Tag: بھارت سے ہار

  • ’’بھارت سے صرف ایک میچ ہارنے کے بعد ٹیم میں مسائل آگئے‘‘

    ’’بھارت سے صرف ایک میچ ہارنے کے بعد ٹیم میں مسائل آگئے‘‘

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں ہارنے کے بعد مسائل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو واپس ٹریک پر آنے کیلئے اسپیشل پرفارمنس دینا ہوگی۔ بھارت کے خلاف میچ سے قبل دونوں میچز کافی اہم ہیں، اگر 2 میچز میں اوپر نیچے ہوا تو پریشر آجائے گا۔

    سابق کپتان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر ٹیم کا اپنا کھیلنے کا طریقہ ہوتا ہے۔ اگر بورڈ پر 350 ہے تو میچ جیتنا بنتا ہے۔ نیدرلینڈز اور سری لنکا سے میچز میں اچھا پرفارم کرنا ضروری ہے۔

    سابق ٹیسٹ کپتان نے بتایا کہ مجھے بھی سینٹرل کانٹریکٹ پر تحفظات تھے۔ سینٹرل کانٹریکٹ گزشتہ مینجمنٹ نے بنائے ہیں، اہم فارمیٹ کے کھلاڑی کس طرح سینٹرل کانٹریکٹ میں نہیں ہیں۔

    مصباح کے مطابق حفیظ نے بھی بتایا ہے کہ ٹیم سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ نے بنائی ہے۔ ٹیم بنانے میں سلیکشن کمیٹی کو چیئرمین نے بھرپور سپورٹ کیا ہے۔ فخر کو پریشر سے باہر نکلنا ہوگا، وہ اچھی کنڈیشن میں پاکستان کیلئے بڑا اسکورکرسکتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں غلطی کی گنجائش نہیں، کسی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے۔ ہر میچ میں اپنا بہترین دینا ہوگا، سعود شکیل نے کافی زبردست کھیل پیش کیا تھا۔

  • پاکستان ٹیم میں ڈسپلن کا فقدان، کھلاڑیوں کی ہیڈکوچ سے بدتمیزی

    پاکستان ٹیم میں ڈسپلن کا فقدان، کھلاڑیوں کی ہیڈکوچ سے بدتمیزی

    ویلنگٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی فٹنس مسائل سے دوچار ہے کہ اب ڈسپلن کی خلاف ورزی کا دوسرا واقعہ سامنے آگیا،فیلڈنگ کوچ سے بھڑنے کے بعد اب احمد شہزاد ہیڈکوچ وقار یونس سے لڑ پڑے۔

    پاکستان ٹیم ڈسپلن کی خلاف ورزی کاشکار ہوگئی ہے، پہلے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن کو تلخ کلامی کا نشانہ بنایا گیا،نوبت یہاں تک آگئی کہ لوڈن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

     چیئرمین پی سی بی اور دیگر افسران نے معاملہ کو رفع دفعہ کرایا، اور ذرائع کے مطابق اب ہیڈ کوچ وقار یونس کیساتھ نیٹ پریکٹس کے دوران احمد شہزاد نے بدتمیزی کرڈالی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اوپنر کو غلط شارٹس کھیلنے پر وقار یونس نے روکنا چاہا جو تلخ کلامی کا سبب بن گیا، ہیڈ کوچ نے احمد شہزاد کو تلقین کی کہ بھارت کیخلاف غلط اسٹروکس کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے تھے اب پریکٹس کے دوران تو ایسے اسٹروکس نہ کھیلیں ۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس مسائل پہلے ہی سراٹھا رہے ہیں کہ اب ڈسپلن کی خلاف ورزی سے دیار غیر میں ملک کا نام بدنام ہونے کیساتھ ٹیم کے اندورنی اختلافات بھی منظر عام پر آرہے ہیں۔

  • پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ میں جھگٹرا

    پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ میں جھگٹرا

    سڈنی: کرائسٹ چرچ میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ میں تلخ کلامی، جس پر گرانٹ لوڈن نے اپنا استعفی چیئرمین پی سی بی کو بھجوادیا۔

    عالمی کپ میں شریک قومی کرکٹ ٹیم میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی، بھارت سے شکست کے بعد کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ میں اختلافات جنم لینے لگ گئے، گرانٹ لوڈن نے سنئیر کھلاڑیوں کے رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر چیئرمین پی سی بی کو اپنا استعفی بھجوادیا۔

     ذرائع کے مطابق پریکٹس کے دوران شاہد آفریدی، عمراکمل اور احمد شہزاد نے فیلڈنگ کوچ سے بدتمیزی کی، بھارت کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے تین کیچز ڈارپ کیے،جس کے بعدگرانٹ لوڈن نے کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے بھرپورپریکٹس کرائی تو سینرپلیئرز نے فیلڈنگ کوچ پر چڑائی شروع کردی۔

    گرانٹ لوڈن نےشہریار خان کو واقع سے آگاہ کرتے ہوئےعہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی ہے،غیر ملکی کوچ نے موقف اختیار کیا کہ سنیر پلیئرز نے نیٹ سیشن کے دوران نامناسب زبان استعمال کی جو کسی صورت قابل برداشت نہیں، چیئرمین پی سی بی نے نوید اکرم چیمہ کو معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دے دی۔

  • پاکستان ٹیم میں بہترین ٹیلنٹ ہے،عمران خان کا ٹویٹ

    پاکستان ٹیم میں بہترین ٹیلنٹ ہے،عمران خان کا ٹویٹ

    اسلام آباد: سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت سے ہار پر دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہئے، پاکستان ٹیم میں بہترین ٹیلنٹ ہے، بہتر منصوبہ بندی سے میچ جیتا جاسکتا ہے۔

    ورلڈکپ انیس سو بانوے کے فاتح سابق کپتان عمران خان نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں بہترین ٹیلنٹ ہے، جیت کے لیے صرف بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو بھارت سےمیچ ہارنے پر زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہیے، کارکردگی کا درست تجزیہ کیا جائے تو آئندہ میچز میں مدد مل سکتی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے مزید میچز میں بہتری کی ضرورت ہے، بیٹسمین اچھا اسکورکریں تو بولرز دفاع کرسکتے ہیں، عمران خان نے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو کھلانے کا مشورہ دے دیا۔

    عمران خان نے بالرز کے کم بیک کوسراہا اورامید ظاہرکی کہ ٹیم آئندہ میچوں میں کامیابی حاصل کرے گی۔