Tag: بھارت دہشت گردی

  • بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے سہولت کاری کررہا ہے، بلاول

    بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے سہولت کاری کررہا ہے، بلاول

    نیویارک : سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے سہولت کاری کررہا ہے۔

    پاکستان مشن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، پاکستان کا مؤقف ہے کہ ہمیں امن اور بات چیت چاہیئے، ہم نے جس طرح دہشت گردی کاسامنا کیا بھارت نے نہیں کیا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اندرونی سطح پر دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے کامیابی سمیٹی، پاکستان میں دہشت گردی کیلئے بھارت سہولت کاری کررہا ہے جس کے ثبوت موجود ہیں۔

    بھارت کو حملے کا شوق ہے تو ہم بھی تیار ہیں

    دہشت گرد تنظیموں کو ایک بار پھر شکست دیں گے، بھارت کو حملے کا شوق ہے تو ہم بھی پوری طرح تیار ہیں، ہماری افواج اسی انداز میں دوبارہ جواب دیں گی، ہم نے بھارت کے 6جہاز گرائے ہیں،
    اس وقت دنیا بھر میں ہر کوئی سپر پاور ہے، کیا کسی ایک سپر پاور نے بھی اس انداز میں بات کی ہے؟

    انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک شکست خوردہ انسان ہیں، اس کے بیانات مذمت کے قابل ہیں، کوئی بھی لیڈر اس انداز میں بات نہیں کرتا، ایک ملک بات چیت کا کہہ رہا ہے، دوسرا کہہ رہا ہے کہ پانی روک دوں گا، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بھارت کررہا ہے،پاکستان نہیں۔

    سربراہ پاکستانی سفارتی مشن نے کہا کہ پانی نہ ملنے سے نقصان بہت ہوتا ہے، بھارت کو اخلاقی طور پر مجبور کیاجائے گا کہ وہ پانی کے معاہدے پر عمل کرے، کونسا ایسا ملک ہے جو بھارت کو پانی کے معاملے پر تھپکی دے گا کہ درست کیا۔

    تمام مسائل پر بات کرنے کو تیار ہیں

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے بات کرنے کو تیار ہیں، ہم بھارت سے پانی، دہشت گردی پر بات چیت کرنا چاہیں گے۔

    مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر قیام امن ناممکن

    بلاول بھٹو نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ہونا ممکن نہیں، کشمیری عوام مسلسل جدوجہد کرتے آرہے ہیں،ان کو ان کا حق ملنا چاہیئے، بھارت میں بھی دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

    اسرائیل کے سوا کسی نے مودی کو نہیں سراہا

    اسرائیل کے سوا کوئی ایسا ملک نہیں جس نے مودی کو سراہا ہو، ہر ذمہ دار ملک امن کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان اور بھارت کی جنگ میں سب کا نقصان ہے، دنیا میں امن ہر ایک کے فائدے میں ہے۔

    سربراہ پاکستانی سفارتی مشن نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، فلسطینیوں کو پاکستان سفارتی، سیاسی اور اخلاقی طور پر سپورٹ کررہا ہے، حکومت کا مؤقف پیش کررہے ہیں، پارلیمانی وفد میں پارلیمانی لوگ شامل ہونگے، پارلیمانی وفود میں اپوزیشن کو بھی حصہ ڈالنے کیلئے موقع دیں گے۔

  • بھارت تحریک آزادی کو دہشت گردی کا رنگ دے رہاہے، اعزاز چوہدری

    بھارت تحریک آزادی کو دہشت گردی کا رنگ دے رہاہے، اعزاز چوہدری

    پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے انڈیا کشمیر میں نہتے لوگوں کا خون بہا رہا ہے اور اسے دہشت گردی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

    انھوں نے کہا یہ ایک آزادی کی تحریک ہے جسے انڈیا دہشت گردی کی تحریک بنانے کی کوشش کر رہا ہے حالانکہ صاف دکھائی دے رہا ہے کہ یہ انڈیا کی طرف سے ریاستی دہشت گردی ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں حالیہ کشیدگی کے معاملے کو انڈیا سمیت ہر سطح پر اٹھایا جائے گا یقیناً اس معاملے کو ہر سطح پر اٹھایا جائے گا، انڈیا کے ساتھ دو طرفہ بنیاد پر ان سے بھی بات کریں گے۔

    اعزاز چوہدری نے بتایا کہ انھوں نے پاکستان کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے انڈین ہائی کمشنر کو طلب کیا ہے۔

    دوسری جانب انڈیا کی وزارت برائے امور خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کشمیر میں حالیہ کشیدگی پر پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے بیانات پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

    وکاس سوارپ نے کہا ہم نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر پر پاکستان کے بیانات دیکھے ہیں جس سے پاکستان کا دہشت گردی کے ساتھ مسلسل تعلق ظاہر ہوتا ہے جسے وہ ریاستی پالیسی کے آلے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

    انھوں نے مزید لکھا پاکستان کو مشورہ ہے کہ وہ پڑوسیوں کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔

    اعزاز چوہدری نے پاکستان اور انڈیا کے تعلقات کے حوالے سے کہا دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات بہت ضروری ہیں اس کے لیے پرانے تنازعات کو حل کرنا ضروری ہے،پاکستان کو توقع ہے کہ انڈیا سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گا اور ہمارے ساتھ بامعنی مذاکرات شروع کرے تاکہ کشمیر سمیت دیگر معاملات کو حل کیا جا سکے۔

    خیال رہے کہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں نوجوان علیحدگی پسند کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد جمعے کی شام سے شروع ہونے والی احتجاجی لہر کے دوران مرنے والوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

  • بھارت دہشت گردی کی کارروائی کرسکتا ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے خبردارکردیا

    بھارت دہشت گردی کی کارروائی کرسکتا ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے خبردارکردیا

    کراچی : بھارت طالبان اور دیگر دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان کی دفاعی تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے مراسلہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت پٹھان کوٹ حملے کا بدلہ لے سکتا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے بھارتی عناصر کی جانب سے دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے پولیس اور رینجرز کو مراسلہ بھیج دیاہے۔

    مراسلہ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بھارت طالبان اور دیگر دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان کی دفاعی تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قندھار میں دہشت گرد دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور رواں ماہ سندھ میں اہم مقامات پر دہشت گردی کا خدشہ ہے۔

    مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی ،پولیس ہیڈ کوارٹر،امریکی قونصلیٹ اور آئل ریفائنری سمیت 14حساس مقامات کو نشانہ بنا یا جا سکتا ہے۔

    آئی جی سندھ اور رینجرز حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر حساس مقامات کی سکیورٹی سخت کی جائے۔