Tag: بھارت روانگی

  • بابراعظم نے بھارت روانگی سے قبل کیا کہا؟

    بابراعظم نے بھارت روانگی سے قبل کیا کہا؟

    قومی کرکٹ ٹیم کپتان با براعظم نے ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت روانہ ہونے سے قبل اہم بیان جاری کیا۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر تحریر کیا کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، ہم پاکستان ٹیم کے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست کرتے ہیں۔

    کپتان نے مزید کہا کہ یہ سپورٹ اور محبت آپ فینز پہلے بھی کرتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ فینز کی سپورٹ اور محبت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم بھارت میں منعقدہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم 9 گھنٹے دبئی میں قیام کے بعد آج رات 8 بجے حیدرآباد دکن پہنچے گی۔

    پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا، جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا۔ جبکہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں 6اکتوبر کو نیدرلینڈز کیخلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

    بھارتی شہر حیدرآباد پہنچنے پر ایک روز آرام کے بعد کے بعد قومی ٹیم اگلے دن ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

  • انڈیا میں آ رہا ہوں، عثمان خواجہ

    انڈیا میں آ رہا ہوں، عثمان خواجہ

    پاکستان میں پیدا ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے ویزے کا مسئلہ حل ہو گیا جس کے بعد انہیں بھارت روانگی کے لیے کلیئرنس مل گئی۔

    آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ ’ انڈیا میں آرہا ہوں‘۔

    عثمان خواجہ نے جہاز سے اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے خواجہ ان روٹ کا پیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔

    عثمان خواجہ کو 2011 میں بھی بھارت جانے کے لیے ویزا ایشو کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہیں 2011 میں چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے بھارت جانا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Usman Khawaja (@usman_khawajy)

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ویزے کے مسائل کے باعث عثمان خواجہ آسٹریلوی اسکواڈ کے ہمراہ بھارت روانہ نہیں ہو سکے تھے تاہم ان کی یوری ٹیم منگل کو بھارت روانہ ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ  9 فروری سے کھیلا جائے گا۔

  • لاہور:مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعدسکھ یاتریوں کی بھارت روانگی

    لاہور:مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعدسکھ یاتریوں کی بھارت روانگی

    لاہور : سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے پانچ سو انچاسویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد سکھ یاتری بھارت روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے پانچ سو انچاسویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد دو ہزار سے زائد سکھ یاتری لاہور کے ریلوے اسٹیشن سے تین خصوصی ٹرینوں کے ذریعے واپس بھارت روانہ ہو گئے۔

    دونومبر کو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے پاکستان آنے والے دو ہزار تین سو جبکہ دنیا بھر سے مجموعی طور پر تین ہزار سے زائد سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کی۔

    اس دوران سکھ یاتریوں نے گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال، گردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد اور گردوارہ کرتار پورنارووال میں مذہبی رسومات ادا کیں۔


    مزید پڑھیں :  بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات ، بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد


    سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت پیار ملا ،خواہش کرتے ہیں جلد دوبارہ آئیں گے۔

    مہمان یاتریوں کی اپنے وطن روانگی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی انتظامات کئے گئے تھے،یاتریوں کو پولیس اور رینجرز کے کڑے پہرے میں ریلوے اسٹیشن پہنچایا گیا۔

    مہمان یاتریوں نے اپنے دس روزہ دورہ پاکستان کو انتہائی یادگار قرار دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔