Tag: بھارت سے شکست

  • بھارت سے شکست: شعیب اختر نے اہم سوال پوچھ لیا

    بھارت سے شکست: شعیب اختر نے اہم سوال پوچھ لیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت کیخلاف میچ میں شکست پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    اتوار کی شب نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی بار  پاکستانی ٹیم بھارتی بلے بازوں کو آل آؤٹ کرنے میں کامیاب رہی لیکن بولرز کی شاندار کارکردگی کے باوجود ٹیم میچ نہ جیت سکی۔

    پاکستان بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہار گیا

    بھارت ٹیم 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو 120 رنز کا ہدف ملا، قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بناسکی اور یوں بھارت کو چھ رنز سے کامیابی ملی۔

    پاکستانی ٹیم کی اس کارکردگی کے بعد جہاں شائقین کرکٹ کو مایوسی ہوئی وہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھی بڑے افسردہ نظر آئے اور کھلاڑیوں سے سوال پوچھ لیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)

    بھارت سے شکست کے بعد شعیب اختر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ سب افسردہ ہیں، پوری قوم افسردہ ہے، ہمارا مورال ڈاؤن ہوا ہے۔

    شعیب اختر نے ذاتی ریکارڈ بنانے والے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے آغاز میں، میں نے کہا کہ ذاتی اہداف سے کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ کو ایک دوسرے کے لیے کھیلنے کی ضرورت ہے، ملک کے لیے کھیلنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کو میچ جیتنے کا ارادہ ظاہر کرنا ہوگا۔ ذاتی اہداف جیسے 1000 رنز، 4000 یا 10000 رنز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی ایک کھلاڑی کو شکست کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا رہا لیکن محمد رضوان کے پاس ایک موقع تھا کہ وہ آرام سے کھیل کر میچ جِتا سکتا اور مزید 20 رنز بنا سکتا تھا۔

    شعیب اختر نے مزید کہا کہ یہ شکست بہت افسوسناک ہے لیکن کیا پاکستان سپر ایٹ سے باہر ہونے کا مستحق ہے؟ یہ خدا ہی بہتر جانتا ہے، میں اِس سوال کا جواب آپ سب پر چھوڑ رہا ہوں۔

  • بھارت سے شکست : بزرگ خاتون پاکستانی ٹیم پربرس پڑیں

    بھارت سے شکست : بزرگ خاتون پاکستانی ٹیم پربرس پڑیں

    کراچی : چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت سے شکست پر ایک خاتون کا خون کھول اٹھا، خاتون شرمناک شکست پر کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ بیٹ بال وکٹیں سب کو آگ لگا دو، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان برمنگھم میں کھیلے جانے والے انتہائی اہم میچ مین بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست پر جہاں ہر پاکستانی افسردہ ہے وہیں ایک بزرگ خاتون نے بھی اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک ویڈیو میں خاتون کا کہنا ہے کہ میرا پیغام ان کھلاڑیوں کہ ملک کی اتنی بے عزتی نہ کراوئیں جتنی کروا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جہاں کھیلتے ہیں ہمیشہ ہار کر آجاتے ہیں، خاص طور پر انڈیا سے ہمیشہ ہار کر آتے ہیں، ہر بار اپنی بے عزتی کروا کر آجاتے ہیں اور جو ان جیسے کھلاڑیوں کو بھیجھتا ہے اس کو بھی شرم آنی چاہیئے۔