٹی ٹوئنٹی کپ،پاکستان ویمن ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

    بنکاک : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں جگہ بنالی جہاں آخری معرکہ حریف ہندوستان سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بنکاک میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں تھائی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بینٹگ کا فیصلہ کیا جس کو سابق کپتان ثنا میر کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستانی باؤلرز نے غلط ثابت کردیا۔

    تھائی لینڈ کی ٹیم 19 اوورز میں محض 51 رنز پر ڈھیر ہو گئی، تھائی لینڈ کی 5 بلے باز صفر پر آؤٹ ہو گئیں جب کہ سب سے زیادہ اسکور 13 چینتام نامی بیٹسمین بنا سکیں اس کے علاوہ سیتھرووانگ نے 11 رنز جڑے جب کہ باقی9 بیٹسمین دس سے کم انفرادی اسکور ہی بنا سکیں۔

    پاکستان کی جانب سے سابق کپتان ثناء میر نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ انعم امین اور نداڈار نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک وکٹ اسماویہ اقبال کے حصے میں آئی۔

    آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 12 اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹیں کھو کر حاصل کرکے فتح اپنے نام کر لی اور یوں فائنل میں جگہ پانے میں کامیاب ہو گئیں جہاں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا، فائنل بنکاک میں 4 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

    پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نین عابدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ہم بھارت سے اپنا سائید میچ ہار گئے تا ہم ہمارے عزم اور حوصلے بلند ہیں اور بہترین فیلڈنگ کے باعث بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔