انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ نے کہا ہے کہ حیدر آباد ٹیسٹ میں فتح کے بعد ہم نے بھارت کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔
بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی یادگار کامیابی نے بھارت کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ ایسے میں فاسٹ بولر مارک وڈ نے جلتی پر تیل چھڑکتے ہوئے کہا ہے کہ میزبان ٹیم اب ایک مختلف پلان کے ساتھ آئے گی۔ ہم نے انھیں سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔
پیسر کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف ایک میچ جیتا ہے اور سیریز میں ابھی پانچ میچز باقی ہیں۔ ہم نے بھارت کو بتا دیا ہے کہ یہ ایک جنگ ہوگی اور ہم ہار ماننے والے نہیں ہیں۔
یہ ہماری بڑی جیت میں سے ایک ہے۔ لوگوں کو ہم پر پہلے تھوڑا سا شک تھ لیکن ہمارے گروپ کو ہمیشہ سے یقین تھا۔
انھوں نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ یہ ایک بہت بڑا ٹاسک ہے لیکن ہم نے ایک یادگار کامیابی ہے۔ اب ہمیں پتا چل گیا ہے کہ جیت سکتے ہیں اور ہم نے بھارت کو سوچنے کے لیے مجبور کردیا ہے۔
ووڈ کایہ بھی کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ آئندہ کی پچز کیسی ہونگی۔ ان کے پاس ہر طرح کی وکٹ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔