Tag: بھارت سے شدید احتجاج

  • اقوام متحدہ کی گاڑی پر بھارتی فائرنگ ، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

    اقوام متحدہ کی گاڑی پر بھارتی فائرنگ ، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

    اسلام آباد : وزارت خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کے واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی فورسز کی جانب سے اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج نے سیزفائرکی خلاف ورزی کرتےہوئے یواین کی گاڑی پرفائرنگ کی ، بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ مبصرین پر جان بوجھ کر حملہ قابل مذمت ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مبصرین آزاد کشمیر کے گاؤں میں بھارتی فوج کی فائرنگ کےمتاثرین سےملنے جا رہے تھے۔

    گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ بھارتی فورسز نے جان بوجھ کراقوام متحدہ کے امن مشن ملٹری آبزرور کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق یو این مبصرین چری کوٹ کے پولاس گاؤں میں بھارتی اشتعال انگیزیوں کے متاثرین سے ملنے جارہے تھے کہ راستے میں بھارتی فوج نے ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنا ڈالا، خوش قسمتی سے دونوں یو این مبصر محفوظ رہے جنہیں پاک فو ج نے ریسکیو کرکے بحفاظت راولاکوٹ پہنچا دیا۔

  • ایل او سی پر فائرنگ ، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج، شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت

    ایل او سی پر فائرنگ ، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج، شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت

    اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ اور سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج کیا اور کہا بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کونشانہ بناناقابل مذمت ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کر کے ایل او سی پر فائرنگ اور سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا بھارتی فوج کی جانب سے5جولائی کوشہری آبادی کونشانہ بنایاگیا، فائرنگ سےبچوں سمیت5شہری شدیدزخمی ہوئے، بھارت کی جانب سے فائرنگ نکیال سیکٹر میں کی گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کونشانہ بنارہی ہے، اس سال1595باربھارت سیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی کرچکاہے، رواں سال بھارتی فائرنگ سے 14افراد شہید اور 121 زخمی ہوئے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ، 5 شہری زخمی

    انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سےشہری آبادی کونشانہ بناناقابل مذمت ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےتوجہ نہیں ہٹا سکتا۔

    یاد رہے آج بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 معمر خواتین،2بچوں سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے تھے، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے نکیال سیکٹر پر جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی گئی تھی۔

  • پاکستان کا فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج

    پاکستان کا فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج

    اسلام آباد: پاکستان نےڈرون طیارے سے جاسوسی کرنے پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

    زمین ہو یا فضا بھارت پاکستان کی سرحدی حدود خلاف ورزی سے کبھی باز نہیں آتا، پاک فوج نے گزشتہ روز آزاد کمشیر کے علاقے بھِمبَر میں جاسوسی کرنےو الے بھارتی ڈرون طیارے کو مار گرایا تھا۔ جس کے بعد پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

    بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ آمد کے دوران پاکستان کی جانب سے سخت الفاظ میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت انیس سو اکیانوے کی فضائی حدود کے معاہدے کی پاسداری کرے۔

    ہائی کمشنر پر واضح کیا گیا کہ حالیہ بھارتی سرگرمیاں دوہزار تین کے سیز فائر کے معاہدے کے بھی خلاف ہیں، دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سمیت خطے میں امن کا خواہاں ہے، بھارتی کارروائیاں اوفا میں دونوں وزرائے اعظم کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ کی روح کے منافی ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی جاسوس طیارہ آزاد کمشیر کے علاقے بھِمبَر کی تصاویر لےرہا تھا کہ پاک فوج کی توپوں نے اسے مار گرایا۔