Tag: بھارت سے جنگ

  • "اتنی خوشی کسی تہوار پر نہیں ہوئی جتنی بھارت سے جنگ جیتنے پر ہوئی”

    "اتنی خوشی کسی تہوار پر نہیں ہوئی جتنی بھارت سے جنگ جیتنے پر ہوئی”

    صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اتنی خوشی کسی تہوار پر نہیں ہوئی جتنی بھارت سے جنگ جیتنے پر ہوئی، دھلائی کا مزہ آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں فتح کے بعد تشکر کا سلسلہ جاری رہےگا، جارحیت مسلط کرنے پر پاکستان نے دشمن کو بھرپور جواب دیا، بھارت نے جنگ کی شروعات کی تھی اختتام پاکستان نے کیا۔

    وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے مار گرائے، انھیں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی فوج کی جیسے دھلائی ہوئی، مزہ آگیا، ہماری فورسز نے جو تاریخی فتح حاصل کی قوم کو فخر ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کو ہماری افواج نے جس طرح دھویا بھلایا نہیں جاسکتا، جنگ کے بعد بھارتیوں کے منہ دیکھنے والے تھے، پاک فضائیہ، نیوی، آرمی، تمام سیاسی جماعتوں اور قوم نے متحد ہوکر جنگ لڑی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ دشمن ممالک بھی پاکستان پر حملہ کرنے سے ڈرتے ہیں، پاکستان پر امن ملک ہے، ہم جنگ کے خلاف ہیں۔

    پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہماری افواج ہر دم تیار ہیں، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی، ذوالفقار بھٹو تمام اسلامی ممالک کی ایک کرنسی بنانے جارہے تھے، یہ نہیں ہوسکا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی ملک کودی، اگر دشمن کو کھٹکتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے پاکستان ایٹمی ملک ہے۔

    انھوں نے کہا کہ شہید بھٹوزندہ ہوتے تو پاکستان کہیں سے کہیں پہنچ چکا ہوتا، آج دشمن پاکستان سے کانپتا ہے تو اس لیے کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں، بلاول نے امریکا میں بیٹھ کو مودی کو گجرات کا قصائی کہا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئےمحفوظ ہے،تاجربرادری کے مسائل حل ہونگے، حکومت انڈسٹری کو ریلیف دے، صنعتیں لگیں اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، سندھ میں اسپیشل اکنامک زونزمیں 10 سال ٹیکس کی چھوٹ دستیاب ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تمام سرمایہ کارسندھ کےاسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کریں، سندھ حکومت 24 گھنٹے مکمل سپورٹ فراہم کرےگی، انڈسٹری لگانے یا کاروبار کیلئےرابطہ کریں، سندھ حکومت ساتھ ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sharjeel-memon-challenges-mqm-to-contest-elections/

  • بھارت سے جنگ ہمیں زیادہ مہنگی نہیں پڑی، خواجہ آصف

    بھارت سے جنگ ہمیں زیادہ مہنگی نہیں پڑی، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ ہمیں زیادہ مہنگی نہیں پڑی، مودی بری طرح پھنس چکا ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت بات چیت کیلئے نیوٹرل وینیو سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، اس وقت بھی صورت حال نازک ہے کوئی غلط بات نہیں کی جاسکتی۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کافی عرصے سے معاشی چیلنج کا سامنا کر رہا تھا، گزشتہ سال ڈیرھ سال سے ہماری معیشت تھوڑی بہت سانس لے رہی ہے، بھارت سے جنگ ہمیں اتنی مہنگی نہیں پڑی جتنی پڑ سکتی تھی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چین میں غربت ختم ہوچکی ہے، ٹیکنالوجی میں بڑا مقام حاصل کرلیا ہے، یہ زیادہ پرانی بات نہیں کہ جب برطانیہ دنیا کا طاقتور ترین ملک تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پائلٹس، سائبر واریئرز  نے بھارت کے پلے کچھ نہیں چھوڑا، حملوں سے بھارت کی ٹیکنالوجی مفلوج ہوکر رہ گئی تھی، چینی مشنری اور آپریٹرز پاکستانی ہوں تو بڑی طاقت بن جاتی ہے، دنیا بھی سوچ رہی ہے کہ چین پاکستان کا کمبی نیشن طاقتور بن گیا ہے، ہم نے بارڈر کراس نہیں کیے لیکن ان کے سسٹم کو ڈس ایبل کردیا۔

    وزیردفاع نے بتایا کہ سیزفائر کے بعد بھارت میں تنقید کا سیلاب امڈ آیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں لوگ شکست پر مسلمانوں کے خلاف ردعمل دے رہے ہیں، بھارتی مسلمان خاتون فوجی افسر اور ان کے اہل خانہ کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ مودی جوتشیوں کو بڑا مانتے ہیں تو جوتشی ان کے ستاروں کا حال بھی بتا دیں، مودی کا ستارہ 13،14سال سے عروج پر تھا جسے اب زوال آرہا ہے۔